جمعیت علمائے اسلام زندہ باد قائد ملت اسلامیہ امام اسلامی انقلاب قائد جمعیت علمائے اسلام حضرت اقدس مولانا فضل الرحمان صاحب دامت برکاتہم العالیہ زندہ باد
حضرت مولانا احسان الحقؒ کا جنازہ اور اپنے علماء سے دل کی ایک گزارش
آج رائیونڈ میں استاد العلماء حضرت مولانا احسان الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا جنازہ پڑھ کر واپسی ہوئی تو دل پر ایک عجیب کیفیت طاری رہی۔ مسلسل یہی سوچتا رہا کہ ہمارے اکابر کتنی تیزی سے ہم سے رخصت ہو رہے ہیں اور اپنے پیچھے کتنی بامقصد، منظم اور قابلِ رشک زندگیاں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
حضرتؒ کے بیٹے نے دورانِ بوقت تعزیت بتایا کہ مغرب کی نماز باجماعت ادا فرمائی، بخاری شریف کا سبق پڑھانے کے لیے تازہ وضو کیا؛ طلبہ کتابیں کھولے حضرت کے منتظر تھے، مگر استادِ محترم اپنے رب کے حضور حاضر ہوگئے۔ زندگی درسِ حدیث میں گزری اور آخری سانس بھی درسِ حدیث کی تیاری میں آئی کیا خوبصورت زندگی اور کیا قابلِ رشک اختتام زندگی ۔۔ سبحان اللہ العظیم ۔۔۔
اسی کیفیت میں بالخصوص اپنے نوجوان علماء کرام کی خ��مت میں نہایت محبت، ادب اور خیرخواہی سے ایک گزارش ہے کہ اپنی زندگی کا باقاعدہ نظام الاوقات ضرور بنائیے۔ ہمارے اکابر کی عظمت کا ایک بڑا راز یہی تھا کہ ان کی زندگی بے ترتیب نہیں تھی؛ عبادت، مطالعہ، تدریس، دعوت، ملاقات، آرام حتیٰ کہ ذاتی مصروفیات تک کے اوقات متعین تھے۔
یاد رکھیے ۔۔۔۔ جب تک ہم اپنے وقت کو نظم نہیں دیں گے، نہ اپنے مقصد میں مطلوبہ کامیابی حاصل کرسکیں گے، نہ اپنی صلاحیتوں سے پورا فائدہ اٹھا سکیں گے اور نہ معاشرے میں علم و علماء کی وہ قدر و وقعت منوا سکیں گے جس کے وہ حقیقی طور پر مستحق ہیں۔۔۔۔۔۔۔
امامت ہو یا خطابت، درس و تدریس ہو یا دعوت و اصلاح اپنی ذمہ داری کے ساتھ پورا انصاف کیجیے۔ پھر جو وقت بچے اسے غیر ضروری نشستوں، بے مقصد آمدورفت اور لاحاصل مشاغل سے بچا کر تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار، استغفار، مطالعہ اور تعلق مع اللہ میں لگائیے۔۔۔۔۔
عالم کا ��قت معمولی وقت نہیں؛ یہ علم کی امانت، امت کی ضرورت اور اس کی اپنی آخرت کا سرمایہ ہے۔۔۔۔۔۔۔
میرے انتہائی قابل صد محترم علماء کرام آئیے اپنے اکابر کے جنازوں سے صرف آنکھیں نم کرکے واپس نہ لوٹیں، بلکہ ان کی منظم اور بامقصد زندگیوں سے اپنے لیے ایک نظام بھی لے کر لوٹیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے تمام علماء کرام کے علم، عمل، وقت اور عمر میں برکت عطا فرمائے اور ہماری زندگی کے ہر لمحے کو دین و امت کے لیے نافع اور آخرت کے لیے ذخیرہ بنا دے۔ آمین۔
پہرہ جاری رہے گا ان شاءاللہ
✍️ مفتی ابو محمد عفی عنہ
ہم خوشامدی ٹولے کے چینلز اور پوسٹوں جاکر ان کی پذیرائی کا باعث بن رہے ہیں ۔ چاہے آپ ان سے اختلافی کمنٹس ہی کیوں نا کریں ان کی ریچ اور دیہاڑی ہی بڑھاوے کا باعث بن رہے ہیں ۔ لہذا جمعیت علماء اسلام کے ابابیل ان اکاونٹس سے دور رہ ک�� ، انہیں نظر انداز کرکے انہیں اپنی موت آپ مرنے کیوں نہیں دیتے۔
#سمیع_سواتی
جمعيت علماء اسلام صوبه سنڌ جا نائب امير درگاھ امروٽ شريف جا سجاده نشين حضرت مولانا سائين سيد سراج احمد شاھ امروٽي صاحب ۽
قائد سنڌ علامه راشد محمود سومرو صاحب صوبائي مجلس عمومئ جي اجلاس ۾ اھم مشاورت ڪندي
#وسائل_چور#ڈیجیٹل_حرام_خور#سلیکٹڈ_بدامنی#کمپنی_کا_میڈیا_وڑگیا
مولانا فضل الرحمان 30 اگست کو اہم دورہ سندھ پر سکھر پہنچیں گے
مولانا فضل الرحمان 30 اگست اتوار کو سکھر میں جے یو آئی سندھ کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے
مجلسِ عمومی کا اہم اجلاس جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی صدارت میں ہوگا
مولانا کے دورہ سندھ میں تنظیمی معاملات، ملکی صورتحال اور عالمی امن اجتماع پر اہم مشاورت ہوگی
مولانا فضل الرحمان آئندہ کی سیاسی اور تنظیمی حکمتِ عملی پر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے
جے یو آئی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری بھی دورہ سندھ میں شریک ہوں گے
ملک کے چاروں صوبوں کے امراء بھی مولانا فضل الرحمان کے دورہ سندھ میں شرکت کریں گے
مولانا فضل الرحمان سندھ میں مختلف تنظیمی، پروگراموں میں شرکت کریں گے
جے یو آ��ی سندھ کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید منظم اور متحرک بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی
31 اگست کو جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن دودائی، لاڑکانہ میں جے یو آئی سندھ کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس ہوگا
لاڑکانہ میں انٹرنیشنل پیس کانفرنس کی تمام کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوگا
اجلاس میں عالمی امن اجتماع اور انٹرنیشنل پیس کانفرنس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا
پیس کانفرنس کے انتظامات اور کامیابی کے لیے اہم فیصلے اور آئندہ کا لائحۂ عمل طے کیا جائے گا
موجودہ ملکی صورتحال اور عالمی امن کے تناظر میں مولانا فضل الرحمان کا دورۂ سندھ انتہائی اہم قرار
صوبائی سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ دورہ سندھ کے دوران مستقبل کی حکمتِ عملی پر اہم مشاورت ہوگی
مولانا فضل الرحمان کا دورہ سندھ جے یو آئی کی تنظیمی مضبوطی اور عوامی رابطوں کے لیے اہم پیش رفت قرار
دورہ سندھ کے ذریعے عالمی امن کے پیغام کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔
جاری کردہ : میڈیا سیل جےیوآئی سندھ
#لعنتی_امریکی_پٹو #وسائل_چور #ڈیجیٹل_حرام_خور #سلیکٹڈ_بدامنی #کمپنی_کا_میڈیا_وڑگیا
بلوچستان کے حالات پر سوال اٹھاؤ تو جواب کیا ملتا ہے؟
الزام لگاؤ، غدار کہو، کردار کشی کرو!
لیکن اصل سوال اپنی جگہ موجود ہے: آخر مسئلہ کہاں ہے اور اسے حل کون کرے گا؟
کل تک کہا جاتا تھا بلوچستان چند لوگوں کا مسئلہ ہے، آج پورے معاشرے کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
سوال یہ ہے کہ حالات بہتر ہوئے یا مزید بگڑ گئے؟
تاریخ اور زمینی حقائق جواب مانگتے ہیں!
#لعنتی_امریکی_پٹو
#وسائل_چور
#ڈیجیٹل_حرام_خور
#سلیکٹڈ_بدامنی
#کمپنی_کا_میڈیا_وڑگیا
ایک ہے میری بات۔ میں تو یکسو ہو کر اپنی پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے، اپنے حلقۂ اثر کی نمائندگی کرتے ہوئے، ایک مؤقف دے رہا ہوں کہ سسٹم ناکام ہے۔
عوام کا فیصلہ کچھ ہوتا ہے، نتیجہ کچھ آتا ہے۔ جو لوگ اقتدار میں ہیں، عوام ان کو اپنا نمائندہ نہیں سمجھتے ہیں۔
پاکستان میں ملک کے داخلی معاملات کے حوالے سے ان کی کارکردگی زیرو ہے، اور وہ صرف اپنے آپ کو قوم کے سامنے بطور حکمران ظاہر کرنے کے لیے پھر بیرونِ ملک کے ریڈ کارپٹ پر انحصار کر رہے ہیں۔ اچھی بات ہے، جہاں ان کی عزت ہوتی ہے، ہم بھی سمجھیں کہ پاکستان کی عزت ہے، لیکن تو درون درچ کر دی کہ برون خانہ آئی، تو ذرا کچھ ملک کے اندر کی جو صورتحال ہے، آگ جل رہی ہے اور آپ جا رہے ہیں دوسرے گھر میں کھانے جو ہیں، انجوائے کر رہے ہیں۔ تو یہ بڑی عجیب سی ایک صورتحال بن جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سسٹم جو ہے، وہ بہرحال اس وقت پاکستان میں نہیں ہے۔ جمہوریت نہیں ہے، آئین نہیں ہے، قانون نہیں ہے۔ صرف ایک شخص یا اس کا ادارہ، وہی اب ملک کا آئین، وہی ملک کا قانون، اسی کی زبان قانون، اسی کا فیصلہ قانون۔ اس طرح ملک کیسے چلے گا؟
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد میں امارت اسلامیہ افغانستان کی سفارت کے زیر اہتمام 5th anniversary of victory day کی تقریب میں شاھین جمعیت محافظ ختم نبوت سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمد اللہ صاحب کی شرکت
17 اگست ۔۔۔ یومِ شہادت
حجۃ الاسلام والمسلمین مناظر اسلام استاد العلماء محبوب العلماء والصلحا امامِ اہلِ سنت، استادِ محترم حضرت حیدری صاحب نور اللہ مرقدہٗ
اللہ تعالیٰ آپ کی قبر کو نورِ جنت سے منور فرمائے رسالت مآب ﷺ صحابۂ کرامؓ و اہلِ بیتِ عظامؓ کے قدموں میں جگہ نصیب فرمائے۔
استادِ محترم آپ کا پڑھایا ہوا سبق آج بھی یاد ہے، اور ان شاء اللہ اس سبق پر پہرہ تا دم مرگ جاری رہے گا
پہرہ جاری رہے گا ان شاءاللہ
✍️ مفتی ابو محمد عفی عنہ