Dear Sir/Madam, here is the link to my column published in Independent Urdu on 12th July 2026.Thanks.
https://t.co/oFiNc4q0hl
ترکی کو نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی سے کیا ملا؟
نیٹو اجلاس صرف دنیا کے سب سے طاقتور دفاعی اتحاد کے سربراہان کی رسمی ملاقات نہیں تھا بلکہ ایسے دور میں منعقد ہوا جب بین الاقوامی نظام دوسری جنگ عظیم کے بعد شاید اپنی سب سے بڑی تبدیلی سے گزر رہا ہے۔تاریخ میں بعض سربراہی اجلاس ایسے ہوتے ہیں جن کے فیصلے صرف سرکاری اعلامیوں تک محدود نہیں رہتے بلکہ آنے والے کئی برسوں کی عالمی سیاست، سلامتی کے تصورات اور طاقت کے توازن کو نئی سمت عطا کرتے ہیں۔انقرہ میں منعقد ہونے والا نیٹو کا 36واں سربراہی اجلاس بھی بلاشبہ ان ہی تاریخی مواقع میں شمار کیا جائے گا۔ یہ اجلاس صرف دنیا کے سب سے طاقتور دفاعی اتحاد کے سربراہان کی رسمی ملاقات نہیں تھا بلکہ ایسے دور میں منعقد ہوا جب بین الاقوامی نظام دوسری جنگ عظیم کے بعد شاید اپنی سب سے بڑی تبدیلی سے گزر رہا ہے۔تفصیلات کے لیے کلک کیجیے۔ شکریہ
وزیراعظم شہباز شریف ایران کا اہم دورہ مکمل کرنے کے بعد صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان کی خصوصی دعوت پر استنبول پہنچ چکے ہیں۔ استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات اور پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
ہفتےکے روز وزیراعظم شہباز شریف صدر ایردوان سے اہم ملاقات کریں گے اور دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم شعبوں پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتِ حال، خطے میں امن کے امکانات اور عالمی سفارتی سرگرمیاں ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث اس ملاقات کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔
Dear Sir/Madam, here is the link to my column published in Daily Jang on 24th June 2026. Thanks.
https://t.co/ttvDWWHXw1
https://t.co/HpIleYErkN
پاکستان: عالمی رہنما اور میڈیا
مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ 18 جون کے سورج کے طلوع اور غروب کے درمیان ایک نئے عہد میں داخل ہو چکی ہے۔ دہائیوں سے چلی آرہی اس سرد جنگ کو جس طرح اسلام آباد کی مدبرانہ سفارت کاری نےروکاہے، اس نے پوری دنیا کو ششدر کر دیا ہے۔ امریکہ اور ایران ، دو ایسے قطبین جن کا ایک میز پر بیٹھنا تو دور، ایک دوسرے کی طرف دیکھنا بھی بارود کی بو پھیلا دیتا تھا ، 18 جون کو ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت(MOU)جسے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا نام دیا گیا ہے پر دستخط کر کے امن کی نئی راہ پر گامزن ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے لیے کلک کیجیے۔ شکریہ
Pakistan wishes Türkiye success in the World Cup 2026
Pakistan, Türkiye'ye 2026 Dünya Kupası'nda başarılar diler.
پاکستان کا ورلڈ کپ 2026 میں ترکیہ کی کامیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار
Dear Sir/Madam, here is the link to my column published in Daily Jang on 10th June 2026. Thanks.
https://t.co/pd3vQSxrlS
https://t.co/uZfg268LBb
مغربی ممالک میں اسرائیل سے نفرت میں اضافہ
دنیا کی تاریخ میں کچھ لمحات ایسے آتے ہیں جب ظلم کی داستانیں اتنی ہولناک ہو جاتی ہیں کہ ضمیرِ انسانی مزید خاموش رہنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔ آج ہم ایک ایسی ہی تاریخی تبدیلی کے گواہ بن رہے ہیں۔ وہ اسرائیل، جسے دہائیوں تک مغربی طاقتوں اور عالمی میڈیا کی غیر مشروط حمایت حاصل رہی، آج عالمی سطح پر تنہائی اور شدید عوامی نفرت کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ نفرت کسی عارضی غصے کا نام نہیں، بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کے ٹوٹتے ہوئے صبر کا پیمانہ ہے۔ غزہ کی گلیوں میں بہنے والا معصوم بچوں کا خون، اسپتالوں کے ملبے سے اٹھتی چیخیں اور تعلیمی اداروں کی راکھ نے دنیا کا رخ بدل دیا ہے۔ اب یہ جنگ صرف مشرقِ وسطیٰ کی سرحدوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ یہ دنیا بھر کے عوام کے دلوں میں لگی وہ آگ بن چکی ہے جو اسرائیلی پالیسیوں اور بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو جھلسانے کیلئے تیار ہے۔۔تفصیلات کے لیے کلک کیجیے۔ شکریہ