• مقدر کی اذیت کا گلہ کس سے کریں ہم؟
یہ چھوٹی سی جاں اور یہ غم پہاڑ جیسے!
• اک عجب جنگ ہے خود سے میری
جاں ذرا سی ہے، الم پہاڑ جیسے
• جھیل جاتی ہے ہر ایک درد ہنس کے
ہے تو نازک سی، مگر جان پہاڑ جیسے
• زندگی تجھ سے کوئی شکوہ تو نہیں ہے لیکن
حوصلہ ریت کا اور رنج پہاڑ جیسے
یہ آٹھ اکتوبر کے زلزلے فوری بعد کی تصاویر ہیں میں اس وقت ایک انٹرنیشنل ڈونر آرگنائیزیشن کے لئے کام کرتا تھا تب یو این او نے ہیلی سروس شروع کی تھی شروع میں وہاں ہمارے رہنے کا انتظام نہی تھا تو اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر جاتا تھا پہلے مظفر آباد پھر مانسہرہ اور اس کے بعد اینٹ آباد یہ آرمی گراونڈ ایبٹ آباد کی تصاویر ہیں
زلزلے کے بعد کے مناظر اور جس طرح بچے اور لوگ مرے اور جس تکلیف سے گزرے وہ بیان نہی کر سکتا میرے ذہن پر ان کا بہت اثر ابھی تک ہے
ضروری نہیں کہ جو کچھ ہم اپنی زندگی میں گزار رہے ہوں، وہ سب سوشل میڈیا پر شیئر کرتے جائیں۔
مجھے معلوم ہے کہ مجبوریاں صحرا کی طرح ہوتی ہیں؛ اور صحرا میں پانی کی ایک بوند بھی بہت بڑا آسرا بن جاتی ہے۔
لیکن سوشل میڈیا پر نظر آنا، کسی کی زندگی پر حق رکھنے کے برابر نہیں۔ ہر انسان کی اپنی ایک نجی دنیا، اپنی حدود اور اپنی ترجیحات ہوتی ہیں اور ان کا احترام ہونا چاہیے
یہ کلپ مجھے نیٹ پہ کہیں نظر آیا تھا.
باپ کی بیٹی سے محبت کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن پی نہیں. رخصتی کے وقت باپ کے دل پر جو گزرتی ہے، اسکے متعلق وہی باپ بتا سکتا ہے، جس نے کوئی بیٹی رخصت کی ہو. یہ قیامت ایک دفعہ مجھ پر بیت چکی ہے اور ابھی ایک دفعہ باقی ہے.
❤️ Heart Touching Clip