صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سندھ، سید ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے، بالخصوص کراچی میں غیر قانونی تعمیرات، مخدوش عمارتوں، ادارے کی کارکردگی، عوامی سہولت، ون ونڈو آپریشن اور بین الادارہ جاتی رابطوں سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے لیے پُرعزم ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے 15 روز کی مہلت دی جا رہی ہے تاکہ تمام خلاف ورزیوں کی نشاندہی، ریکارڈ کی جانچ اور ضروری کارروائی مکمل کی جا سکے۔ تاہم، اس مدت کے بعد اگر کسی بھی افسر کے خلاف غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہونے یا غفلت کی شکایت موصول ہوئی تو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے بلاامتیاز اور فوری کارروائی کریں۔
وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ ایس بی سی اے کے انٹیلیجنس اور مانیٹرنگ نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ رپورٹ پیش کی جائے اور غیر قانونی تعمیرات کی بروقت نشاندہی کے لیے مؤثر سرویلنس سسٹم نافذ کیا جائے تاکہ خلاف ورزیوں کی ابتدا ہی میں روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ شہریوں کو تعمیراتی نقشوں، این او سی اور دیگر قانونی امور کے لیے غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں ڈیجیٹل سندھ کی جانب ایک اہم پیش رفت۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹرز کے قیام کا حکم دیتے ہوئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں ڈیجیٹل سندھ کی جانب ایک اہم پیش رفت۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹرز کے قیام کا حکم دیتے ہوئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی ڈیٹا سینٹرز کے قیام کا فیصلہ این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر میجر جنرل (ر) علی فرحان کے ساتھ اجلاس میں کیا گیا، جس میں سندھ حکومت اور این ٹی سی کے درمیان ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیٹا مینجمنٹ، کلاؤڈ سروسز، سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبے میں تعاون کے مواقع کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو این ٹی سی کے ملک بھر میں موجود انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر، جاری سرکاری منصوبوں اور ملک بھر میں ڈیٹا سینٹرز کی توسیع کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ این ٹی سی 1996 کے ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت قائم ملک کا واحد سرکاری ملکیتی آئی سی ٹی سروس فراہم کنندہ ہے، جو وفاقی و صوبائی حکومتوں، دفاعی افواج اور دیگر سرکاری اداروں کو محفوظ ٹیلی کام اور آئی ٹی خدمات فراہم کرتا ہے، جبکہ سندھ میں این ٹی سی کا تقریباً ایک ہزار کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر نیٹ ورک بھی موجود ہے۔
اجلاس میں کراچی میں جدید ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا، جس کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ صوبائی ای گورننس کی ضروریات پوری کرنے اور ڈیٹا خودمختاری کو مضبوط بنانے میں مددگار ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکاری ڈیٹا قومی اثاثہ ہے، اس کا تحفظ، انتظام اور دستیابی مؤثر حکمرانی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت سندھ کے دیہی اور دور دراز علاقوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ رابطہ فراہم کرنے کا منصوبہ ہے، جبکہ ڈیٹا سینٹر مصنوعی ذہانت، اسمارٹ گورننس، سیف سٹی نظام اور ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ کے منصوبوں میں بھی معاون ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی ضروریات کے مطابق خدمات کی فراہمی کے لیے جدید صوبائی ڈیٹا سینٹر اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبہ بندی و ترقیاتی بورڈ، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور این ٹی سی کو مشترکہ طور پر تفصیلی روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ این ٹی سی کی تکنیکی مہارت اور ملک گیر تجربے کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت نے ادارے کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ سندھ حکومت اور این ٹی سی نے محفوظ، مربوط اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار سندھ کے وژن کی تکمیل کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول میں شرکت کی، انہوں نے خاتون اول آصفہ بی بی کا استقبال کیا۔ بی بی آصفہ مینگو فیسٹیول کی مہمانِ خصوصی ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول اب کراچی کے سفارتی کیلنڈر کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول سفارت کاروں، حکام اور کاروباری برادری کو یکجا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن افیئرز لائزن آفس (FALO) نے سفارتی روابط، پبلک آؤٹ ریچ اور معاشی ڈپلومیسی کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جبکہ ڈپلومیٹک بازار اور مینگو فیسٹیول جیسے اقدامات سے سندھ میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ گندم، چاول، کھجور، کیلے اور سبزیوں سمیت بہترین زرعی پیداوار کے لیے مشہور ہے، جبکہ پاکستان کا شمار دنیا میں آم پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی مشہور ترین قسم "سندھڑی" آم کی مٹھاس اور ذائقہ سرحد پار بھی تسلیم شدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بحیثیت کم عمر ترین وزیرِ خارجہ وزارتِ خارجہ میں اہم اصلاحات متعارف کروائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے امید ظاہر کی کہ اس فیسٹیول سے نئی شراکت داریاں جنم لیں گی اور سندھ میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔
Addressing the Mango Diplomacy Festival, Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah said, "The transformation of the former Camp Office into the Foreign Affairs Liaison Office was made possible through reforms introduced by Chairman Bilawal Bhutto Zardari during his tenure as Pakistan's youngest foreign minister."
He added, "Those reforms reinforced the Ministry of Foreign Affairs' outreach, and today, the Foreign Affairs Liaison Office Karachi stands as an important bridge between the diplomatic community, the Government of Sindh, our business community, and the people of this province.
Patients from across Pakistan are receiving free, advanced, and life-saving treatments at SIUT, Karachi.
As part of its vision of providing healthcare for all, the Sindh Government is ensuring access to quality healthcare for citizens across Pakistan.
Addressing the Mango Diplomacy Festival, Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah said, "Agriculture is not merely an economic pursuit; it is woven into our identity, our culture, and our way of life. From wheat and rice to dates, bananas, and vegetables.
Addressing the Mango Diplomacy Festival, Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah said, "Agriculture is not merely an economic pursuit; it is woven into our identity, our culture, and our way of life. From wheat and rice to dates, bananas, and vegetables, our province has long been renowned for the quality and diversity of its products.
He added, "Pakistan ranks among the world's leading mango-producing countries, and Sindh proudly cultivates some of the most celebrated varieties, above all the Sindhri, whose sweetness and rich flavor are recognized far beyond our borders.
ترجمان حکومتِ سندھ اور رکنِ سندھ اسمبلی ہیر سوہو نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم چیف منسٹرز پبلک کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیف منسٹرز پبلک کمپلینٹ سیل میں شہریوں کے مسائل سنے۔
ترجمان حکومتِ سندھ اور رکنِ سندھ اسمبلی ہیر سوہو نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم چیف منسٹرز پبلک کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیف منسٹرز پبلک کمپلینٹ سیل میں شہریوں کے مسائل سنے۔
اس موقع پر ترجمان حکومتِ سندھ ہیر سوہو نے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور مسائل کے مؤثر حل کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔
The Sindh Institute of Urology and Transplantation (SIUT), Karachi, stands as a true beacon of hope for patients from across Pakistan. Families travelling from different provinces share heartfelt stories of receiving lifesaving treatment, diagnostic tests, and medicines free of cost. They also express deep gratitude for the Government of Sindh’s vision of creating an inclusive, equitable, and accessible healthcare system for all.
یکم اگست سے سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں چھ دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
پیر سے ہفتہ تک کلاسز ہوں گی، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری
یکم اگست سے سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں چھ دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
پیر سے ہفتہ تک کلاسز ہوں گی، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین عالمی جرم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت انسانی اسمگلنگ اور انسانی استحصال کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے حکومت، سول سوسائٹی اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین عالمی جرم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
سندھ کو قدرت نے سخاوت کے ساتھ نوازا ہے۔ اس کی زرخیز زمینوں نے دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی پرورش کی ہے اور یہ ہمارے محنتی کسانوں کی نسلوں کا سہارا بنی ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی میں تقریب سے خطاب
@MuradAliShahPPP