ایک مجوسی غلام کے ہاتھوں زخمی ہوئے مگر شہادت سے قبل اس بات پہ نازاں تھے کہ میری وجہ سے کوئی مسلمان دوزخ میں نہیں جائے گا، کیونکہ قاتل کافر تھا مسلمان نہیں۔
ایسی رعایا کی فکر کرنے والا حکمران کہاں؟؟؟
#jiwomenkhi#islamic#muharram
پاکستان کو بے نظیر انکم سپورٹ نہیں ایجوکیشن سپورٹ، اسکل سپورٹ اور اے آئی سپورٹ پروگرام کی ضرورت ہے۔ قوم کے بچوں کو معیاری تعلیم اور اسکلز کی ضرورت ہے۔ ایک طرف صوبائی حکومتیں تعلیمی ادارے آؤٹ سورس کررہی ہیں دوسری طرف غریبوں کا نام لیکر سیکڑوں ارب روپے ایک ایسے پروگرام کے لیے رکھے جارہے ہیں جو غربت میں کمی کے بجائے اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق ملک میں گذشتہ تین برس میں غربت میں 33 فیصد اضافہ ہوا اور ایک کروڑ 30 لاکھ نئے افراد غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام قوم کو بھکاری بنانے کا فراڈ پروگرام ہےاور پی پی اور ن لیگ کی ملی بھگت ہے۔ پیپلزپارٹی کے طرز حکمرانی نے یہ بات ثابت کردی کہ اگر وہ کسی پراجیکٹ کے لیے پیسے مانگ رہے ہے تو سمجھ لیں کرپشن کرنےکے لیے مانگ رہے ہیں ۔اور وڈیرہ سسٹم کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
دس پاکستانی شہریوں کو 45 دن سے صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ ان پاکستانیوں کے اہلخانہ نہ صرف سخت پریشان ہیں بلکہ اپنے پیاروں کی سلامتی کے لیے نہایت فکرمند ہیں۔ حکومتِ پاکستان اس معاملے کی سنجیدگی کو سمجھے اور یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت اور جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ یرغمالی شہریوں کے اہلخانہ نے بات چیت میں بتایا کہ انہیں پینے کے لیے زنگ آلود پانی دیا جارہا ہے ، ان کی صحت مسلسل خراب ہورہی ہے اور زندگیاں خطرے میں ہے ۔ حکومت کو فوری اور موثر قدم اٹھانا چاہیے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا طے پانا درحقیقت ایران کی فتح اور اسرائیل امریکہ اتحاد کی شکست ہے۔ ایران کی مزاحمت نے ثابت کردیا کہ سامراج اسی وقت اپنے عزائم میں کامیاب ہوتا ہے جب مزاحمت نہ ہو لیکن جہاں استقامت کے ساتھ مزاحمت ہو وہاں سامراج کو شکست ہوتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کو وسعت دی جائے اور اس میں ایران اور ترکیہ کو بھی شامل کیا جائے۔ اب فوری طور پر پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام کا آغاز کیا جائے اور منصوبہ مکمل کیا جائے ، ایران کے ساتھ فوری آزادانہ تجارت شروع کی جائے
پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے، پٹرولیم لیوی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ پٹرول پرائز کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے تاکہ انڈسٹری کا اعتماد بحال ہو اور ہماری پروڈکٹس عالمی مارکیٹ میں مقابلے پر آسکیں۔ حکومت دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کرے۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع ملیر کراچی کے تحت پیر کے دن قرآن فہمی کلاسز کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب قیمہ جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے خصوصی شرکت کی۔ ناظمہ کراچی محترمہ جاوداں فہیم، معتمدہ کراچی محترمہ ساجدہ تنویر، نائبات محترمہ فرح عمران اور ندیمہ تسنم بھی موجود تھیں
واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے اور ملک بھر کے ہسپتالوں میں طبی عملے خصوصاً خواتین ڈاکٹرز کے تحفظ کے لیے مؤثر سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں
#drmahnoor
ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر حملہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ ہے
خواتین ڈاکٹرز شب و روز عوام کی خدمت میں مصروف رہتی ہیں،دورانِ ڈیوٹی انکی جان و عزت کو خطرات لاحق ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔تیزاب گردی ایک سفاک اور غیر انسانی جرم ہے جسکی کسی مہذب معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔
🚨 *Trend Alert*
السلام علیکم!
آج سیالکوٹ میں بنو قابل کے انٹری ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کرکے اپنے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا۔
#BanoQabilSialkot
Keyword :
Hafiz Naeem Ur Rehman
📢 Bano Qabil Sialkot Entry Test 2026 Level up your future Free IT & freelancing skills for Sialkot 🗓️ Entry Test: 7 June 2026 Build skills. Start earning. Go digital 👉 Register now: https://t.co/BFBLDspwug . . . . . #BanoQabilSialkot#GenZ#EntryTest2026#FreeSkills