یہ خاموش شکایت ایک دن بڑا طوفان لائے گی ،یہ بابا کسی انسان سے نہیں، صرف اپنے رب سے فریاد کر رہا ہے،،جہاں انصاف میں دیر ہو سکتی ہے مگر اندھیر نہیں۔
باباجی اللہ پاک آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے،،آپ کے آنسوؤں کاحساب لینے والا رب سب دیکھ رہا ہے۔،ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ مظلوموں کو انصاف عطا فرمائے۔ آمین
📌 *بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے خوشخبری — 400 مکمل مفت اسکالرشپس*
🔹بلوچستان کی طالبات کے لیے ایک شاندار موقع سامنے آیا ہے۔ حکومتِ بلوچستان نے ورلڈ بینک کے تعاون سے انٹرمیڈیٹ پاس طالبات کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپس 4 سالہ BS Education اور B.Ed پروگرام کے لیے ہوں گی، جس کا مقصد صوبے کی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
🔹یہ سہولت بلوچستان کے تمام اضلاع کی اُن طالبات کے لیے ہے جن کی عمر 22 سال تک ہے۔ منتخب طالبات کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی معروف جامعات میں تعلیم دی جائے گی، جبکہ تمام تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ یہ پروگرام طالبات کے روشن مستقبل اور تعلیمی ترقی کی جانب ایک اہم اور مثبت قدم ہے۔
#ZiaKhanQta #QuettaOnlineVolunteers #Balochistan #Scholarship #GirlsEducation #EducationForAll #YouthEmpowerment #HigherEducation #PakistanZindabad
@PakSarfrazbugti@RahilaDurrani
محترم وزیر اعلیٰ بلوچستان، @PakSarfrazbugti میر سرفراز بگٹی صاحب سے دردمندانہ اپیل!
4 سال قبل نامعلوم دہشتگردوں (ٹارگٹ کلرز) کا نشانہ بننے والا ہمارا بھائی، مصور خان آج ہم سب کی توجہ کا طلبگار ہے۔ دہشت گردی کے اس اندوہناک واقعے کے باعث مصور اپنی دونوں آنکھوں کی بینائی سے مکمل طور پر محروم ہو کر اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
طبی ماہرین نے اسے بینائی کی جدید ترین بحالی کے لیے کلیولینڈ کلینک ابوظہبی (Cleveland Clinic Abu Dhabi) ریفر کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ صاحب سے براہِ راست التماس:
محترم سرفراز بگٹی صاحب! آپ نے اس نابینا نوجوان کے بیرونِ ملک سفر، رہائش اور علاج کے اخراجات کے لیے سی ایم فنڈ سے گرانٹ کے اجرا کی پہلے ہی ہدایات جاری کی تھیں، مگر بدقسمتی سے ماتحت محکموں میں وہ کارروائی ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ جنابِ عالی! ماضی میں آپ کی جانب سے مجبوروں اور مظلوموں کی داد رسی کی بہت ساری شاندار مثالیں موجود ہیں۔ آپ کے ہمدردانہ فیصلوں کی بدولت ہمیں اس بار بھی قوی امید ہے کہ آپ اس نوجوان کی آواز ضرور سنیں گے۔
ہماری آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ خدارا اس تاخیر کا نوٹس لیں اور متعلقہ محکمے سے فوری طور پر سمری (جس کا بار کوڈ نمبر 37880 ہے) براہِ راست طلب فرما کر اس کی حتمی منظوری کے احکامات جاری کریں۔ آپ کی ایک مہربانی اس نوجوان کی اندھیروں میں ڈوبی زندگی میں دوبارہ روشنی لا سکتی ہے۔
۔
#Balochistan #SarfrazBugti #Quetta #CMBalochistan #TargetKillingVictim #VoiceForMusawir
@bakhtkakar43@KlasraRauf@javerias@Advjalila@alishahjourno
Legal notice issued to @DunyaNews
🚨 لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا 🚨
خصوصی / معذور افراد کی تضحیک، تمسخر اور ان کی عزتِ نفس مجروح کرنے کے خلاف باقاعدہ قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
ٹی وی پروگرام “مزاح رات” اور Dunya News کے ذمہ داران کو متنبہ کیا گیا ہے کہ انسانی وقار، آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 14، اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
خصوصی افراد بھی اسی معاشرے کا باعزت حصہ ہیں۔
ان کا مذاق اڑانا مزاح نہیں بلکہ انسانیت، اخلاقیات اور آئینی اقدار کی توہین ہے۔
قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ: ✔ توہین آمیز مواد فوری بند کیا جائے
✔ تمام پلیٹ فارمز سے مواد ہٹایا جائے
✔ عوام اور خصوصی افراد سے معافی مانگی جائے
✔ آئندہ ایسے مواد سے گریز کیا جائے
بصورتِ دیگر آئینی درخواست، متعلقہ اداروں میں شکایات اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
✊ انسانی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔
✊ خصوصی افراد کی عزت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر سید رفیق ایڈووکیٹ
لاہور ہائی کورٹ، لاہور
یہ نام نہاد “مزاح” نہیں، یہ توہین ہے۔
آج Mazaq Raat میں ایک بزرگ/معذور شخص کو سرِ عام دھکے دیے گئے، گرایا گیا اور اس کے جسم کی کمزوری کو “مذاق” بنا کر پوری قوم کو ہنسایا گیا۔
میں خود ایک معذور شخص ہوں۔ ساری زندگی خصوصی افراد کے حقوق کے لیے لڑ رہا ہوں۔ آج یہ برداشت سے باہر ہو گیا ہے۔
اللہ کی تخلیق کی توہین کرکے مزاح نہیں بنتا۔
#MazaqRaatStopMockingDisabled
#خصوصی_افراد_کی_توہین_بند_کرو
ہم نے PEMRA میں شکایت دائر کر دی ہے۔
اب آپ کا نمبر ہے۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں، ٹیگ کریں، اور آواز بلند کریں۔
ہم لعنت نہیں، قانونی کارروائی کریں گے۔
#HumanRights
@reportpemra@AdvMHassam@javerias@Advjalila@HamidMirPAK@KlasraRauf@iqrarulhassan@hrw@FrankfurtPK@MaryamNSharif@CMShehbaz
آج کوئٹہ آن لائن والنٹیئرز کی ٹیم نے، زیا خان کی قیادت میں، کوئٹہ کے نئے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں شجرکاری بھی کی۔ ہم دل کی گہرائیوں سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صاحب، وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ صاحب، سیکرٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی صاحب، اور بالخصوص مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامران صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی قیادت میں یہ خواب حقیقت بنا۔
بلوچستان میں، خاص طور پر کوئٹہ میں، آئی سی یوز اور ہنگامی طبی نگہداشت کی سہولیات کی شدید کمی تھی۔ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا تھا۔ لیکن آج اسپینی روڈ کوئٹہ پر قائم ہونے والا یہ 150 بیڈز کا جدید ٹراما سینٹر واقعی ایک سنگِ میل ہے۔
یہ مرکز بین الاقوامی معیار کے مطابق ہنگامی طبی خدمات فراہم کرے گا۔ 24 گھنٹے ماہر نیورو، آرتھوپیڈک اور جنرل سرجنز کی دستیابی، 4 جدید آئی سی یوز (31 بیڈز)، سی ٹی اسکین، ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ جیسی جدید سہولیات، 6 جدید آپریشن تھیٹرز، اور ادویات کی 24 گھنٹے دستیابی اس کی اہم خصوصیات ہیں۔ یہ قدم جتنا سراہا جائے، کم ہے۔ بلوچستان کے صحت کے شعبے میں یہ ایک دیرپا، مثبت اور زندگی بچانے والا اقدام ہے، جو ہمیں ایک صحت مند، محفوظ اور ترقی یافتہ کوئٹہ کی طرف لے جائے گا۔
@PakSarfrazbugti@bakhtkakar43@BDonorsPakistan #QuettaOnlineVolunteers #TraumaCenter #BalochistanHealth #Quetta #PublicService #HealthForAll
بلوچستان میں صحت کا نیا معجزہ! ٹراما سینٹر کوئٹہ تیار ہے! 🏥❤️
کوئٹہ کے قلب میں ایک جدید ترین، عالمی معیار کا ٹراما سینٹر اب تیار ہے — جو ہزاروں لوگوں کی جانیں بچانے گا اور پورے بلوچستان کے عوام کے لیے امید اور صحت مند مستقبل کی ضمانت بن چکا ہے!
اس عظیم الشان پروجیکٹ کی بنیاد معزز وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر صحت نے رکھی۔ ان کی دور اندیش قیادت، درست فیصلے اور عوامی خدمت کے عزم نے ڈاکٹر ارباب کامران جیسے قابل ڈاکٹر کو اس اہم ذمہ داری سونپی۔ ڈاکٹر صاحب نے اپنی انتھک محنت، پیشہ ورانہ قیادت اور ٹیم ورک کے ساتھ اس خواب کو حقیقت کا روپ دیا۔
یہ کامیابی صرف ایک شخص کی نہیں، بلکہ اعلیٰ قیادت، درست انتخاب اور مضبوط ٹیم ورک کا نتیجہ ہے! 💪
دل کی گہرائیوں سے معزز وزیر اعلیٰ صاحب اور وزیر صحت کا شکریہ جنہوں نے درست شخص کو درست کام سونپ کر بلوچستان کے عوام کے لیے ایک لائف لائن قائم کی۔
ڈاکٹر ارباب کامران، آپ کی محنت اور لگن قابلِ تحسین ہے۔ بلوچستان آپ سب پر فخر کرتا ہے!
کیا یہ بلوچستان میں ہیلتھ کیئر انقلاب کی شروعات ہے؟ 🔥 نیچے اپنا خیال ضرور شیئر کریں، لائک کریں اور اپنے دوستوں تک پہنچائیں جو صوبے کی ترقی چاہتے ہیں! 👇
@PakSarfrazbugti@bakhtkakar43
Quetta Online Volunteers core team held a powerful & insightful meeting with Rana Hassan Afzal from Allah Wale Foundation! 🤝
We exchanged detailed presentations showcasing the inspiring work, impact, and future vision of both Quetta Online Volunteers and Allah Wale Foundation. The energy and shared passion for community service were truly uplifting!
A big heartfelt thank you to Allah Wale Foundation for their remarkable initiatives that are changing lives every day. Together, we’re stronger! 💪🤲
What’s one cause you believe needs more attention in Quetta? Drop your thoughts below 👇
#QuettaOnlineVolunteers #SocialChange #TeamOfLeaders #AllahWaleFoundation #معاشرہ_وہ_جو_سب_کا
کومک پروگرام کیا ہے؟
#معاشرہ_وہ_جو_سب_کا
کومک (بلوچستان معذور افراد سپورٹ فنڈ) ایک انقلابی پروگرام ہے جو بلوچستان کے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس کا آغاز 2025 میں ہوا، جس کا مقصد معذور افراد کو خودمختاری، تعلیم، اور معاشی استحکام فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 2 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا گیا ہے جو 30,000 رجسٹرڈ معذور افراد کی مدد کرے گا۔
**کومک پروگرام سے فائدہ کیسے اٹھایا جا سکتا ہے؟**
کومک پروگرام معذور افراد کے لیے متعدد سہولیات فراہم کرتا ہے، جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے جا سکتے ہیں:
1. رجسٹریشن:
- سب سے پہلے، معذور افراد کو کومک پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ رجسٹریشن کے لیے سماجی بہبود محکمہ کے ضلعی دفاتر، ڈی جی آفس، یا کومک پروگرام ڈائریکٹر آفس سے رابطہ کریں۔
- رجسٹریشن کے دوران معذوری کا سرٹیفکیٹ اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کرائیں۔
2. دستیاب سہولیات:
- **تعلیمی امداد:** پرائمری سے لے کر پی ایچ ڈی تک تعلیمی اخراجات کے لیے مالی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
- **فنی تربیت:** ہنر سیکھنے کے لیے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کے پروگراموں میں شمولیت کا موقع۔
- معاون آلات: معذوری کے مطابق وہیل چیئر، سماعت کے آلات، یا دیگر ضروری آلات مفت یا سبسڈی پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
- شادی کی مالی مدد: معذور افراد کے لیے شادی کے اخراجات کے لیے گرانٹ دی جاتی ہے۔
- ماہانہ امداد: مالی استحکام کے لیے ماہانہ وظیفہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
- سود سے پاک قرضے: کاروبار شروع کرنے یا معاشی خودمختاری کے لیے بلا سود قرضے ہیں۔
3. درخواست کا طریقہ کار:
- درخواست فارم متعلقہ دفاتر سے حاصل کریں یا کومک کے آفیشل رابطہ پوائنٹس سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
- فارم مکمل کرکے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ جمع کرائیں۔ درخواست کی تصدیق کے بعد متعلقہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
4. فوائد:
- یہ پروگرام معذور افراد کو معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔
- تعلیم اور ہنر کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھتے ہیں۔
- مالی امداد سے معیار زندگی بہتر ہوتا ہے، اور معذور افراد خود انحصاری حاصل کر سکتے ہیں۔
رابطہ کیسے کریں؟
- درخواست جمع کرانے کے لیے قریبی سماجی بہبود دفتر، ڈی جی آفس، یا کومک پروگرام ڈائریکٹر آفس سے رابطہ کریں۔
- مزید معلومات کے لیے کومک کے آفیشل اعلامیوں یا سماجی بہبود محکمہ کے رابطہ نمبروں سے رہنمائی لیں۔
یہ پروگرام بلوچستان کے معذور افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔ اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز معذور ہے، تو اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی زندگی کو بہتر بنائیں!.
#ZiaKhanQta #Quetta #disabilities #inclusion #disabilities #accessibility #DisabilityInclusion #disabilityawareness #disabilityrights #QuettaOnlineVolunteers #disability #DisabilityInclusion #inclusion
#KUMAK
@PakSarfrazbugti
#معاشرہ_وہ_جو_سب_کا
یہ فرق نہیں، ظلم ہے!
🛑 کیا معذوری کا حق بھی صوبہ دیکھ کر دیا جائے گا؟
💔 وفاق، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں معذور سرکاری ملازمین کا اسپیشل کنوینس الاؤنس 6000 روپے ہے،
مگر بلوچستان کے وہی ملازمین صرف 4000 روپے میں گزارا کریں؟
@ZahoorBuledi@ZiaKhanqta
The lack of designated parking for persons with disabilities (PWDs) at Quetta’s largest shopping mall, BA Mall on Airport Road, creates significant challenges for those using vehicles or wheelchairs. This issue reflects a broader problem across many public spaces. Under the Balochistan Persons with Disabilities Act 2017, PWDs are entitled to equal access to public facilities, including designated parking spaces to ensure accessibility.We urge the mall administration, the Deputy Commissioner of Quetta, and all relevant authorities to allocate dedicated parking spaces near the ramp at BA Mall, accommodating at least three to four vehicles exclusively for PWDs. This is not just a matter of convenience but a legal right.
Ensuring accessible parking in all public spaces, including malls, parks, and other facilities, is critical to upholding the rights and dignity of PWDs as mandated by the law.
#Accessibility #InclusiveSociety #PWDsRights #BalochistanPWDAct2017
@PakSarfrazbugti@hamzashafqaat@javerias
Lives Are on the Line! 🏥
MERC1122 has served millions in Balochistan, but it’s now in crisis. If we don’t act, countless lives will be at risk!
📢 Use #SaveMERC1122 to demand urgent action from @PakSarfrazbugti. Let’s protect our lifeline!
جہاں موقعہ ملا وہاں ہم نے مقابلہ کیا اور زندگی کو انجوائے کیا ❤️
Quetta are you ready for 3rd December #معاشرہ_وہ_جو_سب_کا#IDPD2023 International Day of Persons with Disabilities
@KlasraRauf
#معاشرہ_وہ_جو_سب_کا
Grateful to @IslamicReliefPK for unwavering support to Quetta Online Volunteers on the International Day of Persons with Disabilities. Your commitment to the theme 'United in action to rescue and achieve the SDGs for, with, and by PWDs ' is truly appreciated.
🗓️ Save the date! On December 3rd, we're coming together to honor and appreciate those who, despite their disabilities, play a vital role in creating positive change in our community. #IDPD2023#معاشرہ_وہ_جو_سب_کا🤝
@iqrarulhassan@Quetta
🗓️ Save the date! On December 3rd, we're coming together to honor and appreciate those who, despite their disabilities, play a vital role in creating positive change in our community. #IDPD2023#معاشرہ_وہ_جو_سب_کا🤝
@iqrarulhassan
Alhamdulillah Rs 462,300 collected for this great cause.
Thanks to Allah pak and JazakAllah Khair to all donors specially @hamzashafqaat sb for connecting with all donors he is blessing for Us 🙏🏻❤️
We will not capture any photo or videos when giving this donation as a scholarship with dignity and Inshallah we will do more for our brother and sister.
Here is complete donation record till now we add the donor names but not sure to public on the demand of our respected donors we have to do more for our Palestinian brothers and sisters
#FreePalestineFromIsraelNOW Pakistan with Palestine 🇵🇸🇵🇰
Are you passionate about social change and volunteerism? The Quetta Online Volunteers Workshop is the perfect platform for you. Come, share your ideas, and be part of the movement on October 28th. Register today! #کون_بنے_گا_رضاکار#QuettaOnlineVolunteers
Amazing Volunteers 😍 you all are super heroes ❤️
Do you want to join team Quetta Online Volunteers?
If yes fill the form and reserve your seat for #کون_بنے_گا_رضاکار on 28th October
We have limited seat do registrar now
https://t.co/tbtxHItBfs