کُچھ موســـمِ بے رنگ تو کُچھ زَرد چُھپے ہیں
اِس چَاک گریـــباں میں بــــڑے درد چُھپےہیں
جل جاتے ہیں دُنیا میں کئی لوگ ٹھٹھر کـر
لہجوں میں بھی اَنگارے یہاں سَرد چُھپے ہیں
یہ زخـــــــــم کُریدیں گے تـــــسّلی کے بــہانے
ہــــمدرد کے ملـــبُوس میں بے درد چُھپے ہیں
#اردو_زبان
اب تیرے ہجر کـی باتیں نہیں سنتا کـوئی…
ہم لبوں پـر تیری رُوداد، کہاں تک رکھتـے…
بڑی مشکل سـے نکالا ہـے، تیری یادوں کـو…
اپنے گھر میں انہیں آباد، کہاں تک رکھتے…
#اردو_زبان
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
اس مشہور شعر کے خالق کی زندگی کی شام ہو گئی، اردو کے ممتاز شاعر بشیر بدر (انڈیا) میں انتقال کر گئے۔
اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ نصیب عطا فرمائے ۔آمین
#اردو_زبان
ہم اداسی کے محور میں رہتے ہوئے
آخری لوگ ہیں۔۔!!!
ایسے مصروف سنسار میں
بھول کر بھی ہمارے لیے
سوچتا کون ہے ۔۔ !!
اور اگر یاد آ بھی جائیں تو
اپنے مطلب بنا
پُوچھتا کون ہے۔۔ !!
#اردو_زبان
🍁🍂
#امید کو ڈھونڈا نہیں جاتا، #امید کو رکھا جاتا ہے۔ اپنے اندر، اپنے دل میں، اپنے ذہن میں، یہ ننھے بیچ کی طرح ہوتی ہے جو مٹی سے باہر تو آ جاتا ہے مگر درخت بننے میں دیرلگتی ہے۔
#اردو_زبان
کبھی تو بدلے یہ ماتمی رُت اُداسیوں کی…
مری نگاہوں میں ایک سا شہرِ خواب کیوں ہے…
کبھی کبھی تیری بے نیازی سے خوف کھا کر…
میں سوچتا ہوں کہ تو میرا انتخاب کیوں ہے…
#اردو_زبان
خود سے جدا ہوئے نہ تیری ذات میں رہے…
ہم یونہی شامِ غم کی حوالات میں رہے…
اک شہرِ خواب ہم نے بسایا تھا، اور پھر…
اس میں رہے نہ اس کے مضافات میں رہے…
#اردو_زبان
باتوں باتوں میں خرافات پہ آ سکتا ہے
جو بھی کم ظرف ہو اوقات پہ آ سکتا ہے
اتنا مغرور نہ بن، سامنے تاریخ بھی رکھ
بانٹنے والا بھی تو..!! خیرات پہ آ سکتا ہے
#اردو_زبان
شام بھی تھی دھواں دھواں حسن بھی تھا اداس اداس
دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں ۔۔۔
مجھ کو خراب کر گئیں نیم نگاہیاں تری ۔۔۔
مجھ سے حیات و موت بھی آنکھیں چرا کے رہ گئیں ۔۔۔!!!
#اردو_زبان
جا بجا دل کو لگانے سے کہاں بھولے گا،
ہم کو وہ شخص بلانے سے کہاں بھولے گا…🥀
ہاں، کئی روز سے وہ یاد نہیں آیا مگر…
وہ فقط یاد نہ آنے سے کہاں بھولے گا…
#اردو_زبان
دلِ بربادکوبربادکہاں تک رکھتے
جانےوالےتجھےھم یاد کہاں تک رکھتے
اب تیرےھجرکی باتیں نہیں سنتاکوئی
ھم لبوں پرتیری رُودادکہاں تک رکھتے
بڑی مشکل سےنکالا ھےتیری یادوں کو
اپنےگھرمیں انہیں آبادکہاں تک رکھتے
کارِدُشوار تھی دوبارہ محبت لیکن
خود کوبیکارتیرےبعد کہاں تک رکھتے
#اردو_زبان
آخری امید
میں اپنی شکستوں کا بوجھ لے کر کسے پکاروں
کس کے در پہ جاؤں؟
میرے دل، کوئی نہیں ہے
لہٰذا
کسی سلگتے، گرم، طویل دن میں
چلتی لو کے تھپیڑے سہتے
اس بوڑھے پیڑ کے دریدہ دامن میں
بیٹھے
ہانپتی کانپتی چڑیوں کو
دکھ سنائیں گے
میرے دل
ہم مل کے آنسو بہائیں گے.!!!
#اردو_زبان
تیری مشکل نہ بڑھاؤنگا چلا جاؤنگا…
اشک آنکھوں میں چھپاؤنگا چلا جاؤنگا…
چند یادیں مجھے بچوں کی طرح پیاری ہیں…
انکو سینے سے لگاؤنگا چلا جاؤنگا…
اس جزیرے میں زیادہ نہیں رہنا اب تو…
آجکل ناؤ بناؤنگا چلا جاؤنگا......
#اردو_زبان