کیا ہے ویڈیو اصلی ہے
میرا خیال ھے اس لڑکے کے ساتھ ساتھ اس لڑکی کے والدین بھی سزا کے مستحق ہیں جنہوں نے ان حالات میں اپنی بیٹی کو اتنی رات گئے اکیلے دودھ لینے بھیجا۔
کراچی میں ڈکیتی کا شکار ہونے والے ڈیلیوری رائیڈر ابصار الحق کا کہنا ہے کہ میں آن لائن آرڈر پہنچانے کے لئے گھر کے باہر انتظار کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر دو لڑکے آئے، اسلحہ دکھا کر موبائل فون چھین لیا، جیب سے پرس نکال لیا،ائیر بڈزبھی نہیں چھوڑے۔ پرس میں 3500 روپے،شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ تھا ۔جو آرڈرڈیلیور کرنے آیا تھا وہ بھی مجھ سے چھین لیا۔ ابصار الحق نے بتایا کہ ڈکیت مجھے بار بار کہہ رہے تھے کہ پیچھے ہو جا، اس دوران بائیک پر بیٹھے لڑکے نے دوسرے سے کہا کہ اسے مار دے،میں نے ان کی منت کی کہ پیسے لے لو لیکن شناختی کارڈ اور دوسرے کاغذات دے دو لیکن وہ سب کچھ ہی لے گئے، اگر وہ میری جان لے لیتے تو کیا کر سکتا تھا، ابصار الحق نے کہا کہ اب میرے پاس موبائل نہیں ہے، دو چار دن سے کام پر بھی نہیں گیا، قسطوں پر موبائل لیا تھا۔ڈکیتی کر دل گرفتہ ابصار الحق نے کہا کہ ایک منٹ میں ڈاکو آکر جمع پونجی لے جاتے ہیں، انہیں احساس ہی نہیں کوئی رائیڈر ہے یا مزدور، پولیس ڈاکووں کو گرفتار کرے اور میری چیزیں واپس دلا دے۔ابصارالحق کا کہنا تھا کہ ڈیلیوری رائیڈر کا کام کرنے کے ساتھ دن میں پڑھائی بھی کرتا ہوں۔
#TOKAlert #DeliveryRider
میرے والد عمران خان اگر کل ہی الیکشن لڑیں تو وہ 95 فیصد ووٹوں کے ساتھ جیت جائیں گے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ڈکٹیٹر اس کو پرائم منسٹر نہیں بننے دیں گے
قاسم عمران خان۔🔥👊
🚨پنجاب میں جعلی بیٹی نے گوبر اور وفاق میں جعلی بھائی نے قدرتی دھوپ پر ٹیکس لگایا
اور بھگوڑا شریف تنقید اس صوبے پر کررہا ہے جس کے ہر فرد کے جیب میں دس لاکھ کا صحت کارڈ ہے#comedy_Baba
آج عمران خان کی نہیں اس کی شروع کی گئی تحریک انصاف کی سالگرہ ہے-
بدقسمتی یہ ہے کہ ملک پر ناجائز قابض اشرافیہ اتنی طاقتور ہے کہ آج بھی "انصاف" عوام کی پہنچ سے اتنا ہی دُور ہے جتنا 1996 میں تھا-
لیکن عوام کی آواز اتنی مضبوط ہو چکی ہے، جتنی کبھی پہلے نہ تھی-
#PTIFoundationDay
خراجِ تحسین پیش کرتے اس دلیر خاتون کو!!♥️
اٹلی کی خاتون وزیراعظم نے اسرائیل سے سارے معاہدے ختم کردئیے!!
اٹلی کی خاتون وزیراعظم, موجودہ 56 اسلامی سربراہان سے زیادہ دلیر, اور نڈر خاتون ہے!!
پورا اسلام آباد بند پڑا ہے اچانک یاد آیا کہ بلیو ایریا کہ وہ تاجر کہاں گئے جو تحریک انصاف کے جلسے یا احتجاج پر فوراً سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ جاتے تھے اور رو رو کر بتاتے تھے کہ ایک دن جلسے سے اربوں کا نقصان ہو جاتا ہے؟
ڈاکٹر سارہ قریشی۔ 1
اکیلی لڑکی۔۔۔ نیندیں اڑا دیں
*سال 2001۔ NUST۔ مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ۔
پہلا دن۔* ساٹھ لڑکوں کے بیچ ایک لڑکی داخل ہوتی ہے۔ نام سارہ قریشی۔ کلاس کے پیچھے بیٹھتی ہے۔ لیکچرر گھور کر دیکھتا ہے۔ لڑکے سرگوشی کرتے ہیں۔ کوئی پوچھتا ہے “بی بی آپ غلط کلاس میں آ گئی ہیں، ہوم اکنامکس والی بلڈنگ ساتھ والی ہے”۔ سارہ مسکراتی ہے اور کاپی کھول لیتی ہے۔ اسے پتہ ہے کہ وہ غلط کلاس میں نہیں، غلط صدی میں پیدا ہوئی ہے۔ مگر صدی بدلنے کے لیے کسی ایک کو تو پہلا قدم اٹھانا پڑتا ہے۔ وہ قدم سارہ نے اس دن اٹھا لیا اور پھر چار سال تک NUST کی لیب میں سب سے آخر میں لائٹ بند کر کے جانے والی وہی لڑکی تھی جسے پہلے دن کلاس کا راستہ پوچھا گیا تھا۔ گارڈ رات دس بجے ٹوکتا تھا “بی بی گھر جاؤ، یہاں لڑکیوں کا کیا کام”، سارہ جواب دیتی تھی “چاچا، جہاز کا انجن بنا رہی ہوں، صبح تک ہو جائے گا تو چلی جاؤں گی”۔ گارڈ ہنستا تھا۔ سارہ نہیں ہنستی تھی۔
کیونکہ اسے پتہ تھا کہ پاکستان کی پہلی فیمیل مکینیکل انجینئر بننے کے لیے راتیں کالے کرنی پڑتی ہیں۔ 2005 میں ڈگری ملی۔ NUST کی تاریخ میں پہلی لڑکی۔ لوگوں نے کہا “چلو شاباش، اب نوکری کرو یا شادی”۔ سارہ نے دونوں باتیں سنیں اور تیسری کر دی۔ آٹوموٹو انڈسٹری جوائن کی۔ پاکستان کے ہب میں۔ جہاں انجن تو بنتے تھے مگر چھوٹے۔ سارہ نے وہاں UAV یعنی ڈرون کا آٹو پائلٹ سسٹم ڈیزائن کیا۔ وہ سسٹم جو ڈرون کو خود بخود اڑاتا ہے، بلندی سنبھالتا ہے، ہوا کے تھپیڑے میں بیلنس رکھتا ہے۔ انڈسٹری نے کہا “یہ لڑکی تو کام کی ہے”۔ مگر سارہ کا خواب بڑا تھا۔
اسے زمین پر نہیں، آسمان میں اڑنا تھا۔ اسکالرشپ ملی۔ UK چلی گئی۔ Cranfield University۔ دنیا کی ٹاپ ایرو اسپیس یونیورسٹی۔ وہاں PhD شروع کی۔ موضوع؟ Aerospace Propulsion۔ آسان لفظوں میں: جہاز کا انجن۔ اب ذرا رکو اور سوچو۔ لاہور کی ایک لڑکی، جسے NUST میں کلاس کا راستہ بتایا گیا تھا، اب دنیا کے سب سے مشکل موضوع پر PhD کر رہی ہے۔ اور اکیلی نہیں کر رہی۔ MSc کے گورے لڑکوں کو پڑھا بھی رہی ہے۔ وہ حیران ہو کر پوچھتے ہیں “You are from Pakistan? And you are teaching us jet engines?” سارہ کہتی ہے “Yes, and I will build one too”۔ پی ایچ ڈی کے دوران اس کا واسطہ پڑا ایک ایسے مسئلے سے جس نے پوری دنیا کو پریشان کیا ہوا تھا۔ جب جہاز اڑتا ہے تو پیچھے سفید لکیر چھوڑتا ہے۔ ہم سب نے دیکھی ہے۔ اسے کنٹریل کہتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں بادل ہے۔ مگر سائنس کہتی ہے کہ یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ سے دو گنا زیادہ خطرناک ہے۔ یہ گلوبل وارمنگ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ مطلب تمہاری گاڑی سے زیادہ جہاز کا وہ سفید دھواں زمین کو گرم کر رہا ہے۔ پچاس سال سے سائنسدان حل ڈھونڈ رہے تھے۔ امریکہ، جرمنی، جاپان سب فیل۔ سارہ نے اپنے والد مسعود لطیف قریشی کے ساتھ بیٹھ کر کہا “ابو، اگر مسئلہ دھوئیں کا ہے تو دھواں ہی ختم کر دیتے ہیں”۔ باپ فزسٹ تھا، بیٹی انجینئر۔ دونوں نے لیب میں تالا لگا دیا۔ 2018 کا سال تھا۔
تین سال لگے۔ نیندیں حرام ہوئیں۔ Cranfield کے پروفیسر
بھی ساتھ مل گئے۔ اور پھر ایک دن انجن اسٹارٹ ہوا۔ انجن نے دھواں باہر نہیں پھینکا۔ اندر ہی پکڑ لیا۔ کیسے؟ اس کے اندر ایک پریشر بیسڈ کنڈنسیشن سسٹم لگا ہے۔ یہ سسٹم ایگزاسٹ کے گرم بخارات کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ بخارات پانی بن جاتے ہیں۔ وہ پانی جہاز کے ایک ٹینک میں جمع ہو جاتا ہے۔ کنٹریل؟ زیرو۔ دھواں؟ زیرو۔ گلوبل وارمنگ میں جہاز کا حصہ؟ ختم۔ اور کہانی یہاں نہیں رکی۔ سارہ نے کہا “یہ پانی ضائع کیوں کریں؟” اس نے سسٹم میں ایک اور کمال کر دیا۔ پائلٹ جب چاہے بٹن دبا کر وہ پانی بادلوں میں چھوڑ سکتا ہے۔ مطلب جہاز سے مصنوعی بارش۔ جہاں قحط ہو، وہاں پانی۔ ایک انجن، تین کام۔ ایک: گلوبل وارمنگ کم۔ دو: مصنوعی بارش۔ تین: فیول ایفیشنسی بڑھ گئی کیونکہ انجن کا درجہ حرارت کنٹرول میں رہا۔ دنیا نے جب یہ سنا تو سانس روک لی۔ امریکہ اور UK نے فوراً دو انٹرنیشنل پیٹنٹ دے دیے۔ 2018 میں ہی سارہ پاکستان واپس آئی۔ والد کے ساتھ مل کر کمپنی بنائی: Aero Engine Craft Private Limited۔ پاکستان کی تاریخ کی پہلی کمرشل جیٹ انجن R&D کمپنی۔ پرائیویٹ سیکٹر میں۔ ایک عورت کی لیڈرشپ میں۔ لیب لاہور میں لگائی۔
اور پھر وہ کر دکھایا جو آج تک کسی نے نہیں کیا تھا۔ پاکستان کا پہلا سول جیٹ انجن بنا دیا۔ جی ہاں۔ مکمل جیٹ انجن۔ زمین پر چلا کر دکھایا۔ ٹیسٹ ہوا۔ کامیاب۔ اس دن پاکستان دنیا کا چھٹا ملک بن گیا جو کمرشل جیٹ انجن بنا سکتا ہے۔ پہلے پانچ کون ہیں؟ امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس، چین۔ چھٹا نام کس نے لکھوایا؟ ایک پاکستانی بیٹی نے۔ مگر رکو۔ کہانی ابھی باقی ہے۔ اسی دوران سارہ نے ایک اور پیٹنٹ فائل کر دیا۔ کس چیز کا؟ سپرسونک کمرشل ایئرکرافٹ انجن۔ جاری
سمجھدار آگ درست جگہ پہنچ گئ
اسلام آباد اربن رجسٹری برانچ کے ریکارڈ روم میں رات گئے آگ لگ گئی
اہم ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا
ذرائع کے مطابق ان دنوں اربن رجسٹری برانچ میں FBR کی جانب سے آڈٹ کیا جا رہا تھا
ذرائع کےمطابق اربن رجسٹری برانچ میں FBR کے گین و ایڈوانس ٹیکس میں گھپلے و کرپشن کے ثبوت منظر عام پر آنے کے خدشات موجود تھے جسکے بعد چھٹی کے دن اربن برانچ کے ریکارڈ کو آ گ لگنا انتہائ تشویش کا باعث ہے
یقیناً کرپشن کی داستان اب بطور صحافی ہمیں ہی عوام کے سامنے لانی ہوں گی اور جو فائلیں جل گئیں انکی تفصیلات عوام کے سامنے رکھنی پڑیں گی۔ 😔
بھائیوں کے ہاتھوں نوجوان بہن کا قتل
رات کو بھائیوں نے بتایا کہ آج رات اس کی آخری رات ہے،مقتولہ نے نماز پڑھی اور قرآن اپنے ساتھ لے کر سو گئی کہ قرآن اس کی حفاظت کرے گا،بھائیوں نے رات کو اس کے سینے میں گولیاں اتار کر قتل کر دیا،وجہ کیا تھی؟اس تحریر کو پڑھیں جو مجھے مہرے والے سے بھیجی گئی۔
"مہرے والا میں ہونے والا کل کا واقعہ اور میڈیا کی زیادتی،
مہرے والا میں قتل ہونے والی بڈانی قوم کی بیٹی کسی کاروکاری کے الزام میں نہیں بلکہ بھائیوں کی نام نہاد غیرت اور رشتے کے تنازعے کی وجہ سے قتل ہوئی مگر میڈیا نے وہی روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس واقعے کو کاروکاری سے جوڑ دیا جبکہ اصل واقعہ یہ ہے کہ مقتولہ کا رشتہ مہرے والا میں ہو گیا تھا جبکہ مقتولہ کے سات بھائیوں میں سے کسی ایک کی بھی شادی نہیں ہوئی تھی جبکہ اس کے بڑے دو بھائی چاہتے تھے کہ ہم اپنی بہن کا رشتہ خیرپور علی پور میں کریں اور بدلے میں ان سے اپنے لیے دو رشتے مانگیں یعنی وٹہ سٹہ کریں مگر مقتولہ کی ماں اس رشتے کے لیے راضی نہیں تھی کیونکہ اس کی دو بیٹیوں کی شادی بھی پہلے اسی گھر میں ہوئی تھی جہاں اس کے بھائی رشتہ کرنا چاہتے تھے جبکہ مقتولہ کی ماں اس رشتے کے لیے راضی نہیں تھی اس وجہ سے گھر میں آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے جب کہ ایک دن تنگ آ کر بھائیوں نے اپنی ماں سے کہا کہ اگر اس کا رشتہ خیرپور میں نہیں ہوگا تو مہرے والا میں بھی نہیں ہوگا
واقعے کا ایک افسوس ناک پہلو یہ بھی ہے کہ بھائیوں نے اپنی بہن سے کہا کہ اج کی رات تمہاری اخری رات ہے مقتولہ نے نماز پڑھی اور قران پاک اپنے رات اپنے ساتھ رکھ کر سو گئے کہ یہ قران پاک ہی میری بھائیوں سے حفاظت کرے گا مگر نفرت میں اندھے بھائیوں نے اپنی بہن کو سوتے ہوئے سینے میں فائر مار کر قتل کر دیا
اس واقعے کی خبر جیسے ہی شہر میں پھیلی تو ان پڑھ صحافیوں نے بغیر کسی تحقیق کے اس واقعے کو کاروکاری سے جوڑ دیا جبکہ اصل واقعہ کاروکاری کا نہیں بلکہ رشتے کے تنازعے کا تھا
اس لیے ان پڑھ صحافیوں سے گزارش ہے کہ وہ غمزدہ خاندان سے معافی مانگیں اور اپنی سابقہ پوسٹیں ڈیلیٹ کریں"
کینڈا کے صوبے Ontario کے وزیر اعلیٰ ڈَگ فورڈ نے مریم نواز کی طرح اپنے لئے ایک لگژری جہاز 28.9 ملین ڈالرز میں خریدا، جیسے ہی خبر آئی تو کہرام مچ گیا۔ اپوزیشن، میڈیا اور عوام نے وزیر اعلیٰ کے بخیئے اُدھیڑ دیئے، قوم نے کہا کہ ہمارے مسائل کچھ اور ہیں لیکن تم اپنے پُر تعیش سفر کیلئے جہاز کیسے خرید سکتے ہو، کسی نے کہا کہ جیسے ہم اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں تم بھی ویسے ہی کرو، کسی نے کہا کہ ہمیں تم جیسا عیاش وزیر اعلی نہیں چاہیے، کسی نے کہا کہ تم عوام کے ٹیکسوں کے پیسے پر ایک rockstar کی طرح نہیں رہ سکتے، اپوزیشن نے اس جہاز کو gravy plane کا نام دے دیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ وزیر اعلی نے ڈھٹائی، ضد اور بے شرمی دکھانے کے بجائے فوری طور پر جہاز کو بیچنے کا حکم دے دیا ہے
یاد رکھیں کہ Ontario میں فی کَس آمدن 49000 ڈالرز ہے جبکہ پاکستان میں فی کَس آمدن صرف 1650 ڈالرز
کینیڈا کے صرف ایک صوبے Ontario کا GDP تقریباً 909 ارب ڈالرز ہے جبکہ پورے پاکستان کا 400 ارب ڈالرز سے بھی کم
یہ بتانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان سے کئی گنا امیر صوبے Ontario کا وزیر اعلی اس جیسے کئی جہاز خرید سکتا ہے لیکن اسکی قوم نے اسے ایک پر بھی معاف نہیں کیا۔ اور ایک ہم ہیں کہ حکمرانوں کی عیاشیوں، انکے شاہانہ طرز زندگی اور قومی خزانے پر انکی ٹھاٹ باٹ کو کتنے آرام سے ہضم کر لیتے ہیں
کیلیفورنیا میں ڈھائی سو سال سے ایک اکیلا تنہا درخت جو نہ جھکا نہ گرا اور نہ جس کو ہوائیں گراسکی۔۔مجھے لگتا ہے جیسے کوئ عمران خان کی بات کر رہا ہے
اداکارہ حناء بیت🔥