3 جولائی جمعۃ المبارک کو جیو نیوز اور خاکے شائع کرنے والے دیگر چینلز کے خلاف ملک بھر میں یومِ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم منایا جائے گا۔ مساجد میں خطباء تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےموضوع پر خطبہ دیں گے اور جیو نیوز کے ذمہ داران کو 295C کے تحت سزا دلوانے کے لیے قراردادیں منظور کروائیں گے اور مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
گستاخوں کو بار بار معاف کرنے سے گستاخانہ کلچر بڑھ چکا ہے۔معاذ اللہ جو بہت بڑی ہلاکت کا سبب بن سکتا ہے ؕ۔ جیو نیوز پر خاکے چلانے والے تمام ذمہ داران کو 295C کے تحت سزا دی جائے۔
انبیاء کرام علیہم السلام کی تصویری تمثیل، شبیہ یا کسی بھی انسان کے ذریعے ان کے کردار کی نمائندگی کروانا قطعی حرام اور توہینِ رسالت ہے۔ تاجدارِ ختم نبوت ﷺ کے تصویری خاکے چلانے والے چینل اور یوٹیوبر مجرم ہیں۔خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ کے پیکر پرنور کی کوئی تصویر یا خاکہ بنانا یا دکھانا توہین رسالت ہے۔ غیر نبی کو نبی قرار دینا خواہ چند لمحوں کے لیے ہو حرام اور کفر ہے
جیو نیوز نے سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاکے بنا کر توہینِ رسالت کی یے۔ ان کی طرف سے کی جانے والی وضاحت شرعی اصولوں کے مطابق مسترد ہے۔ ذمہ داران کے خلاف 295C کے مطابق کاروائی کی جائے۔
منہ میں زبان ہونے کے باوجود، ظلم کی اطلاع ہونے کے باوجود حق بولنے کی توفیق نہیں ملی، میں برملا کہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کا حسینیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں کربلائے وقت میں حق کے مقابلے میں اپنے ہجوم، اپنا نیٹ ورک، اپنے مرید اور نذرانے مقدم ہیں۔ آج بھی توبہ کی جا سکتی ہے۔
شہادت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت تاریخ کا غمناک واقعہ ہے۔ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے میدان کربلا میں تمام تر امتحانات بڑی استقامت اور شجاعت سے پاس کیے۔ دین کی سربلندی کی خاطر آپ رضی اللہ عنہ کا جانبِ کربلا نکلنا اور باطل سے کوئی سمجھوتہ نہ کر کے اپنی جان اللہ کے سپرد کر دینا اس وقت کا عظیم ترین کردار ہے۔
پاک سرزمین کی حفاظت ایک مقدس فریضہ ہے۔ افواجِ پاکستان ملکی سلامتی کی علامت اور قوم کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ آپریشن ”بنیان مرصوص“ نے پوری دنیا میں پاکستان کی دھاک بٹھا دی ہے۔ اس آپریشن سے صرف بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت ہی نہیں، دنیا بھر کے جنگی ماہرین حیرت میں ڈوبے ہوئے ہیں