@ImranurRehman_ ایک اور اہم موضوع پر آپ کی تحریر بہت خوبصورت اندازِ بیان کے ساتھ نظر سے گزری بہت قابلِ توجہ معاملہ ہے،فی زمانہ بہت سے ذہنوں میں اس حوالے سے تبدیلی تو آئی ہے لیکن ابھی بھی بہت سے گھرانوں میں بیٹیاں اور بہنیں اس عزاب سے گزر رہی ہیں۔اسی طرح لکھتے رہیں اور روشنی پھیلاتے رہیں۔۔🌷🌷
عید کے ہنگاموں سے نمٹنے کے بعد ایک بار پھر ایک نئے بلاگ کے ساتھ حاضر ہوں، اس بلاگ میں بھی میں نے ہمارے معاشرے کے ایک اہم مسئلے کو کور کرنے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے آپ سب کو پسند آئے گا۔
https://t.co/Bg3JzFAORJ
@ImranurRehman_@whoisthis_dr ڈانٹنا اور کان کھنچائی تو بڑوں کا ازلی حق ہے،،،،اور معلومات کے حصول کی صوابدید پر بھی منحصر ہے ۔۔۔۔اس کے لئے تیار رہئے گا۔۔۔۔۔۔😊😊🌷🌷
پھر بھی ماضی کا خیال آتا ہے گاہے گاہے
مدتیں درد کی لو کم تو نہیں کر سکتیں
زخم بھر جائیں مگر داغ تو رہ جاتا ہے
دوریوں سے کبھی یادیں تو نہیں مر سکتیں
احمد فراز
رنگ سارے جو سجے رہتے ہیں۔۔۔۔۔
میری آنکھوں میں
گرچہ دھل جائیں کبھی
گردشِ دوراں کے سبب
رنگ جو تیری محبت کا چڑھا ہے دل پہ
رنگ بس یہ ہی میری آنکھ کی بینائی ہے۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!
💕💕
#از_تبسُم#اردو
ہم جِدّت کے زمانے میں
شدّت کی محبت کرنے والے
پچھلی صدی کے لوگ ہیں!
ہم جیسوں کو سمجھنے کے لئے
تمہیں دریا کے اُلٹے بہاؤ کی کہانی پر
الہامی یقین کرنا ہو گا!
غافل ہوں تری یاد سے ایسا تو نہیں ہے
ہر وقت مرے دل میں تری یاد مکیں ہے
کیا کہئے محبت میں عجب حال ہے اپنا
نظریں ہیں کہیں اور تو دل اور کہیں ہے
رہ رہ کے کھٹکتا ہے جو ہر سانس میں پیہم
سینے میں کوئی خار ہے یا قلب حزیں ہے
عجیب دکھ ہے کہ چاہو تمام عمر جسے
پھر ایک روز محبت سے وہ مکر جائے
اک ایسا شخص خدایا سبھی کو دے دینا
کہ جس سے بات کرو تو تھکن اتر جائے
✍️مصطفی کمال
#اردو@urdu_bazm
یہ کس کی یاد نے درِ دل کھٹکھٹا دیا
دریا کہاں سے بانجھ سی آنکھوں میں آ گئے
کس کم سخن کی خامشی پھیلی ہے صحن میں
یہ کس کے خدّ و خال گلابوں میں آ گئے
ایسی حوادثات کی لُو چل پڑی ہے یار
مخمل مزاج خاک کی بانہوں میں آ گئے
میثم علی آغا
#اردو@urdu_bazm
لمحوں کی قید کاٹ کے صدیوں میں آ گئے
ہم لوگ خاک اوڑھ کے قبروں میں آ گئے
آ جا کہ اب تو سارا زمانہ بدل گیا
خانہ بدوش لوگ بھی شہروں میں آ گئے
مدت کے بعد آئینہ دیکھا تو رو پڑا
اندر کے درد چہرے کی جھریوں میں آ گئے
اتنی سُبک روی سے چلی ہے یہ زندگی
رستے کے گرد باد بھی روحوں میں آ گئے