🚨تازہ ترین
🚨مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور آمد، سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات
لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی کے گھر دعوت میں شرکت کی۔
ملاقات میں اینکر پرسنز سلمان غنی، سہیل وڑائچ، منصور علی خان اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جب گھر میں آگ لگی ہو تو اس وقت تقسیم کی بات نہیں ہونی چاہیے، ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔
🚨 اہم سوال
اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس کے کنٹرولر بھی اہلِ خانہ سمیت سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے پشاور سفر کر چکے ہیں۔
❓ وزیراعلیٰ صاحب بتائیں، یہ سفر کس سرکاری حیثیت اور کس اجازت کے تحت کیا گیا؟ سرکاری وسائل کے اس استعمال کی کوئی وضاحت ہے؟
@SohailAfridiISF
نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کا پہلا بڑا تجربہ، اسلام آباد سے شروع کرنے کی تیاری، وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو اپنی منتخب اسمبلی ملنے کا امکان، اسلام آباد کی اپنی اسمبلی، چیف ایگزیکٹو، 27 انتظامی محکمے ہونگے،مجوزہ ڑرافٹ میں اسلام آباد کی 27 رکنی اسمبلی قائم کرنے کی تجویز، 21 ارکان براہ راست عوام کے ووٹ سے منتخب کرنے کی تجویز، قومی اسمبلی کے ہر حلقہ سے 7 نشستیں رکھنے کی تجویز، خواتین کیلئے 5، اقلیتیوں کیلئے ایک نشست مختص کرنے کی سفارش، وفاقی دارلحکومت کے مستقبل کا نیا نقشہ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا.
راولپنڈی تھانہ روات کی حدود چک بیلی روڈ PWDہاوسنگ کے قریب لوسر کے نوجوان کو 6 مسلح ڈکیتوں نے لوٹ لیا نوجوان رات کو ڈیوٹی سے واپس آرہا تھا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا
🚨وزیر اعلیٰ برہم
بلاول یہ بتائیں آج جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے وہ آپ سے کون کروا رہا ہے آپ کو نام لینا پڑے گا ورنہ سندھ کی عوام آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر اعلی سہیل آفریدی کا ٹنڈو آلہا یار میں خطاب
🇵🇰🤝🇳🇵 پاکستان نے نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 6 ستمبر 2026 کو 100 ٹن انسانی امداد روانہ کر دی۔
اسلام آباد سے خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے خیمے، کمبل، چٹائیاں، حفظانِ صحت کٹس اور ادویات کھٹمنڈو بھیجی گئیں۔
🚨 NCCIA FIR Update
NCCIA نے محمد بلال غوری کے خلاف FIR نمبر 143/2026 درج کر لی۔
مقدمہ میجر جنرل فیصل نصیر، DG(C) ISI اور ان کی بطور نیشنل کوآرڈینیٹر NACTA نئی تعیناتی سے متعلق مبینہ طور پر جھوٹا اور گمراہ کن مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں PECA کی دفعات 20 اور 26-A شامل کی گئی ہیں۔
بریکنگ نیوز
سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر ملتان سے گرفتار
حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کر کے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
وہ نو مئی کے مقدمات میں مطلوب تھے
ہمارے شہید، ہمارا ورثہ۔ 6 ستمبر کا جذبہ ہو یا مئی 2025 کی فتح پاکستان کبھی نہیں جھکا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن پر آنچ آئی، پاک فوج نے سرخرو ہو کر دکھایا۔ سلام اُن شہیدوں کو جن کے خون سے یہ سرزمین محفوظ ہے۔
#بقائے_وطن_دفاع_وطن
بلاول بھٹو کا ٹویٹ۔۔۔شہیدوں کے شہر لاڑکانہ میں آپ کو خوش آمدید، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا۔ سندھ کے دورے کے بقیہ حصے کے لیے نیک خواہشات۔
ہمیں بالآخر برداشت، احترام اور بقائے باہمی کی سیاست کی طرف واپس آنا ہوگا، کیونکہ یہی کسی بھی جمہوریت کی بنیاد ہے۔
پیر کو اگر حکومت نے مذاکرات میں مناسب بات نہ کی تو منگل کو پہیہ جام کی کال دوں گا۔ اگر پی ٹی آئی 27 ستمبر کو مارچ کرتی ہے تو ہم اس کی تائید کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
🇵🇰 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ کا دورہ
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔
تصویر میں ڈی جی نیکٹا مقرر ہونے کے چند گھنٹے بعد ڈی جی سی آئی ایس آئی و ڈی جی نیکٹا میجر جنرل فیصل نصیر بھی موجود ہیں۔
‼️‼️افسوس کی بات ہے کہ مجھے تھریٹ میرے پڑوسی ملک سے کم ہے، لیکن میرے پڑوسی صوبے سے زیادہ ہے، وہاں سے دہشت گردی پنجاب میں آتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پولیس نے فلک جاوید کی جناح ہاؤس کے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے فلک جاوید کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا پولیس نے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی