شہباز شریف صاحب!ڈاکٹر عافیہ کی باری کب آئیگی؟
آج امریکی صدر بائیڈن نے 1500 سے زائد افراد کو اپنی صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے معافی دے دی،یہ امریکی تاریخ میں ایک دن میں معافیاں دینے کا ایک ریکارڈ ہے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی باری کب آئیگی؟
یہ شہباز شریف اور اس کی حکومت پر منحصر ہے،
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی چابی اب وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ہے۔وزیر اعظم پاکستان آج ایک اعلی سطحی وفد واشنگٹن بھیجیں تو عافیہ اس دسمبر میں پاکستان میں ہوگی؟؟
ڈاکٹر عافیہ کو واپس لاو۔
@Aafiamovement@AltafShakoor1@CliveSSmith@HamidMirPAK@FowziaSiddiqui
اسرائیل اور حزب اللہ میں جنگ بندی(ابتدائی طور پر ساٹھ دنوں)کا معائدہ ہو رہا ہے۔
یہ غزہ میں کیوں نہیں ہوا اور لبنان میں کیوں ہوا؟
سادہ وجہ یہ ہے کہ لبنان میں اسرائیلی فوج کو ناقابلِ برداشت نقصان پہنچا ہے۔ یہی اسلامی ممالک کے لیئے سبق ہے۔ اگر غزہ کی کچھ نہ کچھ عسکری مدد کر دیتے تو وہاں بھی کب کی جنگ بندی ہوچکی ہوتی۔
@Pakistanomy You shouldn't be giving the example of israel. They build their state of terror on the blood of Palestinians. And the money of american tax payers. Correct your examples before they correct you.
جو قانون نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ امریکہ میں خاندانی نظام کیلئے تباہ کن ہونے کے بنا پر ختم کررہاہے ہمارے حکمران اس کو گراس روٹ لیول پر ایک مسلم ملک میں نافذ کررہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سول سرونٹس رولز میں ترمیم کرکے ٹرانسجینڈرز کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کرتےہوئے گریڈ 15 اور اس سے نیچے کے تمام ملازمتوں میں 5۔0فیصد کوٹہ ٹرانسجینڈر کیلئے مختص کردیا۔
یہ امریکہ ،یورپ اور دیگر عالمی اداروں کی خوشنودی کیلئے کیا گیا ہے،عوام کو دھوکہ دینے کے لیے یہ لوگ ٹرانسجینڈر کا غلط ترجمہ خواجہ سرا کرتے ہیں حالانکہ خواجہ سرا کو انگریزی میں Eunuch کہا جاتا ہے اور وہ castrated مرد ہوتا ہے ۔جبکہ ٹرانسجینڈر وہ مکمل مرد یا عورت ہے جو اپنے آپ کو اپنی جنس کے الٹ سمجھتا ہے/تعارف کراتا ہے۔
یہ سب کچھ اس ٹرانسجینڈر ایکٹ کے تحت کئے جارہے ہیں جسے اسلامی نظریاتی کونسل ،دو سال سے زائد کی تفصیلی سماعت کے بعد فیڈرل شریعت کورٹ نے غیر اسلامی، غیر شرعی قرار دیا ہے اور جسے سینیٹ آف پاکستان نے سینیٹ کی حد تک ٹرانسجینڈرازم سے پاک کردیا لیکن شہباز شریف کی وفاقی حکومت اس کے راستے میں رکاوٹ بن گئی اور اس ایکٹ کا تحفظ کیا۔وزیر اعلی گنڈاپور اس اقدام سے پہلے اپنی پارٹی کے سینیٹر محسن عزیز سے کم ازکم پوچھ لیتے۔
حیرت ہے شدید سیاسی اختلافات رکھنے کے باوجود پی ٹی آئی ،مسلم لیگ، پیپلز پارٹی ٹرانسجینڈر ازم کیلئے متحد ہیں۔
یہ افسوسناک اور شرمناک اقدام ہے،ٹرانسجینڈر ازم تہذیبی ،ثقافتی دہشتگردی ہے، ہمارے اقدار و روایات کیخلاف اعلان جنگ ہے اور میں اس کا عدالت ،میڈیا اور عوام میں تعاقب کرونگا۔
عوام اور علماء اس اقدام و قانون کیخلاف آٹھ کھڑے ہوں۔
@RealMariaButt@qaiseraraja
ضلع کرم میں بدترین دہشتگردی، 39افراد جاں بحق۔
کیا حکومت اور سیکورٹی اداروں میں اس بدترین سیکیورٹی ناکامی پر کوئی مستعفی ہوگا؟؟؟
دہشتگردوں کو ایک ایس ایچ او کی مار کہنے کا دعوٰی کرنے والا وزیر داخلہ محسن نقوی کہاں ہے؟؟؟
افسوسناک اطلاعات ہیں کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کرم کے علاقے مندوری اور ڈاڈ کمر میں پولیس کی سکیورٹی میں پشاور سے پاڑا چنار جانے والی گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو چکے ہیں۔جبکہ بگن چیک پوسٹ میں 30 سے زائد خواتین پناہ لئے امداد کا انتظار کر رہے ہیں،یہ درندگی ہے،اس کی مذمت کیلئے الفاظ ناکامی ہیں۔
یہ شدید ترین سیکیورٹی، انٹیلیجنس ناکامی ہے،پولیس کی حفاظت میں دہشتگرد کیسے اتنی بڑی کاروائی کرگئے۔
خیبرپختونخوا میں جاری بدترین قتل عام پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کیوں نہیں بلایاجاتا،حقائق قوم۔کے سامنے کیوں نہیں رکھے جارہے ہیں۔
باڑ،فوج،ایف سی، پولیس، انٹیلیجنس اداروں کی موجودگی میں دن دھاڑے یہ قتل عام کیسے جاری ہے۔
حکومت اور سیکورٹی ادارے سیاسی ڈرامہ بازیوں کے بجائے اپنی فرض منصبی پورا کرکے عوام کو تحفظ دیں۔
اس سیکیورٹی ناکامی کے ذمہ داران اور اس بدترین درندگی کے پیچھے ہاتھ کو قوم کے سامنے لایا جائے۔
#دعاء
اللهمَّ إنَّي أعوذُ بك من زوالِ نعمَتِك ، و تَحَوُّلِ عافيَتِك ، و فجْأةِ نقمتِك ، و جميعِ سَخَطِك
ترجمہ: "اے اللہ! میں تیری نعمت کے زائل ہونے سے، تیری دی ہوئی عافیت کے پھر جانے سے، تیرى ناگہانی گرفت سے، اور تیری ہر قسم کی ناراضگی سے تيری پناہ مانگتا ہوں۔"
(الحدیث)
کیا ہمارے حکمرانوں اور جرنیلوں کے پاس غزہ کیلئے سوچنے کا وقت ہے؟؟؟
نسل کشی کے 400 دن پورا ہونے پر،اتوار،10 نومبر ،2 بجے ظہر اسلام آباد پریس کلب
کے سامنے سیو غزہ کے پلیٹ فارم سے پرامن احتجاج ہوگا۔
خاندان سمیت شرکت کی اپیل ہے۔
@SaveGazaPK#يحيى_السنوار
سیدنا ابو درداء ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے: ابْغُونِي الضُّعَفَاءَ, فَإِنَّمَا تُرْزَقُونَ وَتُنْصَرُونَ بِضُعَفَائِكُمْ۔ میرے لیے ضعفاء اور کمزور لوگوں کو تلاش کرو، تم لوگ اپنے کمزور لوگوں ہی کے ذریعے سے رزق دیے جاتے اور مدد کیے جاتے ہو۔ (سنن ابو داؤد 2594)
ججز کا ہاوس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار
جبکہ جوڈیشل الاونس 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کر دیا
جبکہ ایک مزدور کے پورے مہینے کی تنخواہ سینتیس ہزار روپے ہے
کیا یہ انصاف ہے ؟؟
اب یہ فیصلہ ججز نے نہیں اس ملک کی غریب عوام نے کرنا ہے
*میں ایک قطرہ پانی پینا چاہتی ہوں میں نے تین دن سے پانی نہیں پیا*
57 اسلامی ممالک کے حاکموں کے احساس کے سمندر خشک ہو گئے.
غیرت کے چشموں میں بھی پانی کی ایک بوند بھی نہ رہی، جرات اور دلیری کی تمام سرسبز کھیتیاں بنجر ہو گئیں.
معصوم کلی پانی کی بوند مانگتی ہے..... تو شہادت کا جام مانگ یا پھر حاکم وقت کے لئے زہر کا پیالہ مانگ.... 😭🇵🇸😭