آزادکشمیر میں کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر کی گرفتاری کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔۔ شوکت نواز میر کی باڈی لینگویج کیا کہہ رہی ہے ؟
کسی درویش نے کہا تھا کہ اگر میں کسی جماعت کا شکریہ ادا کروں تو وہ صرف پاکستان تحریک انصاف کا کروں گا
آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ جہاں سب خاموش تھے وہاں صرف پاکستان تحریک انصاف حق اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے
بریکنگ: تحریک انصاف کا آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
آزاد کشمیر اس وقت شدید بحران سے گزر رہا ہے، مزید سیاسی عدم استحکام کے بجائے مسائل کا فوری اور منصفانہ حل نکالا جانا چاہیے۔ تحریک انصاف
انشاءاللہ کشمیری عوام تحریک انصاف کے الیکشن بائیکاٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے الیکشن ڈے پر پولنگ اسٹیشنز کو مکمل طور پر سنسان چھوڑ دے گی، کوئی ووٹ نہیں کاسٹ کرے گا
اس وقت پورا آزاد کشمیر سڑکوں پر ہے، پچھلے 27 دنوں سے کشمیر مکمل بند ہے، ایسی صورتحال میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونا اور ان جعلی الیکشنز کا بائیکاٹ کرنا بہترین فیصلہ ہے
گراونڈ کی صورتحال یہ ہے کہ وہ تمام عوام جو کشمیر میں دھرنے دے کر بیٹھی ہوئی ہے وہ پہلے ہی اس الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے
بارہ فوجی کُتّوں کی نشستیں ختم کر کے آزاد کشمیر کو آگے چلنے کا موقع دینا چاہیے۔ اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔
مفاد پرست صحافیوں کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے۔ آج باپ بدلا تو یہ فوراً دوسری بات کرنا شروع کر دیں گے۔
نو مئی کے بعد انٹیلیجنس کی طرف سے مجھے کال آئی اور انہوں نے مجھے دھمکی دی کہ تمہارے بیٹوں کو ہم پکڑ لیں گے پھر جب انہوں نے میری بیٹی کا نام لیا جو تیرہ چودہ سال کی تھی تو میں غصہ میں آ گیا اور جواب دیا جاؤ پکڑ لو اور انہیں زبح کر دو میں تمہیں دیکھ لوں گا
قاسم سوری
آزاد کشمیر میں جرنیلوں کی کٹھ پتلیوں کا سوشل بائیکاٹ شروع
آزاد کشمیر ضلع باغ مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر مشتاق مہناس ایک جنازے پر جا رہا تھے باغ کی عوام نے روک دیا اور کہا ہے آپ لوگوں کی ضرورت نہیں ہے جنازے سے واپس جائیں
آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، موجودہ حالات میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں، حقِ خودارادیت اور جمہوری حقوق کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حالات میں انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرتی ہے۔ یہ کوئی سیاسی حکمتِ عملی نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اصولی مؤقف ہے۔
آزاد کشمیر اس وقت شدید بحران سے گزر رہا ہے۔ ہزاروں شہری راولاکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں اپنے جائز مطالبات کے حق میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ حکومتی طاقت کے استعمال کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ پنجاب سے آزاد کشمیر کو اشیائے خوردونوش کی ترسیل بھی مکمل طور پر بند ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایسے حالات میں کشمیری عوام کو مزید سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے بجائے ان کے مسائل کا فوری اور منصفانہ حل نکالا جانا چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ موجودہ اقدامات آزاد جموں و کشمیر کی آئینی، جمہوری اور سیاسی شناخت کو مجروح کر رہے ہیں اور ایک ایسا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے جو آزاد کشمیر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے درمیان موجود بنیادی فرق کو مٹانے کا باعث بن رہا ہے۔ یہ طرزِ عمل پاکستان کی تاریخی کشمیر پالیسی کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
جب کشمیری عوام خود احتجاج پر ہوں، ان کی نمائندہ آوازوں کو دبایا جا رہا ہو، سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہوں، قیادت کو گرفتار کیا جا رہا ہو، میڈیا پر قدغنیں ہوں اور اظہارِ رائے کی آزادی محدود کر دی گئی ہو تو ایسے ماحول میں انتخابی عمل اپنی ساکھ اور معنویت کھو دیتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کشمیری عوام کی آواز کو نظر انداز کرکے اقتدار کی سیاست نہیں کرے گی۔ ہماری اولین ترجیح کشمیری عوام کے بنیادی حقوق، ان کے جمہوری مطالبات اور انصاف پر مبنی سیاسی عمل کی حمایت ہے۔ ہم انتخابات نہیں، عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف اس وقت تک انتخابات میں حصہ نہیں لے گی جب تک حالات معمول پر نہیں آتے، تمام سیاسی و عوامی قوتوں کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے معاملات افہام و تفہیم سے حل نہیں ہوتے، انتخابی شیڈول پر نظرثانی نہیں کی جاتی اور تمام سیاسی جماعتوں کو حقیقی معنوں میں مساوی اور آزادانہ انتخابی ماحول فراہم نہیں کیا جاتا۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی مہم کا مرکز و محور کشمیری عوام کے جمہوری حقوق، ان کے جائز مطالبات کی حمایت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے مطالبات کے منصفانہ حل کے لیے آواز بلند کرنا ہوگا۔
مزید برآں، پاکستان تحریک انصاف اعلان کرتی ہے کہ آزاد جموں و کشمیر پارلیمانی بورڈ کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کی گئی تمام سفارشات بھی فوری طور پر معطل کی جاتی ہیں۔ موجودہ غیر معمولی حالات کے پیشِ نظر ٹکٹوں کے اجرا یا انتخابی عمل سے متعلق کسی بھی مرحلے پر مزید پیش رفت نہیں کی جائے گی، اور یہ تمام امور حالات معمول پر آنے، سیاسی ماحول کی بحالی اور پارٹی کے آئندہ فیصلے تک مؤخر رہیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کا یہ فیصلہ کسی سیاسی فائدے یا نقصان کے حساب سے نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، جمہوری اقدار کے احترام اور اصولی سیاست کے تقاضوں کے مطابق کیا گیا ہے۔ جب تک کشمیری عوام کے لیے آزاد، منصفانہ اور پُرامن سیاسی ماحول میسر نہیں آتا، پاکستان تحریک انصاف اس انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
#AJKElection2026
#PTIAJK
#RightsMovementAJK
#کشمیر_کی_آواز_بند_نہ_کرو
#گولی_کیوں_چلائی
کشمیر ڈٹا ہوا ہے۔ ۔۔۔
باغ میں مسلم لیگ ن کے رہنما مشتاق منہاس کو سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردار مقصود احمد شمسی کے جنازے میں شرکت سے روک دیے جانے کا دعویٰ، لوگوں کے ردعمل پر بغیر جنازہ پڑھے واپس روانہ ہوگئے۔