میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان ضلع بونیر کا ادنیٰ کارکن اور خود ساختہ ڈیجیٹل میڈیا ممبر ہوں
فقط جمعیت کی خدمت کے لئے یہاں پر موجود ہوں ۔
جماعتی ساتھی گرافِکس ڈیزائننگ اور وڈیوز ایڈننگ کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں ۔
مولانا عبید الرحمان نعمانی
واٹساپ نمبر
03456276494
جےیوآئی گڈاپ کے امیر کے ادارے پر
قبضہ مافیا کا دھاوا قابل مذمت ہے ۔
شیدی ویلیج میں جےیوآئی گڈاپ ٹاؤن کے امیر مولانا عبدالقیوم صدیقی کے ادارے پر قبضہ مافیا کا دھاوا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
اطلاعات کے مطابق قبضہ مافیا کے کارندوں نے پولیس کی مبینہ سرپرستی میں ادارے میں داخل ہوکر قبضے کی کوشش کی، جبکہ مزاحمت پر جمعیت علماء اسلام گڈاپ ٹاؤن کے امیر مولانا عبدالقیوم صدیقی اور دیگر کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔
ہم اس بزدلانہ اور شرپسندانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حکامِ بالا فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیں، واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ادارے پر قبضے کی کوشش کو فوری طور پر ناکام بنایا جائے۔
جمعیت علماء اسلام اپنے کارکنان اور دینی اداروں کے خلاف کسی بھی غیرقانونی اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔
#سمیع_سواتی
#TeamJUISindh
#TeamJUIGadapTown
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم، صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا جواب:
میرا خیال ہے کہ بہت دیر کر دی انہوں نے۔ یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ جس وقت مریض کو صحت کے حوالے سے کوئی شکایت ہو جائے تو اس پر فوری کارروائی ہونی چاہیے تھی۔ اتنا لمبا عرصہ بلاوجہ ملک کے اندر ایک ایشو پیدا کرنا، اس پر ایک بے قراری سامنے آ جاتی ہے۔ ان سے وابستہ جو حلقے ہیں، ورکرز اور لوگ، وہ بلاوجہ ایک کرب سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ تو یہ فیصلہ اگر آنا تھا تو بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا۔ اب بھی اگر آیا ہے، دیر آید، درست آید۔
@SamiSwati_ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! چیف صاحب ایک انتہائی عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ
@JTR Media
کو ہمارے ساتھیوں نے یہی سارا دیا ہے
میں گزارش کرتا ہوں کہ آپ سختی سے کارکنان کو
بتائیں کہ ان کے چینل یا پیچز کو انفلو کریں
ان پر کمنٹ نہ کریں اور لائک نہ دے
حکومت امریکہ سے 10 ارب ڈالر مانگنے سے پہلے قوم کو یہ بتائیں کہ یہ رقم کن شرائط پر حاصل کیا جارہاہے؟ کیا پارلیمنٹ،اپوزیشن اور قوم کو اعتماد میں لیاگیا؟یا قومی فیصلے بند کمروں میں طے ہورہے ہیں۔
@UbaidNumani_1@iHafizHamdullah#عوام_مولانا_کے_سنگ
میں اپنے ملک کے اندر بات کر رہا ہوتا ہوں۔ اگر میرے بیانیے پر غلط الزام لگایا جاتا ہے، مجھے ایک ابتلا میں مبتلا کرنے کے بعد جب میں نے اس کا دفاع کیا، تو اب میرے دفاع کو کاؤنٹر کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں یہ چل رہا ہے، ہندوستان میں یہ ہو رہا ہے۔
جب بنگال میں آپ سرنڈر کر رہے تھے، اُس وقت انڈیا پر کیا اثر تھا؟ اُس وقت ہندوستان کیا پیغام دے رہا تھا؟ ان کو ایسی باتوں پر شرم نہیں آتی؟
خود کو ٹھیک کرو، اور جب آپ ٹھیک ہوں گے تو قوم آپ کو مبارک باد دے گی۔
انڈیا نے ہم پر حملہ کیا، اور سب سے پہلے فضل الرحمٰن کھڑا ہو گیا اپنی فوج کو سپورٹ کرنے میں۔ اور جب آپ نے بہادری دکھائی، تو میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا تھا۔ میں نے آپ کو تنہا تو نہیں چھوڑا۔
ہم ملک میں آئین کی بھی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم ملک کے اندر انصاف کی بھی جنگ لڑ رہے ہیں، اور اُس میں ملک کے رکھوالے اپنے ہی قوم اور اپنے ہی شہریوں کی نیتوں پر شبہ کرتے ہیں، اور ہمارے ملک کے رکھوالے اپنے ہی شہریوں کی کردار کشی کرتے ہیں۔
ملک کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے، اخلاص رکھنے والے، اُس کے لیے قربانیاں دینے والوں پر جب ہمارے ملک کے رکھوالے شک کی نگاہ سے دیکھیں گے، تو پھر بحث چھڑے گی۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی صحافی آصف نثار سے گفتگو
#فخر_ملت_مولانا
#سرکاری_چمچے_فلاپ
#بارڈر_یا_بیرکس
#معدنیات_فروش_ٹولہ
#مہنگائی_کا_جواب_دو