کچھ لوگ سیل فون پر بات کرتے ہوئے ایسے اونچا بولتے ہیں جیسے وہ فون پر نہیں بلکہ کہیں چھت پر کھڑے ہو کر دور کھڑے بندے سے کچھ کہہ رہے ہوں۔۔
یوں لگتا ہے جیسے وہ فون کا اضافی وزن ہی اٹھائے پھرتے ہیں ورنہ اُنکی آواز تو شاید اس کے بغیر بھی پہنچ ہی جائے ۔۔۔
بشارت حمید
اکثر لوگ اپنا Gmail اکاؤنٹ یا اس کا Password بھول جاتے ہیں۔
میں آپ کو 6 آسان Steps میں بتارہا ہوں کہ آپ کیسے اپنا Gmail Account اور اس کا پاسورڈ Recover کرسکتے ہیں:👇
چند ایسی Mobile Apps جن کا آپ کے موبائیل میں ہونا انتہائی ضروری ہے
یہ Apps انتہائی مفید اور کارآمد ہیں جو آپ کے بہت کام آسکتی ہیں
یہ Mobile Apps میں نے اپنے تجربے کی بنیاد پر سلیکٹ کی ہیں
ایپس کی تفصیلات 👇
جو لوگ ایک ہی موبائل میں دو مختلف نمبرز کے واٹس ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے خوش خبری ہے کہ اب انکو دوسرے واٹس ایپ لیے کسی کلون ایپ یا کوئی نیلا پیلا واٹس ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آفیشل واٹس ایپ ہی آپ کو سہولت دے رہا ہے کہ آپ بیک وقت دو نمبر کے واٹس ایپ بنا سکتے ہیں اور صرف سنگل ٹچ سے دوسرے نمبر پر سوئچ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ نے ایک نمبر کا واٹس ایپ آن کیا ہوا ہے اور دوسرے نمبر پر کوئی میسج آیا ہے تو وہ بھی آپکو نوٹیفیکیشن میں موصول ہوگا اور آپکو معلوم ہو جائے گا کہ دوسرے نمبر پر میسج آیا ہے۔
یہ نیا فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا یوزرز کو دیا گیا ہے۔ باقی لوگ کچھ دن انتظار کریں۔
اس فیچر کو چیک کرنے کے لیے اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ دیکھیں اگر اکاونٹ سوئچ کا آپشن شو ہورہا ہے تو یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ میں آچکا ہے۔ اس پر کلک کرنے پر آپکو آپ کا موجودہ واٹس ایپ نمبر اور ساتھ میں Add account کی آپشن نظر آئے گی۔
اس کے بعد بلکل ویسے ہی آپ نے اپنا دوسرا نمبر لکھ کر واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانا ہے جیسے پہلا اکاؤنٹ بنایا تھا۔
دوسرا اکاونٹ بنانے کے بعد آپ کو دونوں نمبر شو ہو جائیں گے اور جس مرضی نمبر پر سوئچ کر سکتے ہیں۔
جب دوسرے نمبر پر کوئی میسج آئے گا تو وہ شو ہوگا اور آپ اکاؤنٹ سوئچ کرکے بھی دیکھ سکیں گے۔
سوال ہو تو پوچھ سکتے ہیں تصویریں کمنٹ میں دی ہیں
ویسے تو اکثریت یعنی 9 ہزار سے زائد لوگوں کو ٹویٹر گروتھ کورس مل چکا ہے یہ واٹس اپ کے اعداد و شمار ہیں۔ تاہم پھر بھی جو رہ گئے ہیں وہ پہلے کمنٹ میں موجود لنک سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں
اپنے بجلی کے بل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کیجیے اور اس کا طریقہ کار سمجھئیے.
ٹیشن لیکر دماغ کو نقصان نہ پہنچائیں بلکہ ہوش کریں اور عملی اقدامات اٹھائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(بجلی کے بلز اور موجودہ مہنگائی ایک قابل غور تحریر)
بہت زیادہ بل عوام کے لیے دردسر ہیں مگر اس کا حل موجود ہے۔ جس پر میں نے خود عمل کرکے پانچ ہزار بل کی کمی دیکھی ہے۔
سب سے پہلے آپ کو یونٹ کی ترتیب بتاتے ہیں تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ کونسی چیز زیادہ یونٹ کا سبب بنتی ہے۔
1۔ فریج:
فریج اگر 24 گھنٹے چلے تو آپ کے 118 یونٹ صرف ہوں گے یعنی چوبیس گھنٹوں میں فریج کی وجہ سے آپ کے بل میں تقریبا ساڑھے تین یا چار یونٹ شامل ہوتے ہیں۔ تو آپ کو کرنا یہ ہے کہ آپ شام "پانچ سے رات دس تک" اور "صبح سات سے 9 تک" فریج بند رکھیں۔
اس طریقے سے آپ 50 کے قریب یونٹس بچا سکیں گے اور اگر آپ کو ڈر ہو کہ فریج کی کولنگ کم ہو جائے گی۔ تو آپ دودھ گوشت یا میڈیسن اوپر والے فریزر کے خانے میں رکھیں۔
فالتو سالن، حلوہ اور فروٹ کو سٹور نہ کریں۔ ٹھوڑا اور تازہ فروٹ لائیں اور کھا لیں۔ فالتو فروٹ، سالن وغیرہ غریبوں کو یا محلے داروں کو دے دیں تاکہ امراض دل و دماغ سے محفوظ رہ سکیں۔
2۔ پنکھے۔۔۔
ہمیشہ صرف چھت والے پنکھے استعمال کریں۔ اگر آپ کے گھر میں 3 پنکھے صبح و شام چلیں گے یعنی چوبیس گھنٹے تو آپ کی 90 یونٹ صرف ہوں گے کیونکہ گرمی ہے، پنکھے بند نہیں کر سکتے تو آپ یا سولر بیٹری لیں یا آپ دن کے وقت الگ الگ روم میں بیٹھنے کے بجائے ایک ہی روم میں بیٹھ کر اتفاق پیدا کریں اور 2 پنکھے بند کر کے مہینے کی 20 یونٹس بچائیں۔
سٹینڈ والے پنکھے ہرگز نہ چلایں اگر تین سٹینڈ کے پنکھے چوبیس گھنٹے چلیں تو 187 یونٹس صرف ہوں گی. ایک سٹینڈ والا پنکھا 2 چھت والے پنکھے چلنے کے برابر ہے۔۔
3۔ موٹر:
پانی کی موٹر روزانہ 40 منٹس چلے تو 30 یونٹس صرف ہوں گے. مگر رات کو چلانے پر (یعنی رات 6 سے 11 کے درمیان) تو 54 یونٹس صرف ہوں گی. اس لیے پانی صرف صبح نماز کے وقت سے لیکر 8 بجے تک بھر لیں۔
4۔ استری:
استری روزانہ 2 گھنٹے چلانے سے 55 یونٹ صرف ہوں گی۔ مگر استری چلانے کے ساتھ فریج اور پنکھے بند رکھیں جائیں اور دن کے وقت چلائی جائے تو 35 یونٹس صرف ہوں گے۔
حکومت پاکستان بجلی سیل کر کے پیسے کما رہی ھے اب آپ کو دیکھنا ہے کہ آپ کتنی بجلی استعمال کرکے ان کو پیسے دینا چاہتے ہیں۔
میں بہت سے ایسے گھروں کو جانتا ہوں جن کے گھر فریج نہیں ہے اور ان کا بل 3000 روپے تک آتا ہے۔
سب سے زیادہ بجلی کا استمعال فریج پر ہے۔
یہ آپ نے دیکھنا ہے کہ اب آپ کس طرح بل میں کمی لا سکتے ہیں.
احتجاج کے ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے کیوں کہ اگلے ماہ کا بل بھی دینا ہے۔
مبشر نزر
89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں‘
90 اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے‘
91 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو‘
92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو‘
93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو‘
94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے‘
95 مذہب میں رہبانیت نہیں‘
96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے‘
97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ‘
98 خود کو لالچ سے بچاؤ‘
99 اللہ سے معافی مانگو‘ یہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے
100 ’’جو شخص دست سوال دراز کرے اسے انکار نہ کرو‘‘۔
اللہ تعالیٰ کے یہ سو احکامات حقوق العباد ہیں‘ ہم جب تک سو نمبروں کے اس پرچے میں پاس نہیں ہوتے ہم اس وقت تک مسلمان ہو سکتے ہیں اور نہ ہی اللہ کا قرب حاصل کر سکتے ہیں خواہ ہم پوری زندگی سجدے میں گزار دیں یا پھر خانہ کعبہ کی چوکھٹ پر جان دے دیں‘ آپ یہ پرچہ حل کریں‘ مارکنگ کریں اور اپنے گریڈز کا فیصلہ خود کر لیں۔
منقول
چند برس پرانی بات ہے‘ ایک امریکی نو مسلم نے قرآن مجید سے حقوق العباد سے متعلق اللہ تعالیٰ کے 100 احکامات جمع کیے‘ یہ احکامات پوری دنیا میں پھیلے مسلم اسکالرز کو بھجوائے اور پھر ان سے نہایت معصومانہ سا سوال کیا کہ ’’ہم مسلمان اللہ تعالیٰ کے ان احکامات پر عمل کیوں نہیں کرتے‘‘ مسلم اسکالرز کے پاس اس معصومانہ سوال کا کوئی جواب نہیں تھا.
مجھے چند دن قبل ایک دوست نے یہ احکامات ’’فارورڈ‘‘ کر دیے‘ میں نے پڑھے اور میں بڑی دیر تک اپنے آپ سے پوچھتا رہا ’’ہمارے رب نے ہمیں قرآن مجید کے ذریعے یہ احکامات دے رکھے ہیں‘ ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ان احکامات پر پورا اترتے ہیں‘‘ میں یہ احکامات سو نمبر کا پرچہ سمجھ کرترجمہ کر رہا ہوں اور میں یہ آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں‘ آپ پہلے یہ پرچہ حل کریں‘ پھر خود اس کی مارکنگ کریں‘ پھر اپنے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ کریں اور آخر میں یہ سوچیں ہم قیامت کے دن کیا منہ لے کر اپنے رب کے سامنے پیش ہوں گے‘ آپ کا یہ جواب فیصلہ کرے گا ہم کتنے مسلمان ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا!
1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو
2 غصے کو قابو میں رکھو
3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘
4 تکبر نہ کرو‘
5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو
6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو‘
7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو
8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو‘
9 والدین کی خدمت کیا کرو‘
10 منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو‘
11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو‘
12 حساب لکھ لیا کرو‘
13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو‘
14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو‘
15 سود نہ کھاؤ‘
16 رشوت نہ لو‘
17 وعدہ نہ توڑو‘
18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو‘
19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو‘
20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو‘
21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو‘
22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو
23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں,
24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو‘
25یتیموں کی حفاظت کرو‘
26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو,
27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ‘
28 بدگمانی سے بچو‘
29 غیبت نہ کرو‘
30 جاسوسی نہ کرو‘
31 خیرات کیا کرو‘
32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو‘
33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو‘
34 فضول خرچی نہ کیا کرو‘
35 خیرات کر کے جتلایا نہ کرو‘
36 مہمانوں کی عزت کیاکرو‘
37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو‘
38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو‘
39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو‘
40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں‘
41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو‘
42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ‘
43 مذہب میں کوئی سختی نہیں
44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ‘
45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو‘
46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ‘
47 جنسی بدکاری سے بچو‘
48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو,
49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو‘
50 نفاق سے بچو‘
51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو‘
52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے,
53 منتخب خونی رشتوں میں شادی نہ کرو
54 مرد کو خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے‘
55 بخیل نہ بنو‘
56 حسد نہ کرو,
57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو‘
58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو‘
59 گناہ اور شدت میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو‘
60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو‘
61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی‘
62 صحیح راستے پر رہو‘
63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو‘
64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو‘
65 مردہ جانور‘ خون اور سور کا گوشت حرام ہے‘
66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو‘
67 جواء نہ کھیلو‘
68 ہیرا پھیری نہ کرو‘
69 چغلی نہ کھاؤ،
70 کھاؤ اور پیو لیکن اصراف نہ کرو‘
71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو‘
72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو‘ انھیں مدد دو‘
73 طہارت قائم رکھو‘
74 اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو‘
75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے‘
76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ‘
77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا‘
78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو‘
79 جس کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو‘
80 پوشیدہ چیزوں سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)‘
81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو‘
82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے‘
83 زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو‘
84 دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ‘
85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو,
86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو‘
87 صحیح(سچ) کا ساتھ دو‘ غلط سے پرہیز کرو‘
88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو‘
1/2
فیس بک پر سکرول کرتے ہوئے بعض اوقات فحش ویڈیوز یا تصاویر خود بخود فیڈ میں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ خصوصا اگر آپ فیملی یا بچوں کے ساتھ بیٹھے ہوں تو بہت کوفت ہوتی ہے۔
فیس بک کی سیٹنگ آپ کو ایسی آپشن دیتی ہے جس کو سیٹ کرنے سے فحش مواد آپ کی فیڈ سے بہت دور ہو جاتا ہے۔ نیچے دیا گیا طریقہ کار اختیار کرکے آپ اس طرح کے مواد کو اپنی نیوز فیڈ تک پہنچنے سے پہلے ہی بلاک کر سکتے ہیں۔ یہ طریقہ کار پوسٹ کے ساتھ دی گئی تصاویر میں بھی نمبر وار دکھا دیا گیا ہے
1- فیس بک کے مین مینیو سے Settings & Privacy میں جائیں
2- اب جو مینیو کھلا ہے اس میں سے settings کو سیلیکٹ کریں
3- اب جو مینیو کھلا ہے اس میں سے news feed کو سیلیکٹ کریں
4- اب جو مینیو کھلا ہے اس میں سے reduce سیلیکٹ کریں
5- اب جو مینیو کھلا ہے اس میں سے sensitive content سیلیکٹ کریں
6- اب جو مینیو کھلا ہے اس میں reduce more کو سیلیکٹ کریں
اب آپ کی سیٹنگ مکمل ہو گئی ہے
چند انتہائی بہترین اور مفید موبائیل ایپس جن کا آپ کے موبائیل میں ہونا ضروری ہے۔
اردو لکھنے کے لیے
SwiftKey Keyboard
انگلش سے اردو ڈکشنری کے لیے
Dic Box urdu
اور یہی ڈکشنری اردو سے انگلش کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے
جبکہ آفلائن اردو لغت کے لیے
Urdu Lughat (eagle ind)
تحریریں لکھنے کے لیے
Journey
ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے
Power Director
فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے
Snapseed
فوٹو میں کلر کوریکشن کے لیے
Adobe Lightroom
بیک گراؤنڈ ریموو کرنے کے لیے
Eraser
یوٹیوب ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے
Tubemate
ٹورنٹ اور عام فائلز ڈاؤنلوڈنگ کے لیے
idm ( vicky bandick)
اور براؤزنگ کے لیے
Brave Browser
جبکہ فائل منیجر
Es file Explorer pro (older)
اور فونٹس کے لیے
zFont
کتابیں پڑھنے کے لیے
Anybooks
دوڑنے بھاگنے والی گیمز میں
Temple run oz
ہلکی پھلکی ویڈیو آڈیو ایڈیٹنگ کے لیے
Timbre
لوگو یا فوٹو ڈیزائن کے لیے
Canva
وال پیپرز اور رنگ ٹونز کے لیے
Zedge
گرافک ڈیزائننگ کے لیے
Pixellab
بہترین فوٹو رزلٹ کے لیے
Gcam
انگریزی کالمز کے مختصر ورژن کے لیے
DeepStash
انگریزی میں فوٹو پر ٹیکسٹ کے لیے
Geulgram
اردو شاعری ڈھونڈنے پڑھنے کے لیے
Rekhta
موبائل ٹو موبائل فائلز ٹرانسفر کرنے کے لیے
Shareme
اور ایڈز فری یوٹیوب ایکسپیرینس کے لیے
YouTube Vanced
استعمال کرتا ہوں
یہ میری ذاتی پسندیدہ ایپلیکیشنز ہیں
جو میرے ہر موبائل میں ہوتی ہیں
جن کو میں کئی سالوں سے استعمال کر رہا ہوں
اور انسے ملتی جلتی درجنوں ایپلیکیشن استعمال کرنے کے بعد انکو پھر بھی بہتر پایا ہے 👇
اگر آپ کا جی میل اکاؤنٹ ایکٹو نہیں ہے تو اسے ایکٹو کرلیں ورنہ گوگل اس اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کردے گا۔ جی میل، ڈاکس، ڈرائیو، میٹ، کیلنڈر، یوٹیوب اور فوٹوز کے لیے غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر اس پالیسی کا اطلاق ہوگا۔فی الحال گوگل کی جانب سے ان ایکٹو جی میل اکاؤنٹس کو بزریعہ ای میل اس بات سے آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنا اکاؤنٹ ایکٹو کرلیں ۔
گوگل کی جانب سے یہ سلسلہ مئی میں شروع کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر وہ تمام اکاؤنٹس جو دوسال سے ان ایکٹو ہیں ان کو یہ ای میل کی جارہی ہیں ۔ان ای میلز میں کہا گیا ہے کہ اگر صارفین غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر لاگ ان نہیں ہوں گے تو انہیں یکم دسمبر 2023 کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
ای میل میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر تک صارف کے غیر فعال جی میل اکاؤنٹ سمیت ریکوری ای میل اکاؤنٹس پر متعدد ای میلز بھیجی جائیں گی اور پھر اکاؤنٹ یا مواد ڈیلیٹ کیا جائے گا۔
اگر صارف کی جانب سے دسمبر تک کچھ نہ کیا گیا تو پھر اس کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور پھر اس تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔
اس پالیسی کا اطلاق مستقبل میں بھی ہوگا یعنی اگر صارف کوئی اکاؤنٹ 2 سال تک استعمال نہیں کرے گا تو کمپنی کی جانب سے اسے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا👇