StatCan has updated their energy flow (Sankey) diagram with 2025 data. Always a useful visual, although I wish that @StatCan_eng would keep the trade categories consistent on both sides of the diagram and separate crude and ref prods.
I'm recruiting a PhD student to join me at UCLA Communication & the UCLA NLP group!
I’m especially (but not exclusively) looking for students interested in how models learn from text and image data, and how that learning gives rise to the behaviors we see in trained models. (1/4)
[1/4] All six DPhil projects (MY001–MY006) from the Yusuf Group at @UniofOxford are now open for applications for 2027 entry!
Apply to the DPhil in Materials at Oxford, indicating your preferred project code(s), by November 13, 2026 (12 noon UK time).
https://t.co/5VEdHD6JKY
He is Javaid Anwar. His area of work is oil & gas in Texas. It is speculated that he donated $15M to Greg Abbott's campaign.
For Pakistan's context; he is friends with Imran Khan, & has donated hugely when PTI launched flood relief fund.
I want to remind everyone that Greg Abbott’s single largest donor is a Muslim immigrant from Pakistan.
For years, Abbott has demonized Muslims and immigrants while accepting millions from a man who is both.
The hypocrisy speaks for itself.
Texas, make the right choice!
Well, I am glad about how US constitution prevents Musk to run for president, but at the same time I am upset it does same to Mamdani.
#USMidtermElections
یہ غالباً ۲۰۰۴ ہو گا جب مجھے باسکٹ بال کھیلنے کا شوق ہوا۔ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (حویلیاں) کی کالونی کے فوجی سکول میں نویں دسویں کا طالبعلم تھا ۔ ہمارے اسکول کے بچے قدرے برگر تھے، نازک مزاج اور افسروں کے بچے۔ ہم سے کوئی پانچ سو میٹر پر ایف جی ہائی سکول تھا جہاں اکثریت پی او ایف کے مزدوروں کے بچوں کی تھی۔ اس کے علاوہ کالونی سے جڑے دو چار گاؤں کے بچے بھی وہیں داخلہ لیتے تھے۔ ایف جی ٹیلنٹ سے مالامال اسکول تھا۔ پڑھنے میں بھی اچھے مگر کھیلوں میں تو کیا کہنے۔ خاص طور پر باسکٹ بال کی ٹیم قومی سطح کے مقابلے جیتا کرتی۔ گو کہ میں سر سید میں تھا مگر میرا فطری میلان ہمیشہ ایف جی کے لڑکوں سے رہا۔ حالانکہ میں کبھی ان جیسا اچھا کھیل سکا اور نہ پڑھ سکا۔
پی او ایف کالونی کے رہائشیوں کے پاس زندگی کی ہر بنیادی سہولت موجود تھی۔ بہترین گراؤنڈز سر فہرست تھے۔ ایف جی کے دوستوں کے ساتھ میں بھی باسکٹ بال گراؤنڈ جانا شروع ہو گیا۔ لیکن مجھے اب احساس ہوتا ہے کہ وہ لڑکے مجھے بھی برگر ہی سمجھتے تھے۔ گراؤنڈ کے ساتھ تعلق ایسا بن گیا کہ عصر کا وقت یہاں کے علاوہ کہیں گزارنا قیامت ہوتا۔ یہ اس دور کی بات ہے جب ہم گاؤں کے لڑکے اپنا ٹراؤزر اور شرٹ پلاسٹک کے بیگ میں لیکر جاتے کیونکہ گاؤں کی گلیوں میں ٹراؤزر پہننا برا مانا جاتا۔ وقت چلتا رہا، میں گراؤنڈ آتا رہا اور دوست بنتے گئے۔
پی او ایف کے گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے ایک خوف جو کہ ہم باہر کے لڑکوں کے سر پر ہر لمحہ سوار رہتا وہ یہ تھا کہ جب ایک فوجی آئے گا اور کہے گا نان پی اوایف باہر آ جائیں۔ ایم ڈی صاحب نے منع کر دیا ہے۔ آپ لوگوں کے کالونی آنے پر پابندی لگ گئی ہے۔ پھر سفارشوں کا ایک لمبا چکر چلتا اور پشاور میں ہونیوالے اگلے دھماکے تک ہمیں کھیلنے کی اجازت مل جاتی۔ پی او ایف کا ممی ڈیڈی لڑکا سائیکل سے گر جاتا اور ہم نان پی او ایف کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی کہ شام کو گیٹ پر کھڑا چوکیدار گراؤنڈ آنے دے گا یا نہیں۔
حال ہی میں ایم ڈی صاحب نے سب گراؤنڈز باہر کے لڑکوں کیلئے پھر بند کر دیئے۔ ہم دو چار دوست جو پچھلے بیس سال سے ساتھ تھے نے سوچا کہ یار اب گراؤنڈ اپنا ہونے چاہئے ۔ مگر کیسے؟ وقاص نے کہا میں اپنی زمین دے سکتا ہوں۔ عاطف نے کہا کچھ رقم میں دے دوں گا۔ کچھ میں نے وعدہ کیا۔ وقاص نے ہمت کی۔ ہم نے اس کی دلجوئی کی۔ اپنا گراؤنڈ بن گیا۔ پچھلے ہفتے رنگ روغن ہو گیا۔ میرا نہیں خیال کہ میں اپنا گھر بننے پر اتنا خوش ہوں گا جتنا اس روز ہوا جب بوبی نے آخری سفید لکیر کھینچ کر کہا کہ لو بھئی مکمل ہو گیا۔ شام کو پچیس تیس بچے گراؤنڈ میں ہوتے ہیں۔ میرا وزن مجھے کھیلنے سے تو روک سکتا ہے مگر دل کو خوش ہونے سے تو نہیں روک سکتا۔ بچے آئیں گے۔ گیٹ پر کوئی انہیں شناختی کارڈ کا نہیں پوچھے گا۔ کھلیں گے۔ کوئی دو چار اسی بنیاد پر فوج میں بھرتی ہو جائیں گے۔ والدین دعا دیں گے۔ خبر ہم تک پہنچے گی۔ خوشی ہو گی۔
--------
فیس بک ۲۰۲۰ کی ایک پوسٹ۔
@Napoha_ I think all the assumptions of a larger scale attack before mid-term was making prices hiking up mid to end last week. That risk premium associated w/ mid-term election is now gone.