🚨برائے توجہ چیرمین نادرا🚨
محمد جاوید اپنے بچوں کا ب فارم بنوانے گیا۔رش بہت ہی زیادہ تھا۔ تقریباً تین گھنٹے لائن میں کھڑا ہونے کے بعد ٹوکن ملا۔
ٹوکن ملنے کے بعد مزید ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد کاؤنٹر پرباری آئی۔
جب اندر کمپیوٹر آپریٹر کے کیبن میں گیا اور کہا کہ بچوں کا ب فارم بنوانا ہے تو ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ نادرا کے ریکارڈ میں ابھی تک میں "غیر شادی شدہ" ہوں۔
میں نے عرض کی کہ تین سال قبل اسی دفتر اور اسی کاؤنٹرپر میری بیوی کا شناختی کارڈ میرے نام پر بن چکا ہے تو اب تک نادرا ریکارڈ میں غیر شادی شدہ کیوں ہوں تو جواب ملا یہ ہمارا مسلہ نہیں ہے۔
تو بھائی پھر کس کا مسلہ ہے؟
پھر ریکوسٹ کی کہ میں بھی گورنمنٹ ملازم ہوں روز روز چھٹی نہیں ملتی آپ میرا ریکارڈ اپڈیٹ کے لیے اپلائی کر لیں اور بچوں کے ب فارم بھی آج ہی اپلائی کر لیں تو مہربانی ہو گی جس کے جواب میں نادرا ملازم جس بدتمیزی سے پیش آیا اس کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔
کل ہی ساہوکا کا ایک دوست بھی میرے ساتھ نادرا دفتر گیا تھا۔ اس نے اپنا شناختی کارڈ ری نیو کروانا تھا اور ساتھ بچوں کا ب فارم بنوانا تھا۔میری طرح تین گھنٹے لائن میں کھڑا رہا ، ڈیڑھ گھنٹہ باری آنے کا انتظار کیا۔ جب باری آئی تو جواب ملا کہ اس ٹوکن پر بس آپ کا شناختی کارڈ ری نیو ہو گا اگر بچوں کا ب فارم بنوانا ہے تو اس کے لیے دوبارہ لائن میں لگ کر ٹوکن لیں اور دوبارہ یہاں کاؤنٹر پر آئیں۔
لا چار و بے بس ہو کر وہ بیچارہ دوبارہ لائن میں لگا دوبارہ ٹوکن لیا اور کاونٹر پر آ کر کمپیوڑ آپریٹر کے پاس ب فارم کے لیے اپلائی کیا۔
نادرا والوں کی منطق سمجھ سے بالا تر تھی کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے بیٹھے ہیں یا عوام کو مسائل میں الجھانے کے لیے؟؟؟
ایک پاکستانی شہری جس نے پہلے ہی فارم تصدیق کروانے کے بعد اپنا شناختی کارڈ بنوایا ہو جس کا تمام ریکارڈ پہلے ہی نادرا کے پاس ہو اس کے شناختی کارڈ ری نیوکرنے کے لیےپھر سے گریڈ 16 کے ملازم سے دوبارہ تصدیق کی وجہ سے نادرا دفتر کے اضافی چکر لگوا کر ذلیل و خوار کرنا، اپنا اور عوام کا وقت اور پیسہ ضائع کروانا ضروری ہے کیا؟
نادرا دفتر میں تقریباً 7 گھنٹے گزرے اس دورانیہ میں عوام اورنادرا سٹاف کے درمیان مختلف وجوہات کی وجہ سے متعدد بار بحث و تکرار ہوتی دیکھی۔عوام آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ جو دھکم پیل کر رہی تھی وہ الگ منظر تھا۔
ایک ان پڑھ اور غریب دیہاڑی دار مزدور بندے کے لیے ان پیچیدہ مراحل سے گزرنا بہت ہی مشکل ہے۔
اس پوسٹ کے توسُّط سے گورنمنٹ آف پاکستان اور نادرا حکام سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ خدارا عوام کو مسائل میں الجھانے کی بجائے اپنی مینجمنٹ کو بہتر کریں اور عوام کوسہولیات اور آسانیاں مُیسر کریں۔
- @narendramodi you were repeatedly warned not to test our resolve and don’t mess with Pakistan. Yours is a real terrorist state with its worst display against innocent Kashmiris in IIOJ&K. Now stop, else be ready for greater consequences at the hands of Pakistan Armed Forces.
ایٹمی جنگ ڈائیلاگ مارنے میں بہت آسان ہے ہم سے ٹریفک لائن میں دو سیکنڈ انتظار برداشت نہیں ہوتا تین تین معذور نسلیں برداشت کرنا مذاق ہے۔
بھارت کے ہر سرحدی شہر میں آگ لگی ہے یہ اتفاق نہیں ہے۔ جنگ میں سب اعلانیہ نہیں ہوتا
پاکستان بہترین کارڈز کھیل رہا ہے برابری کی سطح پر مقابلہ ہے۔ جنگی سطح پر بالادستی ہے یہ فتح مبین ہے۔
الحمدللہ
پاکستان زندہ باد
کل میں نے یہاں پہ یوٹیوب کورس کا بولا تھا جو کہ مارکیٹ میں 15 سے 20 ہزار کا بک رہا ہے میں اپ کو فری دوں گا بلکہ فری نہیں اپ کو اپنی کمیونٹی میں ایڈ بھی کروں گا اور اس کام میں جو جو ایپس کی ضرورت پڑتی ہیں وہ بھی پرووائڈ کروں گا اپ یقین مانیں گاؤں دیہات کے سادہ لوگ بھی اس کام سے یوٹیوب شارٹ سے منتھلی 600 سے 700 ڈالر تک ارام سے بنا رہے ہیں اپ بھی کر سکتے ہیں یوٹیوب سے ہی کنٹینٹ اٹھانا ہے اس کا کاپی رائٹ ختم کرنا ہے اور پھر اگین یوٹیوب پر اپلوڈ کرنا ہے جو جو انٹرسٹڈ ہے وہ ریپوسٹ کر دیں اور مجھے ان باکس میں اپنا جی میل سینڈ کر دے میں اس کو کو سینڈ کر دوں گا
*دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟*
ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟
ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.
پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.
اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)
جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.
جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.
پٹھے کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھے بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.
جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.
انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت واقع ہو جاتی ہے.
گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.
آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات خطے کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے.
براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.
انسان کے جسم کا اوسط درجہ حرارت 37 درجہ سینٹی گریڈ ہوتا ہے ، اگر انسان کبھی 40 یا 50 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ماحول میں ہو تو جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھنے لگتا ہے جسم اپنا درجہ حرارت اوسط رکھنے کے لیے پسینہ پیدا کرتا ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت ٹھیک رہتا ہے ، یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک جسم میں پانی کی کمی نہ ہو ، جیسے پانی کی کمی ہوگی ، پسینہ انا کم ہوجائے گا جسم کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا اور انسان '' لو لگنے '' ہا '' ہیٹ اسٹروک '' کا شکار ہوجائے گا
وجوہات
گرم موسم میں مشقت کا کام کرنا
زیادہ دیر سورج کی روشنی میں رہنا
کم پانی پینا
سر ڈھانپے بغیر گرمی میں باہر نکلنا
گرمی میں غیر ضروری لباس پہننا
گرمی سے اکر فوراً نہانا اور اے سی کمرے میں بیٹھ جانا
علامات
اچانک سر میں شدید درد ہونا
آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا
سر چکرانا
الٹی (قے) آنا
سانس لینے میں مشکل پیش آنا
بہت زیادہ پسینہ آنا
اچانک شدید کمزوری ہونا
بے ہوشی، دل کی دھڑکن تیز ہوجانا اور بخار ہوجانا۔
جلد گرم سرخ ہا خشک ہوجانا
بہت تیز بخار ہونا
احتیاطی تدابیر
- پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
سحر اور افطار کے وقت نمک چینی کے پانی (نمکول) کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
گرم مضر صحت اور نشہ ور اشیاء اور کولڈرنک کے استعمال سے اجتناب کریں۔
براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔
بحالت مجبوری دھوپ میں جانا ہو تو سرڈھانپ کر جائیں یا چھتری کا استعمال کریں
دھوپ سے واپسی پر پنکھے یا ائیر کنڈ یشنرکے نیچے جلد نہ آئیں۔
مشقت کا کام دن کے آغاز اور اختتام پر کریں۔
اس موسم میں سلاد سبزی اور تربوز وغیرہ استعمال کریں
لو لگ جانے کی صورت میں اقدامات
-----------------------------------
متاثرہ شخص کو گرم جگہ سے ٹھنڈی سایہ دار جگہ یا اے سی روم میں منتقل کردیں۔
ٹانگیں جسم سے ذرا اوپر رکھیں
فوری طور پر ٹھنڈا پانی پلائیں۔
بٹن زپ وغیرہ کھول دیں
اٖٖضافی اور موٹے کپڑے فوراً اتار دیں موزے، جوتے، ٹائی، شرٹ وغیرہ اتار کر پنکھے کے نیچے لٹا دیں۔
بغل، کلائی، ٹخنوں اور رانوں پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں یا برف ملیں ۔
طبیعت میں بہتری آئے تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر نہلا دیں۔
اگر طبیعت بہتر نہ ہو تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیں۔
یاد رکھیے ۔۔۔
٭٭ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے ، اور یہ صدقہ جاریہ بھی ہے
٭٭ اپنے علاقے کے طلبہ اور نوجوانوں کی مدد سے درخت لگانے کی مہم کی کا آغاز کریں ۔
اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں.
اے اہل پاکستان ! اب نہیں تو کب اٹھوگے؟؟ان بچوں کی مظلومیت، یہ درندگی نظر نہیں آرہی؟یہ بچے کل حشر کے دن شافع محشر،ساقی کوثر صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو آپ سب کی شکایت کرینگے۔اس ظلم کو رکوانے کیلئے،
حکمرانوں پر اس ظلم کو رکوانے کیلئے دباو بڑھانے کی خاطر،آج 3:30 بجے احتجاجی دھرنا،ڈی چوک،اسلام آباد ،فیملی سمیت سب شریک ہوں۔
@SaveGazaPK@humairatayyaba
#SBP launches an Art Competition for new banknote designs. Artists, designers and art students can send their designs to SBP by Mar 11, 2024.
For details: https://t.co/IA6c1h6py4
#ArtCompetition#SBPBanknotes
منگل/بدھ اچھی بارش💦پوٹھوہار اور کے پی کے کاشتکار حسب ضرورت گندم کی کمزور فصل میں کھاد ڈالیں🌾
منگل/بدھ مری سمیت گلیات، کاغان، ناران، سوات، مالم جبہ، وادی نیلم میں بھرپور برفباری 🌧
حضرت خالد بن ولیدؓ کے انتقال کی خبر جب مدینہ منورہ پہنچی تو ہر گھر میں کہرام مچ گیا ۔
جب حضرت خالد بن ولیدؓ کو قبر میں اتارا جارہا تھا تو لوگوں نے یہ دیکھا کہ آپؓ کا گھوڑا ’’اشجر‘‘ جس پر بیٹھ کے آپ نے تمام جنگیں لڑیں ، وہ بھی آنسو بہارہا تھا ۔
حضرت خالد بن ولیدؓ کے ترکے میں صرف ہتھیار ، تلواریں ، خنجر اور نیزے تھے ۔
ان ہتھیاروں کے علاوہ ایک غلام تھا جو ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا تھا ،،اللہﷻ کی یہ تلوار جس نے دو عظیم سلطنتوں (روم اور ایران) کے چراغ بجھائے ۔
وفات کے وقت ان کے پاس کچھ بھی نہ تھا ، آپؓ نے جو کچھ بھی کمایا، وہ اللہﷻ کی راہ میں خرچ کردیا۔
ساری زندگی میدان جنگ میں گزار دی ۔
صحابہؓ نے گواہی دی کہ ان کی موجودگی میں ہم نے شام اور عراق میں کوئی بھی جمعہ ایسا نہیں پڑھا جس سے پہلے ہم ایک شہر فتح نہ کرچکے ہوں یعنی ہر دو جمعوں کے درمیانی دنوں میں ایک شہر ضرور فتح ہوتا تھا۔
بڑے بڑے جلیل القدر صحابہؓ نے حضورؐ سے حضرت خالدؓ کے روحانی تعلق کی گواہی دی ۔
خالد بن ولیدؓ کا پیغام مسلم امت کے نام :
موت لکھی نہ ہو تو موت خود زندگی کی حفاظت کرتی ہے ۔جب موت مقدر ہو تو زندگی دوڑتی ہوئی موت سے لپٹ جاتی ہے ، زندگی سے زیادہ کوئی نہیں جی سکتا اور
موت سے پہلے کوئی مر نہیں سکتا ،،
دنیا کے بزدل کو میرا یہ پیغام پہنچا دو کہ اگر میدانِ جہاد میں موت لکھی ہوتی تو اس خالد بن ولیدؓ کو موت بستر پر نہ آتی۔
رضی اللہ تعالٰی عنہُ
اس پیغام کو اس دور میں ہر مسلمان کو ضرور پڑھانا چاہیے، اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے قول کو وقتآ فوقتآ دہراتے رہنا چاہیئے۔...... 💞
کراچی میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور اسکی آمدنی غزہ کی امداد پر خرچ کرنا درست سمت میں بہترین اقدام ہے اگر عوام فیصلہ کرلیں کہ حتی الامکان ملکی مصنوعات استعمال کرینگے اور صنعتکار اپنی مصنوعات کی کوالٹی بہتر بنانے پر زور دیں تو ملک کافی حد تک زرمبادلہ کی بچت کرسکتا ہے نیز ان ممالک کا بائیکاٹ کامیاب ہوسکتا ہے جو اس رائیل کی مدد کررہے ہیں
پیدائش کا اندراج – اپنے بچے یا بچی کے لئے آپ کے احساس ذمہ داری کا اظہار
پیدائش کا اندراج آپ کے بچے یا بچی کی شناخت کی جانب پہلا قدم ہے جو ملکی ترقی کے تمام منصوبوں میں ہر بچے کا شمار یقینی بناتا ہے
اپنے خاندان اور اپنے پاکستان سے متعلق اپنا فرض نبھائیں
پیدائش کے ایک ماہ کے اندر متعلقہ بلدیاتی ادارے میں اندراج یقینی بنائیں
نادرا – بچوں کے 'ب' فارم بنوانے میں آپ کی ہر ممکن معاونت کے لئے پرعزم
نادرا گائیڈ – 18 سال سے کم عمر بچوں کے 'ب' فارم یا شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ
-بچے کے کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ کے ہمراہ والدین میں سے کوئی ایک یا عدالت سے متعین سرپرست (گارڈین) تشریف لائیں
-دونوں والدین موجود ہوں تو ایک درخواست دہندہ اور دوسرا تصدیق کنندہ ہو گا
-اگر والدین میں سے کوئی ایک موجود ہوں تو درخواست فارم کی تصدیق گزیٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے (ایم این اے، ایم پی اے یا بلدیاتی اداروں کے عہدیدار اور ارکان) سے کرانا ہو گی۔
-شناختی کارڈ کے لئے بچے کی موجودگی لازم ہے۔ بچے کی تصویر اور 10 سال سے زائد عمر بچوں کے فنگرپرنٹس بھی لئے جائیں گے
نوٹ: یونین کونسل میں کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ کی سہولت نہ ہونے پر یونین کونسل کا مینوئل پیدائش سرٹیفکیٹ یا سکول سرٹیفکیٹ قابل قبول ہو گا۔
درست رہنمائی سے فائدہ اٹھائیں – شناختی دستاویزات بآسانی بنوائیں
مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے:
چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن:
051111786100
برائے موبائل صارفین:
1777
نادرا ویب سائٹ:
https://t.co/ZeobsjbD9n
پنجاب والوں کے لیے خوشخبری!
درج ذیل ادارے اور ہسپتال فالج کے مریضوں کو مفت TPA فراہم کر رہے ہیں۔
اگر مریض فالج کے آغاز میں ہی 4 یا 5 گھنٹے کے اندر اندر مذکورہ مراکز میں سے کسی ایکپر پہنچ جائے۔ اور تجویز کردہ وقت کے اندر TPA حاصل
#پبلک_آگاہی_میسیج
بلڈ پریشر کا فوری علاج
براہ کرم اسے اپنے تمام گروپس، جاننے والے اور متعلقہ لوگوں کو بھیجیں
براہ کرم ہر فرد کے ذریعہ کم از کم 1000 افراد تک پہنچ جاۓ۔ آپ کے اس عمل کا فوری اثر یہ ہوگا کہ ایک ہفتے میں کروڑوں لوگوں تک پہنچ جائیگا
یہ شخص پولیو کی وجہ سے بیساکھیوں پہ چلتا ہے لیکن بھیک نہیں مانگتا ۔ اس نے بلا سود قرض پہ رکشا لیا ۔ سارا دن محنت کرتا ہے ۔ قرضے کی قسط بھی ادا کرتا ہے گھر کا خرچ بھی چلاتا ہے ۔ ہمیں سب کچھ ہوتے ہوئے بھی زندگی سے شکوہ رہتا ہے لیکن یہ اپنے رب کے شکرگزار بندوں میں سے ایک ہے ۔
#inclusionforall #InternationalDisabilityDay