دیر اپر خیبرپختونخوا کے علاقے سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں چند افراد کو بچوں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابلِ تشویش ہے۔
آخر ان افراد کو یہ اختیار کس نے دیا ہے کہ وہ خود ہی عدالت لگائیں، خود ہی فیصلہ کریں اور خود ہی کسی کو سزا دیں؟ اگر بچوں سے کوئی غلطی ہوئی بھی ہے تو اس کے لیے قانون اور عدالتیں موجود ہیں۔ کسی بھی شخص یا گروہ کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے اور بچوں پر تشدد کرنے کا حق حاصل نہیں۔
ہم ڈپٹی کمشنر دیر اپر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر اپر، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، خیبر پختونخوا پولیس اور تمام متعلقہ اداروں سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملوث افراد کی شناخت کرکے شفاف تحقیقات کی جائیں اور الزامات ثابت ہونے پر انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
متاثرہ بچوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ کسی کو بھی قانون سے بالاتر ہوکر اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
۔
پنجاب پولیس ایک بدترین غنڈا پولیس ہے مریم نواز صاحبہ بھی ان کا کچھ سیدھا نہی کر سکی ہیں اس پولیس کو مکمل ختم کر کے نئے سرے سے کوئی مہذب پڑھی لکھی پولیس فورس بنائیں
بچہ جرم کر رہا ہو گا مگر اس کا مارنا اس سے بڑا جرم ہے
یہ پولیس نہی غنڈے بدمعاش ہیں