نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
﷽
وَمَآ اَنْتُـمْ بِمُعْجِزِيْنَ فِى الْاَرْضِ وَلَا فِى السَّمَآءِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللّـٰهِ مِن وَّّلِـيٍّ وَّلَا نَصِير
بیشک تم اللّٰہ کو زمین و آسمان میں ہرگز عاجز نہیں کر سکتے اور اللّٰہ کے سوا تمہارا کوئی سچا حمایتی اور مددگار نہیں
العنکبوت : 22
#JummahMubarak
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تم اپنے باپ دادا کی قسم نہ کھاؤ، نہ اپنی ماؤں کی قسم کھانا، اور نہ ان کی قسم کھانا جنہیں لوگ اللہ کا شریک ٹھہراتے ہیں، تم صرف اللہ کی قسم کھانا، اور اللہ کی بھی قسم اسی وقت کھاؤ جب تم سچے ہو ۔
(سنن ابی داؤد، حدیث نمبر ٣٢٤٨)
کسی کیلئے اتنا ھی کریں جتنا اسے یاد رھے، جن لوگوں کی ایک آدھ نیکی یاد رھتی ھے، وھی ان کی نظر میں سب سے اچھے انسان ھوتے ھیں-
اور آپکی ھر وقت ھر چیز کی قربانی دینا (قربانی نیکی سے بڑھ کر ھوتی ھے) اور وہ بھی غیر محسوس طریقے سے دوسروں کو آپکا حقیقی دشمن بنا دیتا ھے-
#سبق#کڑویاں
کتنی ہی مشکلات ایسی ہوتی ہیں جو لوگوں کے اندر کو منکشف کر دیتی ہیں، مشکل حالات دنیا میں چھلنی کا کام کرتے ہیں۔
آپ مضبوط ھیں تو آپکی زندگی میں کچھ بھی ھو جائے آپ نئی شروعات کر سکتے ھیں-
میں نماز پڑھا کرتا تھا بہت جلدی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر قرآن پاک کی ایک ایسی آیت ملی ، جس نے میری زندگی بدل دی ۔
*اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:-
" قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ"
"یقیناً کامیاب ہوگئے وہ ایمان والے جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں۔"
میں نے خود سے پوچھا:-
"خشوع کیا ہے؟"
خشوع یہ ہے کہ آپ نماز میں صرف کھڑے نہ ہوں…
آپ کا دل بھی اللہ کے سامنے جھک جائے۔
آپ "اللہ اکبر" کہیں
تو دل کہے:
"اللہ سب سے بڑا ہے۔
میری پریشانیوں سے بھی بڑا،
میرے مسائل سے بھی بڑا،
میرے خوف سے بھی بڑا۔"
دنیا کی کوئی فکر آپ کو کھینچ کر لے جائے،
تو خود کو واپس لے آئیں…
کیونکہ آپ اس وقت اُس ذات کے سامنے کھڑے ہیں
جس کے قبضے میں پوری دنیا ہے۔