@rabiatalks ماشاءاللہ یہ ان لوگوں کے لیے موٹیویشن ہے جو کہتے ہیں پڑھائی کی عمر گزر چکی ہے ۔ انسان کو کچھ نہ کچھ سیکھتے رہنا چاہیے ۔ نیک دعائیں آپ کے ساتھ
دنیا بھر میں صرف حکومت پاکستان ہی واحد حکومت ہے جس نے نا صرف ایمانداری سے تیل کی قیمتوں کا بوجھ پوری طرح عوام پر منتقل کیا بلکہ فی لیٹر ٹیکس میں بھی اضافہ کیا تاکہ عوام کا تیل بھی نا نکلے بلکہ خون نکلے
#FuelLevy#Pakistan
غزہ میں سب گھروں عمارتوں کو اسرائیل نے ملیا میٹ کر دیا ہے۔ فلسطینی مسلمان ٹینٹوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے گندگی اور چوہے عام ہیں۔ اس بچے کو چوہے نے کاٹا ہے۔ یہ اب icu میں ہے۔ 😦
خوفناک حقیقت سامنے آ رہی ہے کہ صرف 27 دنوں کی اس غیر قانونی جنگ میں امریکہ اور اسرائیل نے ایران بھر میں 600 سے زائد اسکول تباہ کر دیے، جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ طلبہ اور اساتذہ شہید ہو گئے۔ یہ کارروائیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ شہری ڈھانچے کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جہاں انسانی جانوں اور بنیادی اقدار کی کوئی پرواہ نہیں کی جا رہی، جو کہ انسانیت کے لیے ایک سنگین اور تشویشناک صورتحال ہے۔