نصیب عشق دلِ بےقرار بھی تو نہیں
بہت دنوں سے ترا انتظار بھی تو نہیں
زمانہ پرسشِ غم بھی کرے تو کیا حاصل
کہ اپنے دل پہ مجھے اختیار بھی تو نہیں
بہت فسردہ ہے دل، کون اس کو بہلائے
اُداس بھی تو نہیں، بے قرار بھی تو نہیں
ناصر کاظمی
#نوائےخوگر
السلام و علیکم
اےاللہ ہم تیرے در پر ٹوٹے دلوں کا بوجھ لے کر
حاضر ہیں ہماری خاموش آہوں کو بھی قبول فرما دے
اے مالک جو دل دکھوں سے بھر گئے ہیں اُن میں سکون
کی روشنی اتار دے اور ہر اندھیری رات کو امید کی سحر
بنا دے آمین صبح بخیر
السلام و علیکم ورخمتہ اللہ وبرکتہ
صبح بخیر،ایمان بخیر زندگی 🌻
اللہ پاک ہم سب پر ہمارے ملک پاکستان پر اپنا
کرم و فضل فرمائے آمین🤲ہمارے لیے آسانیاں پیدا فرمائے آمین ۔۔!درودشریف پڑھ لیجئے !
🌻صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم🌻
#متاعِ_دل
Good morning twitter world
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کی زمین جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر قیامت کے دن میرے حوض پر ہو گا۔
(صحیح بخاری ، ١١٩٦)
زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا پیام آیا
جھکاو نظریں بچھاو پلکیں ادب کا اعلی مقام آیا
یہ کون سر سے کفن لپیٹے چلا ہے الفت کے راستے پر
فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں یہ کون ذی احترام آیا
صل اللہ علیہ والہ وسلم 🧡🧡🧡🧡
#خاتم_النبیین_رَحۡمَةًلِّلۡعَٰالَمِينَ_محمّدﷺّ
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
#خاتم_الرسلﷺ
بہترین عبادت نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجنا ہے۔ وقت کی ہر ساعت گریزاں ہے ، سوائے اس لمحے کے جو آپﷺ کے ذکر میں گزر جائے ۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔
اَللّٰهُمّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔
#تشریح_القرآن
سورہ البقرہ
آیت 67
ترجمہ
اور وہ وقت یاد کرو جب موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ اللہ نے حکم دیا ہے کہ تم ایک گائے ذبح کرو ۔ وہ کہنے لگے کہ کیا آپ ہمارا مذاق بناتے ہیں موسیٰ علیہ السلام نے کہا : میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں ایسے نادانوں میں شامل ہوں جو مذاق میں جھوٹ بولیں۔
آیت 68
ترجمہ
انہوں نے کہا کہ آپ ہماری خاطر اپنے رب سے درخواست کیجئے کہ ہمیں صاف صاف بتائے کہ وہ گائے کیسی ہو؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا اللہ نے فرمایا ہے کہ وہ ایسی گائے ہو کہ نہ بہت بوڑھی ہو نہ بالکل بچی بلکہ ان دونوں کے بیچ بیچ میں ہو ۔ بس اب جو حکم تمہیں دیا گیا ہے اس پر عمل کرلو ۔
آیت 69
ترجمہ
وہ پھر کہنے لگے کہ دعا کیجئے کہ اللہ تعالٰی بیان کرے کہ اس کا رنگ کیا ہے؟ فرمایا اللہ نے فرمایا ہے کہ وہ گائے زرد رنگ کی ہے، چمکیلا اور دیکھنے والوں کو بھلا لگنے والا اس کا رنگ ہے۔
آیت 70
ترجمہ
انہوں نے پھرکہا کہ آپ علیہ السلام ہماری خاطر اپنے رب سے درخواست کیجئے کہ ہمیں صاف صاف بتائے کہ وہ گائے کیسی ہو؟ اس گائے نے تو ہمیں شبہ میں ڈال دیا ہے اور اللہ نے چاہا تو ہم ضرور اس کا پتہ لگالیں گے ۔
1
@_Awan6@M_Sial6@Irumwarraichh@zahy_12@Sarakhan7827@Ms_2384@Amna_Naeemxxx@Ejaz_7778@Iqb9786@nonari_kashif@AmjadSb22
مجھے سوشل میڈیا کی ایک بات بہت اچھی لگتی ہے،
یہاں پر لوگ کسی کی عمر ذات شکل رنگ نسل یا حیثیت سے نہیں،
بلکہ ان چیزوں سے متاثر ہوتے ہیں جو انکے خیالات سے میچ کرتے ہوں،
اور یہاں کچھ لوگ اچھی عادات اور ایک دوسرے کے خوبصورت خیالات سے جڑے ہوتے ہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر
دعا ہے کہ رب کائنات آپ اور آپ سے جڑے تمام رشتوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے، رزق میں خیر و برکت عطا فرمائے، سلامتی و تحفظ عطا فرمائے اور دنیا و اخرت کے ہر امتحان میں کامیابی عطا فرمائے ۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین