“خاکم بدہن، کیا ملک “پُگ” چکا ہے۔
عمران خان کی باقی دو بہنوں کو بھی علی الصبح گرفتار کر لیا گیا ہے۔”
فریسٹریشن ایک بیماری ہے اور اس کا اپنا ایک قاعدہ قانون ہے۔ ہماری مقتدرہ اُس کی گرفت میں ہے۔ اگرچہ ان کی فریسٹریشن اپنے جوبن پر ہے، اپنے رنگ جما رہی ہے، مگر طاقت کا گھمنڈ اور نشہ اس کا تعین کرنے میں رکاوٹ ہے۔ کوئی تو ہے جو آج کی عظیم طاقت کی جڑیں کھوکھلی کر چکا ہے۔ کوئی تو ہے جو بصورتِ بہی خواہ سسٹم میں موجود ہے، جو طاقت کے “گوڈے گٹوں” میں سرایت کر چکا ہے۔
کیا منہدم نظام یا collapsed system میں آج پھر کسی نے پھر کسی کے ساتھ پھر واردات کر ڈالی ہے؟ کیا “آج پھر کسی کو پھر کسی کا امتحان مقصود ہے”؟
مقتدرہ کی غلام گردشوں میں بیٹھ کر جس کسی نے بھی “نئے صوبوں کا پراجیکٹ والا اسکرپٹ” تیار کیا ہوگا اور پھر وزیر داخلہ کو پکڑایا گیا اور پڑھوایا گیا، اس کی واردات پر عش عش کرنے کو دل کرتا ہے۔ کیا یہ وہی ہے جس نے 13 مارچ 2007 کو چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کو آرمی ہاؤس میں بلوایا تھا، پھر اس کو جنرل مشرف کے سامنے بٹھایا اور ساتھ ہی جنرل مشرف کو گھمنڈ، تکبر، رعونت کا اسکرپٹ نہ صرف پکڑایا، پڑھوایا، بلکہ طاقت کے گھمنڈ پر اس کو نافذ کیا؟ آج پھر وہ اپنے مالکوں کے اردگرد جال، Trap، بچھا چکا ہے۔
ہائے میری تن تنہا مقتدرہ، آج اکیلی ہے، کس نے اس حال کو پہنچایا ہے؟ کسی نے تو طاقت کو اس حال میں پہنچایا ہے یا جال میں پھنسایا ہے۔ اگرچہ ساری سیاسی جماعتوں کے اہم عہدوں یا اہم پوزیشن پر مقتدرہ کے مہرے موجود ہیں، مگر اب مہروں سے کام بڑھ گیا ہے، یعنی کہ “��ل ودھ گئی اے”۔ آنے والے دنوں میں سیاسی جماعتوں میں موجود مہرے اپنا وجود کھو دیں گے۔ میرا دل کہتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، مولانا فضل الرحمان اور بالخصوص عمران خان کو اندر خانے betray اور دھوکہ دینے والے مقتدرہ کے مہرے آنے والے دنوں میں اپنی افادیت کھو چکے ہوں گے، غیر مؤثر ہونے کو ہیں۔
مقتدرہ کے سیاسی موافق اور سیاسی مخالف کے شکنجے میں ریاست کی جان پھنس چکی ہے۔ اگرچہ مولانا فضل الرحمان صاحب، میاں نواز شریف صاحب اور زرداری صاحب نے جہاں اپنی چھریاں تیز کر لی ہیں یا پہلے سے تیار کر رکھی ہیں، وہاں پہلے سے موجود عمران خان صاحب نے بھی جیل کے اندر بیٹھے اپنے مدِمقابل batsman کو کارنر، یعنی پھنسا پایا ہے اور بھانپ لیا ہے۔ چنانچہ کہیں سے آسودگی نہیں ملنی۔ اگلے مہینوں میں اگر جو کچھ کام چلے گا، وہ صرف منافقت کا کاروبار ہی فروغ پائے گا۔ پھر منہدم نظام پردہ چاک، کفن پھاڑ کر بتائے گا کہ میں ایک منہدم، مردہ نظام، کفن میں ہوں۔۔۔
آخری خبریں تو یہی ہیں کہ “بھائی لوگ” عمران خان صاحب سے بھی کوئی معاملہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ جس دلدل میں ریاست دھنسی ہے، کسی انتہائی پیشہ ور رفیق، بلکہ کسی معتمدِ خاص نے موقع پر اس کو اس دلدل میں دھکیلا ہے، جس سے ریاست کا نکلنا ناممکن ہے۔
باقی، بقول وزیر داخلہ، جن جن سیاسی دوستوں کو ملبے کا ڈھیر یا منہدم عمارت کہا تھا اور جواباً اُس وقت انہوں نے وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لینے یا چھٹی کا دودھ یاد دلانے کی بجائے جس سیاسی تدبر، صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا تھا، وہ سیاسی خرانٹ آج وقت کے انتظار میں تھے۔ وہ وقت اب آن پہنچا ہے اور اُس وقت اُن کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اب چھلکنے کو ہے۔
میرا خیال ہے اس ہائبرڈ نظام اور اُس کے کرداروں کی مدتِ معیاد وقت سے پہلے پوری ہو چکی ہے، شیلف لائف پوری ہو چکی ہے۔ مگر قومی بدقسمتی کی مملکت اس اقتدار کی جنگ میں جس افراط و تفریط، polarisation، سیاسی، سماجی، لسانی، مذہبی تقسیم کی گرفت میں ہے، وہ کسی مملکت کو زندہ درگور کرنے کے لیے کافی ہے۔
میرا خدشہ! اس دفعہ ہم یاراں دوزخ۔
🚨🚨 فاضل ایڈیشنل اٹارنی جنرل( ن لیگ حکومت کے سرکاری وکیل) نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر سنگین اعترا�� اٹھایا اور مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ یہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے، اس لیے عمران خان کسی ��سم کے ریلیف کا حقدار نہیں، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ
سپریم کورٹ عمران خان سے ملاقات کیس میں بار بار فیملی اور PTI سے سیاست نہ کرنے کی گارنٹی مانگ رہی ہے حالانکہ یہ انکا اور عمران خان ک�� آئینی حق ہے۔ کیا یہی سپریم کورٹ فوج سے سیاست نہ کرنے کرنے کے حلف کی پاسداری کی گارنٹی مانگ سکتی ہے؟
آپ کی خبر غلط ہے ، حکومت نے آخری حد تک کوشش کی کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کرکے ان کا علاج نہ کیا جائے ، وفاقی حکومت نے بھرپور مخالفت کی بلکہ ججز پر زور دیا کہ تحریری حکم نامے میں ضرور لکھیں کہ ہمیں اس فیصلے پر شدید اعتراض ہے ، تحریری حکم میں یہ آ جائے گا
ن لیگ حکومت نے بہت نیچ ، غلیظ اور گھٹیا حرکت کی ہے
God bless Joe Kent.
He is an American Patriot and veteran who was willing to stand up and say NO to Israel and endless foreign wars.
Thank you, @joekent16jan19. 🇺🇸
Painful sight to see Ik sister Naureen Niazi fall in a naala trying to perform wuzu while protesting outside jail to demand her long denied right to meet her brother. Shame on this puppet, autocratic hybrid regime morons on both sides of it for this type of political harassment.
🚨🚨🚨 بریکنگ نیوز
پاکستان اور پورے ایشیا کے سب سے بڑے وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے پاکستان بار کونسل الیکشن جیت لیا
یہ جیت تحریک انصاف اور عمران خان کی جیت ہے❤️