پاکستان کے تمام اداروں سے صرف ایک بات کہنی ہے کہ رانا ثناءاللہ نے جو حرکت اب سے تھوڑی دیر پہلے کروائی ہے اسے سمجھا لیں تو بہتر ہوگا وگرنہ اب کسی چیز کی پروا مجھے بھی نہیں ہے ، میں اور میرا خاندان اکیلے قربانی نہیں دیں گے اب میں مروں گا تو سب کو ساتھ لے کر ہی مروں گا ۔ یہ آگ بجھے گی نہیں اسے کہیں مردوں کی طرح شکست قبول کرے اور اگر پھر بھی دل میں کوئی خواہش باقی ہے تو میں اپنی قومی اسمبلی کی سیٹ س�� استعفی دے کر اس کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوں ۔ فیصل آباد کی انتظامیہ اب اس سے آگے ��ڑھی تو آپ بھی برابر کے شریک ہوں گے یہ بات یاد رکھیئے گا ۔
میری آرمی چیف جناب جنرل عاصم منیر صاحب سے درخواست ہے کہ عوام نے کھل کر ا��نا مینڈیٹ عمران خان کو دے دیا ہے۔ کچھ عناصر دھاندلی کر کے نتائج تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں اور اس دھاندلی پر عوامی ردعمل کے سامنے ہماری افواج کو کھڑا کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ آپکی لیڈرشپ کی ضرورت ہے اس وقت۔ فوج ہمارا قومی ادارہ ہے۔ ہم سب کی ملکیت۔ ہم سب کا مان شان۔ آپ اس وقت فوج کے سربراہ ہیں۔ براہ مہربانی ہماری قومی فوج کو اس کام میں استعمال نہ ہونے دیں اور جو یہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کی سرزنش کریں۔