بی ایس او کے سابقہ چیرمین مہیم خان بلوچ عید کے روز بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں۔
مجھے اور میرے خاندان کو مسلسل ہراسمنٹ اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔
پانچ دن پہلے جب میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اپنے آبائی علاقے مشکے گئی، تو میرے پہنچتے ہی پاکستانی فوج نے ہمارے گاؤں کا محاصرہ کر لیا۔ گزشتہ پانچ دنوں سے پورا گاؤں فوجی گھیرے میں ہے۔ چوبیس گھنٹے میری نگرانی کی گئی، دوربینوں، ڈرون کیمروں اور دیگر نگرانی کے آلات کے ذریعے۔ رات بھر ہمارے کمروں کے باہر سوتے ہوئے بستر پر ٹارچوں کی روشنی ڈالی گئی۔ میری نقل و حرکت کو محدود کیا گیا اور میرا نام لے کر میرے تمام رشتہ داروں کو مختلف طریقوں سے ڈرایا، دھمکایا اور ہراساں کیا گیا۔
جبکہ میرے گاؤں کے تمام گھروں کی تلاشی لی گئی۔ مردوں کی تصاویر لی گئیں اور خواتین کے شناختی کارڈ ضبط کیے گئے۔ راہ چلتے لوگوں کو شدید گرمی میں گھنٹوں کھڑا رکھا گیا۔ میرے دو کزن طالب علم ہیں انہیں جبراً حراست میں لے کر آرمی کیمپ منتقل کیا گیا۔ ان میں سے ایک کو 24 گھنٹے جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رہا کر دیا گیا، جبکہ دوسرا تاحال لاپتہ ہے۔
میرے رشتہ داروں کو زبردستی آرمی کیمپ لے جا کر ویڈیوز ریکارڈ کروائی گئیں، جن میں ان سے مجھے، یعنی ‘سمی دین’ کو ایک دہشت گرد قرار دینے کا جھوٹا اور جبری اعترافی بیان دلوایا گیا۔
جس انداز سے مجھے اور میرے خاندان کو نشانہ بنایا گیا پروفائلنگ، ہراسانی، دھمکیاں اور جھوٹی ویڈیوز کے ذریعے کردار کشی،ان اداروں کی خوف اور کمزوری کو واضح کرتا ہے، جو اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہے ہیں۔
ہم جس اجتماعی اذیت کا ذکر کرتے ہیں چاہے وہ جبری گمشدگی ہو، یا محض سیاسی و انسانی حقوق کے کارکن ہونے کے جرم میں رشتہ داروں کو اغوا، ہراساں یا دھمکایا جانا، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ میرے قریبی رشتہ داروں کو صرف مجھ سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہو۔ ماضی میں بھی میرے خاندان کے افراد کو کئی کئی مہینوں، بلکہ سالوں تک جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا۔ انہیں انسانیت سوز سلوک و تشدد کا سامنا کرنا پڑا، صرف اس لیے کہ وہ میرے قریبی عزیز تھے۔
اس بار بھی میرے رشتہ داروں کی پروفائلنگ، زبردستی کی تفتیش، ہراسانی جبری گمشدگی کا مقصد صرف مجھے جسمانی طور پر نہیں بلکہ سماجی طور پر بھی Isolate کرنا ہے اور اور میرے خاندان کو میری جدوجہد کی اجتماعی سزا دے کر مجھے دباؤ کا شکار بنایا جائے تاکہ میں اپنے اصولی مؤقف، اپنی آواز اور اپنی جدوجہد سے دستبردار ہو جاؤں۔
میں سمجھتی ہوں کہ پاکستانی ادارے اور فوج جس طرح مجھے اور میرے ساتھیوں کو خاموش کرانے کے لیے جھوٹے مقدمات، تشدد، قتل کی دھمکیاں، اجتماعی سزا اور ہراسانی جیسے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہے، وہ دراصل ہماری پرامن جدوجہد کے سامنے ریاستی اداروں کی بوکھلاہٹ اور کمزوری کی واضح علامت ہے۔ یہ تمام حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور ہم ان جابرانہ طریقوں سے کسی صورت خاموش نہیں ہوں گے، نہ ہی بلوچستان میں جاری ریاستی بربریت اور جبر کے خلاف آواز اٹھانا بند کریں گے۔
ہماری جدوجہد جبر اور ناانصافی کے آخری نشان کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
شاہ جی ءَ زانتگ ات کہ اے ریاست مات ءُ گوھاراں نہ بکش ایت من ءَ ھم ماپ نہ کنت بلے اے شاہ جی ءِ تمردی ءُ گوں وتی راج ءَ مہر بوتگ چو کوہ ءِ البُرز ءَ ما ماتیں شال ءِ دلبند ءَ مِک اَت ۔
دائما ہست ءُ سلامت باتے
#ReleaseSebghatullahShahG#ReleaseBycLeaders
میرا بھائی میٹرک کا طالب علم ہے اور کوئٹہ میں پڑھ رہا ہے۔ عید کے موقع پر وہ کوئٹہ سے گھر آ رہا تھا۔
آواران پیراندر چوکو چیک پوسٹ سے 6 مئی کو ریاستی اداروں کے لوگوں نے اغوا کرلیا ہیں.
#ReleaseZubairAli
پاکستان میں آئین پاکستان اور انسانی حقوق کی شقیں چپیڑیں مار کر پڑھانا لازم کرنا ھوگا کیونکہ پہلے اس سعید مری کے دو بیٹوں ماروائے عدالت قتل کیا گیا، اب اس شریف آدمی کو پاکستانی فوج نے قتل کردیا ہے اور پنجابی اس قتل عام پر جشن منا رہے ہیں
#StopBalochGenocide
یہ صرف ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی اہلیہ کی صدا نہیں،
شبیربلوچ، زاکر مجید، سمی دین، اور بہت سے دیگر نوجوانوں کے اہلِ خانہ اسی اذیت ناک انتظار کا شکار ہیں۔
نہ پتہ زندہ ہیں یا شہید...
یہ انسانی حقوق کا المیہ ہے۔
#BalochMissingPersons#ReleaseDrDeenMohammad
Zakir was a political & intellectual mentor to the Baloch, inspiring courage, truth, and strong ideas. Not just an individual, but a living philosophy. Tragically, he was forcibly disappeared — silencing a brave voice & guiding light.
#ReleaseZakirMajeed#BalochMissingPersonsDay
EID in Balochistan is full of sorrow pain and hopes..hopes of mothers sisters wives that their loved one will be back they can celebrate a happy and joyfull eid with them...
#ThisEidAskForRelease#ReleaseAllMissingPersons
Eid is a time for reunion,but what about those waiting endlessly for their loved ones to return from enforced disappearances? BYC leaders remain behind bars without justice.
Let this Eid echo with a demand.
#ThisEidAskForRelease#ReleaseAllMissingPersons#ReleaseBYCLeaders