BOLD & CLEAR 🎯
Once, the Founder said, 'There is no power on earth that can undo Pakistan.' Today, another voice echoes that resolve: 'NO POWER CAN IMPOSE AN EXISTENTIAL DEFEAT UPON PAKISTAN.'
Both spoke with unwavering conviction.
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو صرف اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم نہیں تھیں بلکہ ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی علامت اور “وفاق کی زنجیر” تھیں۔ انہوں نے آمریت، جبر اور ناانصافی کے خلاف بے مثال جدوجہد کی اور آئین کی بالادستی، مضبوط وفاق، عوامی حقوق اور مساوات پر مبنی معاشرے کا خواب قوم کو دیا۔
آج بھی اُن کا مشن ہر اس پاکستانی کے دل میں زندہ ہے جو جمہوریت، انسانی حقوق اور بہتر مستقبل پر یقین رکھتا ہے۔ آئیں آج یہ عہد کریں کہ ہم بی بی شہید کے وژن اور عوامی خدمت کے مشن کو پوری ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔
عظیم لیڈر ، عظیم ماں شہید محترمہ بینظیر بھٹو ۔جمہوریت، بہادری اور عوامی خدمت کی ایک روشن علامت۔
73ویں یومِ ولادت پر ہم اپنی عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں,
#HBDShaheedBenazir
اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت و ان کے حقوق کی حصول اور ایک جمہوری پاکستان کے قیام کیلئے وقف کرنے والی دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے یوم پیدائش پر سرخ سلام!
@BBhuttoZardari#HBDShaheedBenazir
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی صدر افضل بٹ کی سربراہی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے دفتر میں ملاقات
@BBhuttoZardari
گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے حوالے سے پراعتماد ہوں، بجٹ کے حوالے سے اسحاق ڈار سے آج ملاقات ہوئی ہے، آگے بھی ملاقاتیں ہوں گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا نمائندگان سے غیررسمی بات چیت
@BBhuttoZardari
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے وژن کے تحت ہم نے صوبہ سندھ کو ترقی یافتہ صوبہ بنانا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی عظیم پورہ فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
@MuradAliShahPPP
“I welcome the announcement of a Memorandum of Understanding between the United States and Iran, which will hopefully pave the way for a final agreement and lay the foundation for durable and comprehensive peace in the region. Pakistan is proud to have consistently supported dialogue and diplomacy during this difficult period. This development is also an important step towards strengthening multilateralism and the peaceful resolution of disputes through engagement and mutual respect. May these efforts usher in greater peace, stability and prosperity for the region and the world.” President Asif Ali Zardari
عظیم پورہ فلائی اوور کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ 56 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا یہ منصوبہ ریکارڈ 90 دن میں مکمل کیا گیا۔ سندھ حکومت کراچی کو جدید شہر بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور کراچی کے عوام جدید انفراسٹرکچر کے مستحق ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کراچی میں عظیم پورہ فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو
@MuradAliShahPPP
#AzeempuraFlyoverByPPP
خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اراکین پارلیمان سے ملاقات کررہی ہیں اس موقع پر سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال بھی ہوا۔
@AseefaBZ
اگر ایف بی آر کسی ایک صوبے کے ریونیو بورڈ کا بھی مقابلہ نہیں کر سکتا، نہ سندھ ریونیو بورڈ کا، نہ بلوچستان ریونیو بورڈ کا، اور نہ ہی پنجاب یا خیبر پختونخوا کے ریونیو بورڈز کا، تو بہتر یہی ہے کہ اسے بند کر دیا جائے اور اس کے تمام اختیارات صوبائی ریونیو بورڈز کو منتقل کر دیے جائیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب
@BBhuttoZardari
صوبہ سندھ اور وفاق کے درمیان حالیہ معاہدے کے تحت آئندہ تین سال کے لیے ایک واضح اور متفقہ پاتھ فارورڈ طے کیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک متوازن کنٹریبیوشن میکنزم واضح کیا گیا ہے، جس میں تمام صوبے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
اس دوران این ایف سی ایوارڈ کے موجودہ فارمولے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی، اور تمام حساب کتاب NFC-7 کے طے شدہ اصولوں کے مطابق ہی جاری رہے گا۔
یہ فیصلہ باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے کیا گیا ہے تاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی توازن برقرار رہے اور کسی اضافی بوجھ سے گریز کیا جا سکے۔
@BBhuttoZardari
کشمیر سمیت ملک کے ہر حساس خطے میں امن، استحکام اور قانون کی بالادستی ناگزیر ہے۔ موجودہ علاقائی و عالمی چیلنجز کے تناظر میں قومی یکجہتی اور ریاستی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے کہ تمام مسائل کا حل سیاسی مکالمے، جمہوری عمل اور آئینی راستے سے ہی ممکن ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔
@BBhuttoZardari
Currently in GB elections results it's completely
PMLN vs PPPP
MNW vs PPPP
IPP vs PPPP
PTI vs PPPP
So basically Teer has truly struck its mark in Gilgit-Baltistan 💚❤🖤
#گلگت_میں_تیرچلےگا
گلکت بلتستان انتخابات 2026 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی اے 07 سکردو1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید توقیر مہدی شاہ 4337 ووٹ لیکر کامیاب۔
#گلگت_میں_تیرچلےگا
گلکت بلتستان انتخابات 2026 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی اے 04 نگر 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارمحمد علی اختر کامیاب۔
#گلگت_میں_تیرچلےگا