عجیب زندگی پائی ہے اس شخص نے میں نے جب سے اسے دیکھا ہے، ایک ہی اصول پر کھڑا پایا ہے،بھلا ہو عاصمہ شیرازی صاحبہ کا، جنہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ شخص تو مقبول بیانیے کے پیچھے کھڑا ہے
عجیب سرپھرا شخص ہے، راحیل شریف کو برا بھلا کہتا تھا، ظہیرالاسلام کو کوستا تھا، فیض حمید اور جنرل باجوہ پر سوال اٹھاتا تھا،جمیل فاروقی، ابراہیم سمیع، اوریا مقبول جان اور ہارون الرشید کی صحافت پر برستا تھا، ہمیں اس کی یہ باتیں بہت بری لگتی تھی ،ہم بھی تب عاصمہ شیرازی صاحبہ کی طرح اس کے مقبول بیانیے سے نفرت کرتے تھے، ہمیں بھی غیر مقبول بیانیہ بہت پسند تھا، فرق صرف اتنا تھا کہ اس وقت عاصمہ شیرازی صاحبہ شریف خاندان کے قدموں پر قدم رکھتے ہوئے اسی مقبول بیانیے سے عشق فرما رہی تھیں
پھر وقت بدلا، حالات بدلے، اقتدار کے چہرے بدلے اور بیانیوں کے رخ بھی بدل گئے، عاصمہ شیرازی صاحبہ نے بھی حالات کی نزاکت کو سمجھا اور عوام میں مقبول بیانیے کو چھوڑ کر اس بیانیے کا انتخاب کر لیا جس میں جرنیلوں پر تنقید گناہ اور ان کے سامنے سر جھکانا دانش مندی قرار پایا، ایسا بیانیہ جس سے چینل پر بیس تیس لاکھ کی نوکری بھی محفوظ رہتی ہے اور شریف خاندان کی نظروں میں وفاداری کا بھرم بھی قائم رہتا ہے
لیکن یہ سرپھرا آج بھی وہیں کھڑا ہے جہاں کل کھڑا تھا
آج بھی اسی بیانیے کا پرچار کرتا ہے جس سے طاقتور جرنیل ناراض ہوتے ہیں، جس کی قیمت حوالات کی صورت میں چکانی پڑ سکتی ہے، جس کے لیے چینل کی لاکھوں روپے کی نوکری قربان کرنا پڑتی ہے اور ملک کے سب سے طاقتور مافیا سے ٹکر مول لینی پڑتی ہے
اس ضدی شخص کو کوئی سمجھائے کہ اصول بھی کوئی چیز ہوتے ہیں جنہیں حالات، اقتدار اور شریف خاندان کی سیاسی ضرورتوں کے مطابق بدلنا پڑتا ہے
اسے کوئی بتائے کہ مشرف کی آمریت کو برا کہنا ہے لیکن عاصم منیر کے آمرانہ طرزِ عمل کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنا ہے اسے کوئی سمجھائے کہ جنرل باجوہ اگر 2022 تک برا تھا تو اس کے بعد شریف خاندان نے بیانیے کی سمت بدل کر اسے اچھا قرار دے دیا، اب ہم کون ہوتے ہیں اسے برا کہنے والے؟
آخر کس جرنیل کو آمر کہنا ہے، کس کی آمریت کو وقت کی ضرورت قرار دینا ہے کس کے خلاف آواز اٹھانی ہے اور کس کے سامنے خاموشی اختیار کرنی ہے، یہ فیصلہ ہمارے اصول نہیں بلکہ شریف خاندان کی سیاسی ضرورتیں کریں گی
لیکن یہ سرپھرا شخص ہے کہ سمجھنے کو تیار ہی نہیں، کل بھی آمریت کے خلاف تھا، آج بھی آمریت کے خلاف ہے کل بھی طاقتوروں سے سوال کرتا تھا، آج بھی طاقتوروں سے سوال کرتا ہے
اسے کوئی سمجھائے کہ ہمارے ہاں اصولوں پر قائم رہنے والے کو صحافی نہیں، مقبول بیانیے کا پیروکار کہا جاتا ہے اور شریف خاندان کی خواہشوں کے ساتھ اصول بدلنے والے کو غیر جانب دار صحافت کا علمبردار
کیونکہ یہاں مسئلہ آمریت سے نہیں، مسئلہ صرف یہ ہے کہ شریف خاندان آمر کے خلاف کھڑا ہے یا حق میں
صرف 24 گھنٹے، تین گرفتار ملزمان ہلاک، 2 واقعات میں پولیس کا دعویٰ کہ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے،جبکہ ایک کیس میں ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔وسیم عباس،لائبہ اعجازاورجیولر فیضان کے کیسزمیں جو کچھ ہوا،کیا یہ انصاف ہے؟تفصیلات دیکھیے
ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال ہے کہ عمران خان کی حکومت تو اپریل 2022میں ختم ہو گئی تھی مئی 2022 میں کور کمانڈر پشاور جنرل فیض کس کے حکم سے کابل گئے ؟ انہوں نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کس کے کہنے پر کئے؟ ٹی ٹی پی نے مئی 2022 میں سیز فائر کیوں کیا؟یہ سیز فائر ستمبر 2022 تک قائم کیوں رہا؟
طیبہ راجہ کے والد ہیں یہ،ان کی مدد ہم سب کو کرنی چاہیے۔
پارٹی پہلے دیکھ لے اگر کچھ کر سکتی ہے نہیں تو ان کے لیے ہم سب فنڈز اکٹھا کرتے ہیں۔
@PTIofficial
Amazing! And what a true depiction of what Generals are doing in Pakistan with tacit approval of Secretary Blinken, President Biden & British PM Rishi Sunak @secblinken3453 n ry
نواز شریف انتخابی جلسوں سے بھاگ رہا ہے اور عوام کے بجائے کسی اور سے دو تہائی اکثریت کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ عوام میں جس طرح کا غم و غصہ پایا جا رہا ہے انشاء اللّه 8 فروری کو پاکستانی عوام آپکا بوریا بستر گھول کرے گی ۔ جس طرح الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر آپ نے ہم سے انتخابی نشان چھینا پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر آپ سے اقتدار اور سیاست چھینیں گے ۔
سوال یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے 2023 میں الیکشن کمیشن سے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 دن کے اندر الیکشن کراؤ الیکشن کمیشن نے 90 دن میں یہ الیکشن نہیں کرائے یہ الیکشن کمیشن کسی جماعت کے اندر الیکشن نہ کرانے پر کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟
On 6th May, Chairman Imran Khan was leading a massive rally in solidarity with Constitution and CJP. Shameless propaganda of touts gets exposed in minutes.
Visuals of IK from 6th May:
#May9th_FalseFlag op has been used to dismantle Pakistan's democracy. The party that has never endorsed violence in 26 years of existence is being repeatedly blamed without any independent investigation. This must stop! We urge the judiciary to conduct independent investigation and let the law take its course.
The former prime minister of Pakistan writes from prison that his party is being unfairly muzzled, in a guest essay for The Economist https://t.co/6DBPaTgETY