یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم کر رہے ہیں، اللہ اس سے غافل ہے۔
وہ تو ان لوگوں کو اس دن تک کے لیے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔
(ابرہیم : 42)
یا اللہ ! جو ہمارے مقدر میں نہیں لکھا اُس کی کوشش اور تمنا میں ہمیں مبتلا نہ کرنا اور جو ہماری تقدیر میں لکھ دیا گیا ہے اُسے ہمارے لیے آسان کر دینا آمین یا ربّ العالمین ! 🤲
السلام علیکم
صبح بخیر
اے یومِ عرفہ کے مالک۔۔۔!
اے مزدلفہ کے رب۔۔۔!
اپنے میدانوں کا دامن ہمارے لئے بھی کھول دے کہ جن کے سروں پر گناہوں کی گھٹڑی ہے۔۔۔
اے ربِ کعبہ۔۔۔ جو خوش نصیب آج میدان عرفات میں پہنچ چکے ہیں ان کی بخشش و مغفرت کا اعلان تو فرما ہی دے گا، پر تیرے یہ گنہگار بندے جو حجاج کرام میں تو شامل نہیں مگر ان کا دل تیری یاد میں تکبیرات کہتا ہے اور اس امید پر زندہ ہے کہ ایک دن یہی کلمات دھراتے ہوئے منٰی سے عرفات کی طرف روانہ ہوں گے۔۔۔خلیل کی سنت کو میدانِ عرفات میں ادا کریں گے۔۔ان شاءاللہ
اے زمین و آسمان کے خالق و مالک۔۔۔! آج ان حجاج کی تمام دعاؤں، مناجات اور آہ و زاریاں قبول فرما کر ہم سب کی بھی مغفرت کا اعلان کر دے۔۔آمین یا رب العالمین 🤲
یا اللہ ! جو ہمارے حق میں بہتر ہے بس وہی عطا فرما اور جو ہمارے لیے بہتر نہیں ہمیں اُس کی سوچ سے بھی محفوظ فرما آمین یا ربّ العالمین ! 🤲
السلام علیکم
صبح بخیر