عدت جیسا گھٹیا کیس بنایا گیا پی ٹی آئی خواتین کے سروں سے چادریں کھینچی گئی چادر چاردیواری کا تقدس پائمال کیا گیا مفتی تقی عثمانی اس پر خاموش رہے ٹھیک انہی دنوں انھیں سابق گورنر سندھ کامران ٹپوری کے اندر خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جیسی صفات نظر آئی اور انھوں نے بیان ٹھوک دیا۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سلوک پر ایک بار پھر وہ بولے چلو شکر ہے انھیں لب ہلانے کی اجازت تو ملی۔
خیبرپختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو غائب ہوئے 49 دن گزر چکے ہیں، لیکن آج تک ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ ملک کے عدالتی نظام کی حالت دیکھیے کہ منتخب وزیراعلیٰ اور اسمبلی کے اسپیکر کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہیں ہو رہا۔ اب ذرا سوچیں کہ جب منتخب نمائندوں کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تو عام آدمی جو غائب ہو جاتے ہیں، ان کے واپس آنے کی امید کتنی رہ جاتی ہوگی.
@SohailAfridiISF@BabarSaleemSwat
خاتون کے مطابق، جب وہ اپنے زیورات اور اپنی ہیول گاڑی کی واپسی کا مطالبہ کرتی ہیں تو انہیں دھمکی دی جاتی ہے کہ ’’اگر دوبارہ اپنی چیزیں مانگیں تو تمہیں پھر سے اٹھا لیں گے۔
اہم ترین
کل مولانا کی فیملی کی تزلیل والا ڈرامہ بھی بے نقاب
جے یو آئی کی رہنما عالیہ کامران کے مطابق سڑک کے کنارے مولانا کی فیملی کی خواتین نہیں بلکہ ہم جے یو آئی کی پارلیمنٹیرینز تھیں جو وہاں بیٹھ کر احتجاج کر رہی تھیں مولانا کی فیملی بحفاظت پہلے ہی منتقل کر دی گئی تھی ان کی خواتین کو کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا تھا ۔
کل سارا دن مولانا کی فیملی کی تزلیل کے نام پر ہمدردیاں سمیٹی گئی تھیں
نئے صوبے بھی بنیں گے پرانے دوست نئے دشمن بھی بنیں گے نئی نئی جماعتیں بھی بنیں گی اور یہ سب فوج کی چھتر چھایا میں ہوگا مگر فوج عمران خان کو رہا نہیں کرے گی اسی بات سے سمجھ لینا چاہیئے کہ انکا مقصد پاکستان کے مسائل حل کرنا نہیں بلکل صرف اپنے اقتدار کو طول دینا ہے!
جس دن میڈم سی ایم پنجاب ماحولیاتی آلودگی کے خلاف عظیم خدمات پر “نوبل پرائز “ وصول فرمانے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہانگ کانگ گئی ہوئی ہیں ، عین اس دن لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے ، دوبارہ غور کریں، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
آپ نے ایڈووکیٹ شفیق دیکھا ہے؟ شفیق اوکاڑے والا ؟ اسکو فوج سے چپیڑیں پڑی تھیں( گستاخی معاف یہ انہی کا پسندیدہ لفظ ہے)۔ لیکن شفیق صاحب یہ سمجھتے ہیں کہ جو چپیڑیں انکو پڑی تھیں وہ تحریک انصاف کے بیشتر رہنماؤں کو پڑنے والی چپیڑوں سے افضل چپیڑیں تھیں۔ وہ ایسا کیوں سمجھتے ہیں یہ ہمیں نہیں انہی کو معلوم ہے۔
اب مولانا فضل الرحمان کو لیکر یا تو ہم اور آپ شفیق اوکاڑے والا ہوجائیں کہ نہیں بھئی جو چپیڑیں ہمیں پڑی ہیں انکی شدت زیادہ تھی یا پھر وہ ہاتھ وزنی تھا یا انکے نشان بہتر پڑے اور مولانا کو پڑنے والی چپیڑیں دراصل کتے لاڈیاں ہیں تو ایسا تو نہیں ہوتا ہوتا۔ فوج مکمل ہتھ چھٹ ہے۔ فوج ہر مسئلے کو طاقت سے حل کرنا چاہتی ہے۔ فوج بارہ جماعت پاس پھدو دماغ ہے۔ تو یہ ہر جگہ طاقت استعمال کرکے اگلے حریف کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاید ہم نے بار بار یہ سبق سیکھا ہے کہ ظلم و زیادتی کے خلاف ہماری آواز کسی بھی تعصب سے بالاتر ہونی چاہیے۔
اگلا سوال دلچسپ اور اہم ہے۔ کیا تحریک انصاف کو مولانا کیساتھ اتحاد کرنا چاہیے یا یوں کرلیں کہ مولانا فوج کے خلاف کوئی لمبی چوڑی مزاحمت کریں گے تو اس پر بات کرلیتے ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ اس وقت جو محاذ آرائی ہورہی ہے اس میں مولانا کیا چاہتے ہیں؟ یعنی مولانا کے مطالبات کیا ہیں؟ کیا مولانا شفاف الیکشنز چاہتے ہیں ؟ کیا مولانا آئینی ترامیم کے خلاف ہیں؟ کیا مولانا نئے صوبوں کے خلاف ہیں ؟ یعنی آپ اس محاذ آرائی میں جتنی مرضی دلچسپی لے لیں لیکن آپ یہ سمجھ نہیں پائیں گے کہ مولانا کا بنیادی مسئلہ ہے کیا ؟
ان سب سوالات کا جواب یہ ہے کہ مولانا کا ملکی لیول پر اسٹیک بہت تھوڑا ہے۔ وزیراعظم یا صدر مملکت بننے کی خواہش تو ہوسکتا ہے آپکی بھی ہو لیکن مولانا زیادہ سے زیادہ ایک صوبہ اور قومی اسمبلی کی آدھ سے لیکر درجن تک کے اسٹیک ہولڈر ہیں۔ مولانا مجموعی یا اکثریتی ملکی سیاسی سوچ کے نمائندہ نہیں۔ مولانا کے ماضی کے لانگ مارچز اور احتجاج فرمائشی تھے اور یہ بات حالات نے نہیں مولانا خود تسلیم کرکے مہر لگائی۔
یہاں ایک چیز یہ بھی قابل ذکر کہ مولانا کا ایک بڑا مسئلہ یہ حقیقت بھی ہے کہ مولانا کو موجودہ سیٹ اپ میں کوئی حصہ نہیں ملا اور مولانا کو اس کا غصہ بھی ہے۔ مولانا کے لیے یا تو عاصم منیر کی ناپسندیدگی ذاتی اور شدید ہے یا پھر وہ اطلاعات درست کہ شہباز شریف اور مریم نے کہلوا کر مولانا سے جان چھڑوائی۔ لہذا مولانا اور تحریک انصاف کا ویژن اور گول آپس میں میل نہیں کھاتے۔
تحریک انصاف کو کوئی نمبر پورے کرنے والا ، کوئی کاغذی طاقت دکھانے والا اتحاد درکار نہیں کہ وہ ادھر ادھر حلیف ڈھونڈتی رہے۔ عمران خان کے امیدواران سے شکست کھا کر مولانا پشین بلوچستان سے ایم این اے ہیں۔ مولانا کا زندگی میں سب بڑا چانس اس صوبے میں لگا جو تحریک انصاف کا سب سے مضبوط گڑھ ہے۔ مولانا کو جو چپیڑیں پڑیں ہم اسکی مذمت کرتے ہیں۔ کیونکہ اب فوج کے پاس ڈنڈے کے علاوہ کچھ بچا نہیں۔ لیکن مولانا اور تحریک انصاف کے گولز الائنڈ نہیں ہیں اور مولانا نہیں چاہیں گے کہ انکو انکے گھر کی نشستیں بچوں سے ہروانے والی جماعت مضبوط ہو کر اقتدار میں آئے ۔ تحریک انصاف کو کسی کا بارگیننگ چپ نہیں بننا۔
کچھ صحافی حضرات نیک نیتی سے یوتھیوں پر تنقید کیے چلے جارہے ہیں کہ انکا رویہ مولانا کو لیکر اس قدر درشت کیوں ہے۔ بھائی صاحبان ان سے یہ شکایت؟ انہوں نے اپنی جماعت کے لوگ کبھی نہیں چھوڑے یہ مولانا فضل الرحمان کو کیوں چھوڑ دیں۔ جیسے عمران خان کے پرانے بیانات ، جیسے یوتھیوں کے پرانے جذبات ، جیسے تبصرہ پاڑوں کے پرانے والے تبصرے ان پر تنقید کا سبب ہیں اسی طرح مولانا کے پرانے بیانات بھی انہیں آئینہ دکھا رہے ہیں۔ یہاں سبق یہ ہے کہ اعتدال اور اصول کا دامن ہاتھ سے کبھی مت چھوڑیں ورنہ آپ کا کہا سامنے آئے گا۔
خیر بہرحال ، مختصر کرتے ہیں کہ مولانا کا اسٹیک بہت تھوڑا ہے اور مولانا کا ریکارڈ بہت خراب ، مولانا کیساتھ جو ہورہا ہے یہ فوج حقیقتا زیادتی کررہی ہے کیونکہ فوج کا ہاتھ کھل چکا ہے لیکن ملک میں کسی جمہوری جدوجہد کے لیے یا تحریک انصاف کے لیے مولانا سے اتحاد تحریک انصاف اور عمران خان کو سوٹ نہیں کرتا۔
ملک کے اہم سیاسی حلقوں میں یہ راۓ پائی جا رہی ہے کہ مریم نواز کو اب چونکہ نظر آ رہا ہے کہ بلاشرکت غیرے اقتدار کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ اب مل بانٹ کر بہت سارے Stakeholders کے ساتھ اقتدار بانٹنا پڑے گا۔۔ یا پھر مکمل چھٹی۔
لہٰذا اب مریم جلسے کر کے عوام کو اپنی تعریفیں خود ہی کر کے دکھا رہی ہیں اور جیسے انیق ناجی صاحب نے کہا کہ مریم کو خطرہ ہے کہ جلد یہ اقتدار ختم ہو جاۓ گا اور ان کے خلاف مالی بےضابطگیوں کے سوالات اٹھ سکتے ہیں کہ اچانک ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟
لہٰذا اب وہ ابا جی کا پیسہ کہہ کر تو جان چھڑا نہیں سکتیں اس سوال سے۔۔ سو اب وہ اعلان کرتی پھر رہی ہیں کہ میں خود اپنا کاروبار کرتی ہوں۔ وہ بات جو انہوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے کبھی نہیں کہی تھی۔
اور نہ ہی اقتدار میں آنے سے لے کر اب تک ان کو ایسی کوئی صفائی (Justification) عوامی سطح پر پیش کرنے کی زحمت کرنے کی نوبت آئی تھی۔
میں انیق ناجی صاحب کے تجزیے سے بہت حد تک متفق ہوں۔
البتہ یہ جو جلسے بھی ہو رہے ہیں، ذرا اقتدار ختم ہونے دیں اور پنجاب کی سرکاری مشینری اور آسمان کا ہاتھ ان کے سر سے ہٹنے دیں۔ پھر دیکھتے ہیں کہ جلسے میں دس بندے بھی آتے ہیں یا نہیں؟
اور تقریر میں خود کو مظلوم ثابت کرنے کی جتنی مرضی کوشش کریں۔ لوگ دیکھ چکے ہیں کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت کتنی ہی خواتین کو ناحق قید کیا گیا، کتنی ہی خواتین کی زندگی اجیرن کی گئی۔
اور لوگ اس سب کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ شریف خاندان کو بھی برابر کا قصوروار گردانتے ہیں۔ اب یہ مت کہیں کہ
سرکاری کراؤڈ میں اور Genuine عوامی کراؤڈ میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے اور یہ فرق اقتدار جاتے ہی بہت اچھی طرح سمجھ آ جاۓ گا۔
سرکاری کراؤڈ اکٹھا کر کر کے عمران خان کی نقل کرتے کرتے محترمہ نے خود کو خوش فہمی کے bubble میں قید کر رکھا ہے۔
ذرا بغیر پروٹوکول اور ملازمین کی فوج ظفر موج کے بغیر باہر نکل کر عوام سے ملاقات کریں۔ ان کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو ذرا۔ لوگوں کے اصل تاثرات سننے کو ملیں۔
اور سب سے اہم بات۔ جب 9 اپریل، 2022 کو عمران خان حکومت کا تختہ الٹا گیا تھا تو عمران خان کے ایک لفظ کہنے سے پہلے پوری پاکستانی قوم 10 اپریل، 2022 کو شدید احتجاج کرتی سڑکوں پر نکل آئی تھی۔
یہ ہوتا ہے عوامی راج جو کہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والوں کو اللّه کی مدد سے باعزت طریقے سے نصیب ہوتا ہے۔
البتہ چنتخب حکمرانوں کے جانے سے عوام اللّه کا شکر ہی کرتی ہے۔ احتجاج اس بات پر ضرور ہو گا کہ یہ اتنی دیر سے کیوں گئے؟
اب دیکھتے ہیں کہ کب تک ان کا بوجھ عوام پر مسلط رکھا جاتا ہے۔ اللّه پاکستان پر فضل و کرم اور رحم کرے۔ آمین۔
تحریک انصاف چار سال میں وہ مار کھا چکی ہے کہ اب اس کو نہ کوئی ترمیم توڑ سکتی ہے نہ کوئی ریفرنڈم آپ اپنی صفوں میں دیکھیں جہاں پر وزراء ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں وہی پالیسی چلے گی جو عمران خان کی ہوگی
ایثار رانا صاحب بلکل درست کہہ رہے ہیں، کہ علیمہ خان نوے دنوں سے جیل میں قید ہیں، علیمہ خان نے تو مولانا کی طرح اسٹبلشمنٹ کے خلاف تقریر نہیں کی، علیمہ خان نے تو مولانا کی طرح شہداء کا مذاق نہیں اڑایا، تو مولانا کو احتجاج کی اجازت کیسے مل گئی؟
رانا صاحب سب جانتے ہیں مولانا فکسڈ میچ کھیل رہے ہیں۔
@Truepak1214 وعلیکم السلام، تھوڑا دل ٹوٹا ہوا ہے
تحریک انصاف کی بکھری ہوئی قیادت اور بیشتر پاکستانی عوام کی بے حسی نے کافی مایوس کیا ہے۔ بلاوجہ کی راگنی کا کوئی فائدہ نہیں
جن غلاموں کو اپنی زنجیروں سے پیار ہو انہیں کوئی آزادی نہیں دلا سکتا