"محبت اَب نہیں ہو گی"
ستارے جو دَمکتے ہیں
کِسی کی چَشمِ حیراں میں
ملاقاتیں جو ہوتی ہیں
جمالِ ابر و باراں میں
یہ نا آباد وقتوں میں
دلِ ناشاد میں ہو گی
محبت اب نہیں ہو گی
یہ کچھ دن بعد میں ہو گی
گزر جا ئیں گے جب یہ دن
یہ اُن کی یاد میں ہو گی
"منیر نیازی"
سنو۔۔ اک بات میری غور سے جاناں اگر بیتے لمحوں کو واپس تم نے لانا ہے مجھے افسوس ہے جاناں کہ تم مایوس لوٹو گے اگر تم جاننا چاہو کہ ایسا کیوں کیا ہم نے تو سن لو غور سے جاناں پرانی عہدءرفتہ کی ہر روایت توڑ دی ہم نے محبت چھوڑ دی ہم نے!
#مخبت_چھوڑ_دی_ہم_نے
ابھی جو لوٹ کر پھر تم ہمارے در پر آئے ہو یہ تم سے کہہ دیا کس نے؟ کہ تم بن رہ نہیں سکتے یہ دکھ ہم سہہ نہیں سکتے کہا تم سے یہ کس نے؟ کہ ہم تم بن بہت روئے کہ راتوں کو نا سوئے
اے مرے ابر کرم دیکھ یہ ویرانۂ جاں
کیا کسی دشت پہ تو نے کبھی بارش نہیں کی
کٹ مرے اپنے قبیلے کی حفاظت کے لیے
مقتل شہر میں ٹھہرے رہے جنبش نہیں کی
وہ ہمیں بھول گیا ہو تو عجب کیا ہے فرازؔ
ہم نے بھی میل ملاقات کی کوشش نہیں کی
#فرازاحمدفراز#اردوقومی_زبان#اردو_شاعری
#آج_کی_غزل
سامنے اس کے کبھی اس کی ستائش نہیں کی
دل نے چاہا بھی اگر ہونٹوں نے جنبش نہیں کی
اہل محفل پہ کب احوال کھلا ہے اپنا
میں بھی خاموش رہا اس نے بھی پرسش نہیں کی
جس قدر اس سے تعلق تھا چلے جاتا ہے
اس کا کیا رنج ہو جس کی کبھی خواہش نہیں کی
یہ بھی کیا کم ہے کہ دونوں کا بھرم قائم ہے
اس نے بخشش نہیں کی ہم نے گزارش نہیں کی
اک تو ہم کو ادب آداب نے پیاسا رکھا
اس پہ محفل میں صراحی نے بھی گردش نہیں کی
ہم کہ دکھ اوڑھ کے خلوت میں پڑے رہتے ہیں
ہم نے بازار میں زخموں کی نمائش نہیں کی
کہ اگر آپ مخبت میں بیوقوف نہیں ہو سکتے، تو آپ مخبت نہیں کر سکتے۔
نقصان اٹھانا بہترین بات ہوتی ہے ان کے لئیے جو کچھ فایدہ حاصل کرنا چاہتے ہوں،
ضروری ہے جو ہم جیسا نہیں ہے ہم اس سے نفرت کریں؟
نفرت میں ایک بات بہت اچھی ہوتی ہے، آپ پہچانے جلدی جاتے ہیں۔
حرفِ تازہ نئی خوشبو میں لکھا چاہتا ہے
باب اک اور محبت کا کُھلاچاہتا ہے
ایک لمحے کی توجہ نہیں حاصل اُس کی
اور یہ دل کہ اُسے حد سے سوا چاہتا ہے
ریت ہی ریت ہے اِس دل میں مسافر میرے
اور یہ صحرا تیرا نقشِ کفِ پا چاہتا ہے
#پروین_شاکر#اردو_شاعری
عرض کیا ہے۔۔
ادھورے چاند سے فریاد تو کرتا ہوگا
وہ مجھے ذیادہ نہیں پر یاد تو کرتا ہوگا
بہت مصروف سہی وہ دن بھر پھر بھی
تنہائی کے کچھ پل میرے لیے برباد تو کرتا ہوگا
#اردو_شاعری
قربانی کی عید پر صرف صفائ کیلئے حکومت ارب ہا روپیہ خرچ کرتی کیا وجہ ہے کہ ہم عرب اور ترک ممالک کی طرح قربانی کیلئے مذحبہ خانے نہیں بنا سکتے ؟ جانوروں کی ٹرانسپورٹیشن میں جو اخراجات اور بدانتظامی ہے وہ اس کے علاوہ ہے ۔۔ #Eid_Al_Udha
اگر بیسوؤں سنگین الزامات کےبعد آصف زرداری صاحب صدر بن سکتےہیں،نوازشریف صاحب مریم نوازصاحبہ کو وزیراعلٰی بنوا کر خودپارٹی صدر بن سکتےہیں،شہبازشریف صاحب وزیراعظم بن سکتےہیں اور احدچیمہ سمیت بہت سارےوزیر بن سکتےہیں تو انمول پنکی کی قدر کریں کل کلاں وہ بھی وزیر،مشیر بن سکتی ہیں۔۔