اَلَّـذِىْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ اَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا ۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْغَفُوْرُ (2) ↖
جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کس کے کام اچھے ہیں اور وہ غالب بخشنے والا ہے۔
I'm @Duajutt24 whole nation wishing on this auspicious occasion of Eid, may Allah bless you with health, safety, and happiness.
May this Eid will brings immense blessings for you "Kaptaan" . Bakra Eid Mubarak!
@TeamPakPower#عید_مبارک_میرے_کپتان
I want my people to be released from jail, and those who're abducted to return to their families. I want the killers of Arshad Sharif and Zille Shah, and all those responsible for hurting Pakistan and our people to be punished.
آپ جانور زبح کروایں،تو قصائی کو بول دیں کہ کوئی جلدی نہیں بہت سے قصائی ایسے کرتے ہیں کہ جانور میں ابھی جان ہوتی ہےتو وہ کھال اتارنا شروع کر دیتے ہیں یہ ظلم ہے،نبی ﷺ نے فرمایا کہ جانور کے سامنے جانور زبح نہ کرو،آپ قصائی سے بولیں کہ ٹھہر جائے تاکہ جسم ٹھنڈا ہو جائے
#عيد_الاضحى
The burning of the copy of the Noble Quran, at the hands of some extremists in Sweden, upsets us greatly. Instead of taking the opportunity to promote national integration by congratulating Muslims on their holiday, they committed this provocative crime. Previously, I talked about this issue in detail:
گذشتہ دنوں ایک طویل اور مفصل پریس کانفرنس کی گئی جس میں @OfficialDGISPR نے صحافیوں کے تند و تیز سوالات کے نہایت تحمل سے جوابات دیے۔ میں نے بھی کچھ عرصہ قبل سوالات کیے تھے اور جس خندہ پیشانی سے انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے اس سے حوصلہ لیتے ہوئے میں بھی یہ یاد دہانی کرانے کی جسارت کررہا ہوں کہ اگر میرے سوالات کا بھی جواب مل جاتا تو بہت ساری چیزیں واضح ہوجاتیں۔ اداروں کو بدنام کرنے والے اور سازشیں بننے والے عناصر بے نقاب ہوجاتے۔ میرے تمام سوالات ۹ مئی سے پہلے کی سازشوں کے حوالے سے ہیں اور امید ہے کہ جہاں آپ نے اس حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی ہیں وہیں آپ نے میرے سوالات کے متعلق بھی جانچ پڑتال کی ہی ہوگی یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہونگے؟
اس کے ساتھ ساتھ میں آپ کی توجہ ایک اور جانب بھی دلانا چاہتا ہوں، حیرت انگیز طور پر ۹ مئی کو بہانہ بنا کر جن بے قصور کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے ان سے تقتیش اس دن کے واقعات کے حوالے سے نہیں ہو رہی بلکہ ان کو غلیظ گالیاں دے دے کر میرے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس کو بڑا شوق ہے لیڈری کرنے کا۔ امن کی تحریکیں چلاتا ہے؟ لوگوں کو “ہمارے” خلاف متحد کرتا ہے؟ ارشد شریف کے بارے میں پریس کانفرنسز کرتا ہے۔۔ ڈی جی صاحب مجھے یقین ہے کہ آپ جیسی فہمیدہ شخصیت کو اس بات کا ادراک ہوگا کہ یہ ایک نہایت خطرناک تاثر ہے جو باقاعدہ منصوبہ بندی سے ہمارے کارکنان کو دیا جارہا ہے۔
(یہاں میں آپ کے علم میں یہ بھی لانا چاہتا ہوں کہ جہاں ان دھمکیوں کو ۹ مئی سے جوڑا جارہا ہے اس ضمن میں کاروائ ڈالنے کا آغاز ۹ مئی سے کافی پہلے شروع ہوچکا ہے۔ مارچ کے مہینے میں علی امین گنڈاپور اور حسان نیازی نے جیل سے یہ پیغامات بجھوائے کہ مراد کے حوالے سے سنگین ارادوں کا اظہار کیا جاتا ہے، اس کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں اگر شہباز گل نے جیل سے بروقت پیغام نہ بجھوایا ہوتا تو شاید مجھے نشانِ عبرت بنانے کا منصوبہ تب ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جاتا لیکن اللہ کی ذات نے ایک مظلوم کو میری زندگی کا وسیلہ بنایا۔ )
پوری قوم ہمارے قومی سلامتی کے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں سے واقف ہے، جو بھی افراد یہ تاثر دے رہے ہیں کہ میرا، دہشت گردی کے خلاف اپنی قوم کومتحد کرنا، ہمارے اداروں کو گراں گزر رہا ہے وہ کسی بھی طور نہ اس ملک کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہمارے اداروں کے۔
آپ کو یقینًا اس بات سے بھی کوئ اختلاف نہ ہوگا کہ ارشد شریف شہید جیسا محب وطن اور قابل صحافی پاکستان کا اثاثہ تھا اور ان کا قتل ایک قومی سانحہ ہے جس کے مجرموں کو انجام تک پہنچانا ہم پر بحیثیت قوم فرض ہے۔ اور جو بھی عناصر اس معاملے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں یا ان کے ساتھ کھڑے ہونے پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں وہ ارشد کے ہی نہیں اس قوم کے مجرم ہیں۔ ارشد میرا بھائی نہ بھی ہوتا تو بھی بحیثیت پاکستانی میں اور آپ ہم سب اس کے مقروض ہیں۔ اور یقیناً آپ کا ادارہ اپنے شہید بھائیوں کے وارث کو انصاف دلا کر قوم کا خود پر بے پایاں اعتماد قائم رکھے گا۔
آخری بات ہمارے ملک کا ہر شہید ہمارا مان اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں چاہے وہ زمینی سرحدوں کی حفاظت کرنے والا کیپٹن کرنل شیر خان تھا۔ فضائ سرحدوں کا تحفظ کرنے والا راشد منہاس یا فکری اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے والا ارشد شریف۔