#سانحہ_پکا_قلعہ پاکستان کی تاریخ کاایک بڑاسانحہ ہے جو ریاستی ظلم وبربریت کی ایک بدترین مثال ہے۔ 26 اور27 مئی 1990ء کو اس وقت کی پیپلزپارٹی حکومت نے حیدرآبادکے پکا قلعہ میں جوظالمانہ آپریشن کیا اس کے دوران علاقے کا پانی، بجلی، گیس بند کیا گیا ، پکاقلعہ پر ریاستی فورسز کے ذریعے حملہ کیا گیا، تلاشی کے نام پر گھروں میں لوٹ مار کی گئی، ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کی گئی، بزرگوں، نوجوانوں بچوں تک کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا، بےگناہوں کو گرفتارکیا گیا،جب دوسرے دن پکاقلعہ کی مائیں بہنیں اپنے ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم اورسروں پر قرآن مجید رکھ کر گھروں سے باہرآئیں اورسیکوریٹی فورسز سے آپریشن بند کرنے کی فریادیں کررہی تھیں توان پر بھی اندھادھند گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں درجنوں مائیں بہنیں شہید ہوگئیں۔ ان شہداء کی متیں دفنانے کےلئے قبرستان لیجانے تک کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے شہداء کوپکاقلعہ کے احاطے میں ہی دفنایا گیا۔
بینظیربھٹو کے دورِ حکومت میں کئے جانے والے اس پکاقلعہ آپریشن کے نام پر جو وحشیانہ مظالم ڈھائے گئے ، پاکستان کی تاریخ میں ان کی مثال نہیں ملتی۔ یہ بھی ایک المیہ ہے کہ اس ظالمانہ آپریشن اورظلم وبربریت کی تاریخ رقم کرنے والے ظالموں ، اس آپریشن کاحکم دینے والے، اس کی منظوری اورمنصوبہ بندی کرنے والوں اوراس ظالمانہ آپریشن میں براہ راست ملوث پولیس اوردیگرسیکوریٹی فورسز کے افسران واہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
میں سانحہ پکاقلعہ کے شہیدوں کی 34 ویں برسی کے موقع پر تمام شہداکوخراج عقیدت پیش کرتاہوں، شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکرتاہوں۔ اللہ تعالیٰ شہدائے پکاقلعہ کے درجات بلند فرمائے اوران کی قربانیوں کے طفیل ہماری تحریک کوکامیاب فرمائے۔
ایران کےصدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اوران کےرفقاءکی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت ایک بہت بڑاسانحہ ہے۔
اس سانحے پر میں اورمیرے کروڑوں کارکنان وعوام ، سوگوارلواحقین، ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای، ایران کی حکومت اورایرانی عوام کےغم میں برابرکا شریک ہیں۔
صدرابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ امیرعبداللہیان اوران کےر فقاء کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ خطے میں قیام امن اوراستحکام کی خواہش رکھنے والے عوام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے
صدرابراہیم رئیسی اور ان کےرفقاء کی شہادت پر مجھے اورمیرےکروڑوں کارکنان وعوام کو دلی صدمہ پہنچا ہے
ایران کے سوگوارعوام کے نام، تعزیتی پیغام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
میں اور میری جماعت @OfficialMqm کاایک ایک فرد ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کی شہادت پر دکھی ہے اورایران کے سوگوار عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
محترم ابراہیم رئیسی ایک بہادر،نڈر اور فسطائی قوتوں کے خلاف ایک آہنی دیوار تھے۔
میں اورمیرے کروڑوں ساتھی ،ایران کےغمزدہ عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ،ابراہیم رئیسی شہیداور انکے رفقاء کواپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین ثمہ آمین
الطاف حسین
#Iran #Raïssi #RaisiHelicópter
آزادکشمیر میں اپناحق مانگنے والے کشمیری عوام کوریاستی تشددسے کچلنے کےلئے حکومت آزاد کشمیر اور ریاست پاکستان کی جانب سے جو کارروائیاں کی جارہی ہیں، میں ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔
ریاست پاکستان نےکشمیر کی آزادی کے نام پرکشمیری عوام کو ہمیشہ اپنے مفادات کےلئے استعمال کیا ہےلیکن حقیقت میں ریاست نے کشمیری عوام کواپناغلام بنایا ہوا ہے۔آج آزاد کشمیر کے عوام اپنےحقوق کے حصول کے لئے پرامن جدوجہد کررہے ہیں،اپنے مطالبات کے حق میں ان کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوچکی ہے، یہ افسوس کی بات ہے کہ کشمیری عوام کی آواز سننے کے بجائے انہیں فوج، ایف سی، رینجرز کی ریاستی طاقت سے کچلنےکی کوشش کی جارہی ہے،انکی گرفتاریاں کی جارہی ہیں، گھروں میں گھس کرکشمیری ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے ۔
میں ان مظالم کی شدید مذمت کرتا ہوں اور جائز حقوق کی اس جدوجہد میں آزاد کشمیرکے عوام کے ساتھ ہوں۔ میں حکومت ِآزادکشمیر اورریاستِ پاکستان کے کرتا دھرتاؤں سےکہتا ہوں کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کے غم وغصہ کو سمجھنے کی کوشش کریں اور اس بات کوسمجھ لیں کہ اب طاقت اور جبرکے ہتھکنڈوں سے آزادکشمیر کے غیورعوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا،، وہ اب اپنےجائز مطالبات اور ا پنی حقیقی آزادی اور خودمختاری کے لئے اپنی جدوجہد سے دستبردارہونے کے لئے تیار نہیں۔لہٰذا وقت کا تقاضہ ہےکشمیریوں کی آوازکوطاقت کے ذریعے دبانے کی پالیسی ترک کی جائے، آزادکشمیر کے عوام کے جائز مطالبات کو تسلیم کیاجائے ،آزادکشمیر میں بجلی پر عائد کئے گئے ناجائز ٹیکسز ختم کئے جائیں،آٹے اوردیگراشیاء پر سبسڈی دی جائے اورآزادکشمیر کوحقیقی معنوں میں آزاد کیا جائے اورکشمیری عوام کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک بند کیاجائے
#RightsMovementAJK