حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا قیامت کی نشانیوں میں یہ بھی ہے کہ (دین کا) علم اٹھ جائے گا اور جہالت جم جائے گی اور شراب کو (کثرت سے) پیا جائے گا ،زنا علانیہ ہوگی۔
(بخاری ،جلد اول کتاب العلم ،حدیث نمبر 80)
💕آج سے باقاعدہ سردی کی ابتداء ہوچکی ہے آپ سب سے التماس ہے کہ ایسے گرم کپڑے یا جوتے جو آپ کے زیر استعمال نہیں ان کو صندوق میں رکھنے کی بجائے اپنے اردگرد ایسے افراد کو دے دیجئے جو نئے گرم کپڑے اور جوتے خریدنے کی حیثیت نہیں رکھتے جزاک اللّه 💕