ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان کا پولیس لائن کا دورہ، سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ۔ صفائی ستھرائی، میس، رجمنٹل شاپ اور سرکاری گاڑیوں کا معائنہ، متعلقہ افسران کو نظم و ضبط اور سہولیات کی بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری۔
لوئر چترال کے تمام تھانوں میں عوامی رہنمائی اور سہولت کے لیے مددگار پولیس اہلکار تعینات۔
آر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کے احکامات اور ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان کی ہدایات پر شہریوں کو بروقت رہنمائی، بہتر سہولیات اور مسائل کے حل میں معاونت فراہم کی جائے گی۔
پریس کلب لوئر چترال میں معروف ادیب ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے کھوار سفرنامے ’’سئیل دو یو‘‘ کی تقریبِ رونمائی، جس میں ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے کھوار زبان، ادب اور چترال کے ثقافتی ورثے کے فروغ کو سراہا۔
شعبہ تعلقات عامہ، لوئر چترال پولیس
لوئر چترال پولیس میں نوجوان قیادت کو اہم ذمہ داریاں
ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان نے ایس آئی سید علی رضا شاہ، سیف الدین، دیدار علی شاہ اور عبداللہ کو بالترتیب تھانہ ارکاری، رمبور، شغور اور کوغوزی میں ایس ایچ او تعینات کر دیا۔
نوجوان قیادت، مؤثر پولیسنگ،
محفوظ لوئر چترال
پولیس سہولت مرکز زرگراندہ میں عوامی نشست کا انعقاد
ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان اور ڈپٹی کمشنر احسان اللہ کی معززینِ علاقہ سے ملاقات، منشیات کے خاتمے، ٹریفک نظام کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل پر تبادلۂ خیال۔ پُرامن معاشرے کے قیام کے لیے عوامی تعاون پر زور۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) کا تھانہ دروش کا دورہ، سکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں اور جوانوں کی رہائشی بیرکس کا معائنہ۔ زیرِ تعمیر پولیس سہولت مرکز آفس کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے بروقت اور معیاری تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔