Ex Secretary Bazam e Roshni AK&GB|Ex President IJT Kotli |Ex Director ISCH Kotli|Rukan IJT Pakistan|Student|Kashmiri| Digital Volunteer @AlkhidmatOrg |🇵🇰🇬🇧
جماعت اسلامی کے رہنما فرید احمد پراچہ سود کے خلاف کئی سالوں سے شرعی عدالت میں جنگ لڑ رہے ہیں تمام دلائل مکمل ہو چکے امید ہے ماہ رمضان میں ہی فیصلہ سنایا جائے گا
سود کے خلاف حقیقی جنگ صرف جماعت اسلامی کر رہی ہے
#حل_صرف_جماعت_اسلامی
عالمی مارکیٹ میں تیل اب 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے۔
پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو جواز بنا کر حکومت عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کرنے کی کوشش نہ کرے، معیشت کا پہیہ چلانا ہے تو پٹرول و ڈیزل سستا کرنا ہوگا ، لیوی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ حکومت ہر صورت میں کرایوں سمیت تمام اشیأ کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر لائے۔
پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے، پٹرولیم لیوی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ پٹرول پرائز کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے تاکہ انڈسٹری کا اعتماد بحال ہو اور ہماری پروڈکٹس عالمی مارکیٹ میں مقابلے پر آسکیں۔ حکومت دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کرے۔
گھر ہمارا مگر ٹاور لگے گا ٹیلی کام کمپنی کا ورنہ 5 کروڑ کا جرمانہ!
قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا یہ بل جاہلانہ بھی ہے اور غاصبانہ بھی، یہ عوام کے بنیادی حق پر ڈاکا ہے۔ اس بل کی منظوری قومی اسمبلی میں بیٹھے ارکان کی اہلیت ،اور قابلیت کا شاندار اظہار بھی ہے کہ وہ آئین سے متصادم بل پاس کررہے ہیں! مکان تو چھوڑیں اس طرح کے ٹاورز کھیل کے میدانوں اور پارکس میں بھی کمیونٹی کی مرضی کے بغیر نصب نہیں ہونا چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ عوامی مفاد کے خلاف اس بل پر آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیر اور کمیٹی کے سربراہ کو کیا ان عہدوں پر موجود رہنا چاہیئے؟
Education Budget Crisis: Press Conference
Sahibzada Wasim Haider will address the media on the declining education budget, HEC funding cuts, and the challenges facing students across Pakistan.
🗓Today 22 June 2026 At 12:00 PM
📍 1-A Zildar Park Ichra, Lahore
ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا طے پانا درحقیقت ایران کی فتح اور اسرائیل امریکہ اتحاد کی شکست ہے۔ ایران کی مزاحمت نے ثابت کردیا کہ سامراج اسی وقت اپنے عزائم میں کامیاب ہوتا ہے جب مزاحمت نہ ہو لیکن جہاں استقامت کے ساتھ مزاحمت ہو وہاں سامراج کو شکست ہوتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کو وسعت دی جائے اور اس میں ایران اور ترکیہ کو بھی شامل کیا جائے۔ اب فوری طور پر پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام کا آغاز کیا جائے اور منصوبہ مکمل کیا جائے ، ایران کے ساتھ فوری آزادانہ تجارت شروع کی جائے
کشمیر کے لیے اپنی انا کا بت توڑنا ہوگا۔
اپنی قوم کے لوگوں کے جائز مطالبات تسلیم کرنا شکست نہیں بلکہ عالی ظرفی اور سیاسی بصیرت ہے۔
اپنے حقوق کے لیے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنا غداری نہیں، یہ عوامی احساسات کا اظہار ہے۔
یہ وہی لوگ ہیں جو برسوں سے "کشمیر بنے گا پاکستان" کا نعرہ لگاتے آئے ہیں، اس لیے مسائل کا حل جبر نہیں بلکہ مذاکرات، افہام و تفہیم اور اعتماد کی فضا قائم کرنے میں ہے۔
اسلام آباد: جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے مرکزی دفتر میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ خطاب کررہے ہیں, جماعت اسلامی ازاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان اور دیگر ذمہ داران بھی ہمراہ ہیں۔
#Kashmir #AJK #JamaateIslami
پہلے بلوچستان، پھر خیبرپختونخوا اور اب کشمیر کے لوگوں پر غداری کا لیبل لگایا جا رہا ہے، سوال یہ ہے کہ اگلی باری کس کی ہوگی؟ مسائل کا حل الزام تراشی اور نفرت نہیں بلکہ مذاکرات، افہام و تفہیم اور سیاسی بصیرت میں ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچے ہیں۔وزیر اعظم اس وقت سعودی عرب میں ملاقات کررہے ہیں۔
ایک انڈین صحافی نے شاندار ٹویٹ کی تھی کہ
"پاکستان اس وقت وہ کام کر رہا ہے جو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو کرنا چاہئے"
1968 کے بعد پہلی مرتبہ مسجد اقصیٰ مکمل طور پر بند ہے ، عالم عرب کے حکمران کب جاگیں گے ؟پاکستان کو اس معاملے پر لیڈنگ رول ادا کرنا چاہئے
@NaeemRehmanEngr#Karachi
بھارتی جوڑے نے گودی میڈیا کے جھوٹ کی پول کھول دی!
بھارتی خود تسلیم کر رہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر سیر کیلئے آئے یہاں کے لوگ دل سے صرف پاکستانی ہیں اور کشمیریوں کے دل میں صرف پاکستان سے محبت ہے
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ناقابل قبول ہے۔ مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگوں پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے اشرافیہ اور حکومتی وزیروں و مشیروں کی مراعات کم کی جائیں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا کل مال روڈ لاہور پر ڈیڑھ بجے احتجاج کا اعلان
قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا ہو گا
#مہنگائی#پیٹرول