جرنیلی بیانیے کی شکست اور بڑے بڑے میڈیا چینلز کی تباہ ہوتی ساکھ کا اندازہ صرف اس ایک مثال سے لگا لیں کہ شہباز گل کو روزانہ تین ویلاگز دو اردو اور ایک پنجابی میں 11 لاکھ لوگ اوسطاً 90 منٹ دیکھتے ہیں تو عوام ان کی بات سننے پر مجموعی طور پر 16 لاکھ 50 ہزار گھنٹے صرف کرتی ہے، جبکہ طلعت حسین کو 35 ہزار لوگ اوسطاً 10 منٹ دیکھیں تو ان کا مجموعی واچ ٹائم محض 5 ہزار 833 گھنٹے بنتا ہے، یعنی شہباز گل کو طلعت حسین کے مقابلے میں 283 گنا زیادہ وقت دیکھا جاتا ہے، طلعت حسین دس منٹ کا ویلاگ کرتے ہیں اور انہیں اوسطاً پینتیس ہزار لوگ دیکھتے ہیں
اگر طلعت حسین عوام تک کوئی پیغام پہنچاتے ہیں تو وہی پیغام اگر شہباز گل پہنچائیں تو وہ 283 گنا زیادہ لوگوں تک پہنچے گا
جیو نیوز جب جسٹس افتخار چوہدری کے لیے مہم چلا رہا تھا تو اس کے تقریباً ہر اینکر کا اصرار تھا کہ جیو نیوز کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ وہ حق اور سچ کی بات کرتا ہے، اس کے بعد بھی تین چار سال پہلے تک یہ منطق پیش کی جاتی رہی، بعد ازاں ARY نے بھی اپنی مقبولیت کو حق اور سچ کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی، لیکن اب ان چینلز کی ساکھ بری طرح متاثر ہو چکی ہے، اگر کل کو یہ اپنی مقبولیت حق اور سچ کو بتاتے تھے تو آج ان کی تباہی کی وجہ بھی یہ خود ہی بتا دیں
عمران خان @ImranKhanPTI نے کہا تھا کہ میں ہار نہیں مانوں گا اور آخری گیند تک کھیلوں گا۔
عمران خان کی ٹیم کا گیارہواں کھلاڑی، احد نیازی، جس نے کریز سے باہر نکل کر ایسے ایسے چھکے مارے کہ اُف! ہر گیند پر چھکا، ہر سوال پر چھکا، اور ہر جواب ایسا کہ عاصم منیر رجیم کی حالت پتلی ہو گئی!
شہرِ یزید میں، یزید کے سپاہیوں کو حسینؓ کے ایک مرید کی للکار! نہ خوف، نہ مصلحت، نہ لہجے میں کوئی لرزش!
عاصم منیر کو چاہیے کہ احد نیازی کا مشورہ مان لے، پیسے اکٹھے کرے اور اس ملک سے رخصت ہو جائے۔ اسی میں اس کی عافیت ہے!
اور ہاں، خان نے کہا تھا کہ آخری گیند تک کھیلوں گا، مگر یہاں تو گیارہویں کھلاڑی نے ہی مخالف ٹیم کے چھکے چھڑا دیے! ابھی تو کپتان میدان میں اترا ہی نہیں!
خان کے دو ہی سپاہی، ایک ڈاکٹر شہباز گل @SHABAZGIL اور دوسرا احد نیازی، کھل کر کھیل رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو نصرت عطا فرمائے، ان کی حفاظت فرمائے اور حق بات کہنے کی ہمت اور استقامت دے۔ آمین
@PTIofficial
رج کے بےغیرت اور بےشرم ہو تم۔ عورت کے نام پر دھبہ، بیٹی کے نام پر گالی، بیوی کے نام پر نحوست اور ماں کے نام پر ڈائن۔ لکھ دی لعنت تمہارے اوپر، بلکہ لکھ دی لعنت تمہارے باپ، تمہارے بھائی اور تمہاری اولاد سب کے اوپر۔
یوں تو بہت سے لوگوں سے میرا ذاتی طور پر اختلاف رہتا ہے، جن میں ارشاد بھٹی صاحب بھی شامل ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ حق کی بات تو کرتے ہیں، لیکن کھل کر نہیں کرتے۔ حالانکہ جب انسان کے کندھوں پر حق بات کہنے کی ذمہ داری ہو تو اسے بغیر کسی خوف اور مصلحت کے کھل کر سچ بولنا چاہیے۔
بہرحال، آج اتفاق سے ارشاد بھٹی صاحب کا اون چوہدری کے ساتھ کیا گیا وی لاگ دیکھنے کا موقع ملا۔ جس طرح ارشاد بھٹی صاحب نے اون چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیا، اس کی اپنی ہی مبینہ غلاظت اس کے سامنے رکھ دی، اور عدت نکاح کیس میں اس کے متنازع اور شرمناک کردار پر اسے سوالات کے کٹہرے میں کھڑا کیا، وہ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ بھٹی صاحب نے آج اسے اس کی اوقات بھی یاد دلائی اور اس کی حیثیت بھی۔
لیکن یہاں سمجھنے والی بات یہ ہے کہ جب انسان غلط راستے پر چل پڑتا ہے تو ایک نہ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب اسے اپنے ہی اعمال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب وہ ذلیل و رسوا ہوتا ہے۔ شاید اون چوہدری کے لیے آج وہی لمحہ تھا جب اللہ تعالیٰ نے اس کے اپنے کردار اور کرتوتوں کو اس کے سامنے لا کھڑا کیا۔
ویڈیو میں اون چوہدری انتہائی خاموش نظر آیا۔ نہ کوئی تسلی بخش جواب، نہ کوئی مضبوط دلیل۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے اس کے پاس اپنے کردار کے دفاع میں کہنے کو کچھ باقی ہی نہیں بچا۔
لیکن افسوس کہ بعض لوگوں کے اندر نہ غیرت باقی رہتی ہے، نہ شرم اور نہ ہی اپنے اعمال پر ندامت۔ ایسے لوگوں کو چاہے کتنی ہی بار آئینہ دکھا دیا جائے، ان کے ضمیر پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ جب انسان بے غیرتی کو اپنا شعار بنا لے تو پھر رسوائی بھی اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی۔
@PTIofficial@IrshadBhatti336
گل صاحب، ذہنی غلام اور بکاؤ لوگ کبھی آزاد سوچ نہیں رکھ سکتے۔ یہ لوگ ذہنی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں، اور ان سے حق و سچ کی حمایت یا اصولی مؤقف کی توقع رکھنا فضول ہے۔
بانی پی ٹی آئی۔ ؟ سینیٹر صاحب اس نے آپکو سینیٹر بنایا۔ ان کا نام ہے عمران احمد خان نیازی۔ کچھ تو خیال کریں۔ آپ اپنے ٹوئیٹ پر بھی بانی کہہ رہے ہیں۔ اتنی سی آذادی تو رکھ لیں۔
رسول اللہ ﷺ نے ایک لشکر روانہ فرمایا اور اس پر ایک امیر مقرر کیا۔ امیر نے غصے میں سپاہیوں کو آگ میں کودنے کا حکم دیا۔ بعض نے اطاعت کا ارادہ کیا، مگر دوسروں نے انکار کردیا۔
جب یہ واقعہ نبی کریم ﷺ کے سامنے پیش ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا:
«إِنَّمَا الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ»
’’اطاعت صرف نیک اور جائز کاموں میں ہے۔‘‘
(صحیح بخاری، حدیث 4340)
سوچنے کی بات ہے! جب رسول اللہ ﷺ کے مقرر کردہ امیر کی اطاعت بھی غیر مشروط نہیں تھی تو آج کسی حکمران، جرنیل یا صاحبِ اقتدار کی اطاعت کو غیر مشروط کیسے قرار دیا جاسکتا ہے؟
اسلام اطاعتِ حق کا درس دیتا ہے، اندھی اطاعت کا نہیں۔
خان میرا وعدہ ہے۔ خدا کی قسم اپنی اوقات کے مطابق تمہارے ساتھ ایمانداری سے کھڑا ہونے کی کوشش کروں گا۔ جس دن نہ ہو سکا۔ کھلا اعلان کروں گا۔ کہ اب میری بس۔ پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپوں گا۔
حضورِ والا، ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جہاں شیطانی فتنے ہر طرف پھیلتے نظر آ رہے ہیں۔ شوبز سے وابستہ نوجوان لڑکے لڑکیاں، ہمارے ڈرامے، فلمیں اور سوشل میڈیا پر پیش کیا جانے والا مواد ہماری نئی نسل کے ذہنوں، سوچ اور عقائد پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔
آج ایک ایسی سوچ کو فروغ دیا جا رہا ہے جس میں انسان کو اسلام سے دور کرنے، نماز کے سکون پر سوال اٹھانے، قرآن کی شفا سے انکار کرنے اور یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے وجود پر شک کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ یہ تاثر پیدا کیا جاتا ہے کہ چونکہ اللہ نظر نہیں آتا، اس لیے وہ ہماری دعائیں بھی نہیں سنتا۔
الحاد اور خدا کے وجود سے انکار جیسے نظریات اب صرف مغربی دنیا تک محدود نہیں رہے بلکہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیا کے معاشروں میں بھی ان پر بحث اور ان کی ترویج بڑھ رہی ہے۔ میری تشویش یہ ہے کہ بعض حلقے ان نظریات کے ذریعے ہماری نئی نسل کو دین سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ اسلامی عقیدے کے مطابق قیامت سے پہلے بڑے فتنے ظاہر ہوں گے اور دجال کا ظہور بھی ہونا ہے۔ اس لیے ہمیں اپنے ایمان، اپنی اولاد کی تربیت اور اپنے دینی شعور کی حفاظت کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ بے حیائی، بے شرمی اور اخلاقی زوال صرف مغربی دنیا تک محدود ہیں؟ ہرگز نہیں، حضور! پاکستان بھی ان مسائل سے بھرا پڑا ہے۔ آپ خود جانتے ہیں کہ ہمارے معاشرے کے حالات کس طرف جا رہے ہیں اور کس طرح بعض چیزوں کو آزادی اور ترقی کے نام پر معمول بنایا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو ہر قسم کے فتنے، گمراہی اور برے اثرات سے محفوظ رکھے، ہمارے ایمان کو مضبوط فرمائے اور جو لوگ دوسروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اللہ ہمیں ان کے شر سے اپنی پناہ میں رکھے۔
آمین یا رب العالمین۔
@SHABAZGIL گل صاحب، اس وقت پاکستان تحریکِ انصاف @PTIofficial کی ساری ذمہ داری آپ کے کندھوں پر آن پڑی ہے۔ میری نظر میں ہر وہ شخص جو ماضی میں عمران خان @ImranKhanPTI کے ساتھ کھڑا تھا، آج یا تو کمپرومائز ہو چکا ہے، یا بک چکا ہے، یا پھر اپنی کسی مجبوری کے تحت خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک ایسا موقع عطا فرمایا ہے جو وہ کبھی کبھار ہی کسی کو نصیب کرتا ہے۔ اگر پاکستان کا ایک ہیرو عمران احمد خان نیازی ہے تو میری نظر میں دوسرا ہیرو آپ ہیں۔
اگر عمران خان کو پابندِ سلاسل رکھا گیا ہے تو آپ بھی امریکہ میں کسی ہالی ووڈ کے ہیرو جیسی پُرتعیش اور بے فکری کی زندگی نہیں گزار رہے۔ آپ بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، پریشانیوں سے گزر رہے ہیں، آپ کو بھی اپنی جگہیں بدلنی پڑتی ہیں اور بہت سی قربانیاں دینی پڑ رہی ہیں۔
گل صاحب، آپ ڈٹے رہیں، بولتے رہیں، حق کی آواز بلند کرتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ثابت قدم رکھے، آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کو کامیابی عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ عمران احمد خان نیازی کو ایک بار پھر پاکستان کی حکمرانی عطا فرمائے، اس قوم کو ظلم و جبر سے نجات دلائے اور ان ظالموں @CMShehbaz@OfficialDGISPR سے ہماری جان چھڑائے۔
آمین یا رب العالمین۔
کیری آن جٹا!
ایک گمنام دوست کا مشورہ ہے کہ شہباز گل کو چپ کر جانا چاہئیے۔ آرام کرنا چاہئیے۔ مسلہ انکا یہ ہے کہ انکو لگتا ہے شہباز گل جو بولے انکی مرضی سے بولے۔ ایک دن پہلے انسے سے عرض کی تھی کہ انکے اندر بھی ایک عاصم منیر ہے جو دوسروں کو بولنے کا پورا حق نہیں دینا چاہتا
انسے گزارش کی تھی آذادی اظہار رائے تو ہمارا اصل مسلہ ہے اسی آذادیبکی تو لڑائی چل رہی ہے عاصم منیر سے۔
ساتھ ساتھ انسے گازارش کی تھی کہ : آپکو ایک فرق جاننا پڑے گا۔ آپکا جس دن دل کرے آپ اکاؤنٹ بند کریں اور نارمل زندگی گزارا یں۔ شہباز گل بولنا بند کرے یا بولتا رہے۔اس کے اسکے خاندان کے لئے ذندگی اب نارمل نہیں ہو سکتی۔ شہباز گل اب اپنے بزرگوں کی قبر پر نہیں جا سکتا۔ اس لئے تنقید ضرور کریں۔ لیکن ایک فرق کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ آپ جو لڑائی لڑ رہے ہیں اس میں آپ نے اپنا وقت سکون آرام بہت کچھ داؤ ہو لگایا کیلن اس میں آپ نے ابھی تک اپنی اور اپنے خاندان کی شناخت داؤ پر نہیں لگائی۔ آپ کے ہاس چوائس ہے اکاؤنٹ بند زندگی نارمل۔ شائید ابھی بھی آپ اپنے خاندان کے ساتھ نارمل وقت گزارتے ہوں گے۔ ہمارے پاس یہ سہولت نہیں ہے۔ آپ ہمارے بھائی بنیں دوست بنیں۔ سر آنکھوں پر۔ لیکن ہمارے باپ نہ بنیں۔
زندگی میں انسان کبھی کبھی ایسے لیول پر آجاتا ہے کہ وہ دل کی کرتا ہے۔ اسے پزیرائی کی فکر نہیں رہتی۔
جہاں سینکڑوں ہزاروں لوگ تنقید کرنے ہیں آپ بھی کریں۔ ویسے بھی پچھلے دو ہفتے میں آپ نے ہر ممکن حملہ کیا ہے۔ اس لئے دوستی کے دستانے اتاریں اور کھل کر حملہ کریں آپ کا کوئی رنج نہ رہ جائے کہ آپ نے کوئی لیول حد کراس نہیں کی تھی۔ وہ بھی کراس کریں۔
زیادہ سے زیادہ ننگی گالی دیں گے وہ بھی دیں۔ لیکن آواز ہماری بند انشاللہ نہیں ہوگی۔
آج اتفاقاً ارشاد بھٹی صاحب کا ساحل عدیم صاحب کے ساتھ کیا گیا وی لاگ دیکھنے کا موقع ملا۔ مجھے ذاتی طور پر ساحل عدیم صاحب کی سوچ اور بعض نظریات سے اختلاف ہے، لیکن ارشاد بھٹی صاحب نے تو واقعی کمال ہی کر دیا۔
میری ذاتی رائے میں اگر ارشاد بھٹی صاحب دورِ نبوت میں پیدا ہوئے ہوتے تو ان کا طرزِ عمل یقیناً ان لوگوں سے مشابہت رکھتا جن کے کردار اور منافقانہ رویوں کی مذمت سورۃ المنافقون میں کی گئی ہے۔
جب ساحل عدیم صاحب قرآنِ مجید کی کوئی آیت یا رسول اللہ ﷺ کی کوئی حدیث بطورِ دلیل پیش کر رہے ہوں تو اس کے جواب میں ارشاد بھٹی صاحب کا آئیں بائیں شائیں کرنا، غیر متعلقہ باتیں کرنا اور اصل دلیل سے فرار اختیار کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔
اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے، لیکن جب بات قرآن و حدیث کی ہو تو جواب بھی علم، دلیل اور سنجیدگی کے ساتھ دیا جانا چاہیے، نہ کہ محض کسی طاقتور کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے حقائق سے نظریں چرائی جائیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ایسی سوچ، منافقانہ طرزِ عمل، اندھی وفاداری اور اقتدار کے ایوانوں کی بوٹ پالش کرنے والی ذہنیت سے اپنی پناہ میں رکھے۔ آمین۔
@IrshadBhatti336@SahilAdeem
مولانا طارق مسعود صاحب سے چند مؤدبانہ مگر دوٹوک سوالات!
مولانا طارق مسعود صاحب ایک معروف عالمِ دین اور مفتی ہیں، جنہوں نے برسوں قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کی۔ حال ہی میں ارشاد بھٹی صاحب کے ساتھ ان کا ایک پوڈکاسٹ دیکھا، جس میں پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر سوال کیا گیا تو مولانا صاحب نے فرمایا کہ میں اس موضوع پر عوامی سطح پر بات نہیں کر سکتا، اکیلے میں ملیں تو بتا دوں گا۔ مجھے جو کام کرنے دیا جا رہا ہے، بس وہی کرنے دیں۔
مولانا صاحب! معذرت کے ساتھ، آپ کی بیشتر تقاریر شادیوں، نکاح، وضو اور لطیفوں کے گرد گھومتی نظر آتی ہیں۔ کیا اسلام صرف انہی موضوعات تک محدود ہے؟ کیا اسلام ظالم کے سامنے کلمۂ حق بلند کرنے، مظلوم کا ساتھ دینے اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کی تعلیم نہیں دیتا؟
قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
سورۃ ہود، آیت 113: “اور ظالموں کی طرف نہ جھکو، ورنہ تمہیں آگ آ پکڑے گی۔”
سورۃ النساء، آیت 135: “انصاف پر مضبوطی سے قائم رہو، خواہ گواہی تمہارے اپنے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔”
سورۃ ابراہیم، آیت 42: “اور ہرگز یہ خیال نہ کرو کہ اللہ ظالموں کے اعمال سے بے خبر ہے۔”
سورۃ البقرہ، آیت 208: “اے ایمان والو! اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ۔”
اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ سب سے افضل جہاد ظالم حکمران کے سامنے حق بات کہنا ہے۔
مولانا صاحب! کیا آپ نے واقعۂ کربلا نہیں پڑھا؟ کیا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ہمیں ظلم کے سامنے اصولی مؤقف اختیار کرنے کا درس نہیں دیا؟
اور ایک سوال ہمارے چار ائمہ کرام کی تاریخ کے حوالے سے بھی ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نے حکمرانوں کے دباؤ کے باوجود اپنے دینی مؤقف سے دستبردار ہونے سے انکار کیا، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور کوڑے بھی کھائے۔ تو کیا انہوں نے غلط کیا تھا؟ کیا وہ دور الگ تھا اور آج کا دور الگ ہے؟ کیا اُس وقت حق کی خاطر تکلیف برداشت کرنا درست تھا، مگر آج عوامی سطح پر حق بات کہنے سے گریز کرنا درست ہے؟
کیا ایک عالمِ دین، جس نے اسلام کی تعلیم حاصل کی ہو، قرآن و حدیث کا علم رکھتا ہو اور دینی مسائل سے بخوبی واقف ہو، اس کی یہ دینی اور اخلاقی ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ حق بات کہے، حق کا ساتھ دے اور ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرے؟
مولانا صاحب! قرآنِ مجید تو واضح حکم دیتا ہے کہ اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ۔ پھر سوال یہ ہے کہ کیا دین کے صرف ان احکامات پر عمل کرنا کافی ہے جنہیں بیان کرنے میں کوئی خطرہ یا دشواری نہ ہو؟ عالمِ دین سے بہتر اسلام کی تعلیمات کون جانتا ہوگا؟ آپ لوگوں کو جس دین کی تعلیم دیتے ہیں، کیا سب سے پہلے آپ کی اپنی ذمہ داری نہیں کہ اس کی تمام تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں اپنائیں؟
اگر ایک عالمِ دین عبادات، نکاح اور طہارت کے مسائل تو کھل کر بیان کرے، مگر ظلم، جبر اور ناانصافی پر بات کرنے سے گریز کرے تو عوام کے ذہنوں میں یہ سوال ضرور پیدا ہوگا کہ کیا دین کو صرف ظاہری لباس اور چند مخصوص موضوعات تک محدود کر دیا گیا ہے؟ کیا اسلام کی مکمل تعلیمات پر عمل کرنے کی ذمہ داری صرف عام مسلمانوں کی ہے، علماء کی نہیں؟
منبرِ رسول ﷺ صرف شادیوں کی تلقین، لطیفے سنانے اور وضو کے مسائل بتانے کے لیے نہیں، بلکہ حق، انصاف اور مظلوم کی حمایت کا پیغام دینے کے لیے بھی ہے۔
مولانا صاحب! آپ سے کسی سیاسی جماعت کی حمایت کا مطالبہ نہیں، صرف اتنا سوال ہے کہ جب حق اور ظلم آمنے سامنے ہوں تو ایک عالمِ دین کا کردار کیا ہونا چاہیے؟
تاریخ صرف یہ نہیں دیکھتی کہ کس نے کتنے وعظ کیے، بلکہ یہ بھی یاد رکھتی ہے کہ ظلم کے وقت کس نے حق کی آواز بلند کی اور کس نے خاموشی اختیار کی۔
@IrshadBhatti336@ImranRiazKhan@ARYSabirShakir