Surat No 2 : Ayat No 42
وَ لَا تَلۡبِسُوا الۡحَقَّ بِالۡبَاطِلِ وَ تَکۡتُمُوا الۡحَقَّ وَ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۴۲﴾
باطل کا رنگ چڑھا کر حق کو مشتبہ نہ بناؤ اور نہ جانتے بوجھتےحق کو چھپانے کی کوشش کرو ۔
مرا ایمان کامل ہے
خدا کے اتنے بندوں میں
یقینا وہ بھی آجاتے
کہ جن کے اٹھے ہاتھوں کو
خدا واپس نہیں کرتا
زباں سےجب وہ کچھ کہہ دیں
تو پھر وہ ہو کے رہتا ہے
بتاتے ہم زمانے کو
یہی دارالشفاء ہے بس
ہمیں سب کو بتانا تھا
کہ ہم ایمان والے ہیں
ہمارا دین سچا ہے
ہمی قرآن والے ہیں
______المیہ_______
خدا کے گھر کا یہ منظر
تخیل نے کبھی سوچا
کتابوں میں پڑھا کوئی
نہ آنکھوں نے کبھی دیکھا
ہمیشہ ایسا ہوتا ہے
کوئی افتاد گر آئے
کسی مشکل میں پھس جائیں
مصیبت گھیر لے کوئی
یہیں تو چل کے آتے ہیں
منادی یہ ہوئی اب کے
در کعبہ پہ مت آنا
وبا اب کے وہ پھیلی ہے
نمازیں بھی پڑھو گھر پر
ہمیں تو چاہیے یہ تھا
کہ اک اعلان ہو جاتا
کہ سب مرکز پہ آ جاؤ
خدا سے عرض کرتے ہیں
مصیبت ٹال دے مولا