ملک پاکستان کی ڈور صرف ان لوگوں کے ہاتھ میں ہونی چاہیئے
جو غریبوں پر بخوبی نظر رکھتے ہوں اور انکے حال احوال سے بخوبی واقف ہوں
یہ کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ ایک حافظ عالم اور خدمت انسانیت کا بہت بڑا نام ہے
حافظ عبدالراووف صاحب حفظہ اللہ
#PMML#Pakistan#WeatherUpdate#Elections2023
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بونیر، پیر بابا میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ کا دورہ کیا، جہاں رضاکار متاثرین کے لیے کھانا پکا کر تقسیم کر رہے تھے۔ چیئرمین صاحب نے ان کی خدمات کو سراہا، ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
خواب روپوش نظارے سے بھی ہو جاتا ہے
حوصلہ ٹوٹتے تارے سے بھی ہو جاتا ہے
تم کو رنگوں کی کرامت پہ یقیں ہے ورنہ
نقش محفوظ تو گارے سے بھی ہو جاتا ہے
کشتیاں جشن مناتی ہیں کہ جاری ہے سفر
آدمی دور کنارے سے بھی ہو جاتا ہے
#NewProfilePic#PMML#FloodRelief2024#AwazESadiq
#PSL
نےاپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سےKFC کیcollaboration پوسٹ ہٹا دی ہےمگر یہ کافی نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی آواز کو اور مضبوط کریں، تبتک خاموش نہیں بیٹھیں جب تک پی ایس ایل اعلانیہ KFC کےساتھ Collaboration ختم کرنےکا اعلان نہیں کرتا
#NoKFCinPSL#Gaza_Genocide#BoycottPSL
قرآن سے جڑےدل کبھی بوڑھے نہیں ہوتے،قرآن میں بسی ہوئی روحیں کبھی مایوس نہیں ہوتیں اور قرآن کی آیات کویاد کرنے والی یاد کبھی بوڑھی نہیں ہوتی،رفح میں جنوبی غزہ کی پٹی میں بمباری اور بھوک کےدوران ایک نئے گروپ کو قرآن پاک کے کچھ حصے حفظ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا
#BoycottPSL#GazaGenocide
پاکستان پچیس کروڑ لوگوں کا ملک ہے جس میں پینسٹھ سے ستر فیصد نوجوان ہیں اس ملک میں وہ سارے اجزائے ترکیبی موجود ہیں جو اس ملک کو دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل کروا سکتے ہیں لیکن اس کا سب سے بڑا مسئلہ اس کا فرسودہ بوسیدہ بدبودار انتخابی ڈھانچہ ہے جس میں کامیاب ہونے کا نسخہ جھوٹ دھوکہ فساد دھمکی دھاندلی کرپشن اور پیسے کا بے مہار استعمال ہے اب بھلا بتائیے جو یہ سارے ٹول استعمال کرکے اقتدار کی سیڑھی چڑھتا ہو وہ ملک اور ملک کے لوگوں کی خیر خواہی کیوں کرے گا سادہ سا اصول ہے جو پیسے لگا کر آئے گا وہ آکر پیسے کمائے گا اور اس ملک میں یہی کچھ ہورہا ہے
عجیب نہیں لگتا آپ کو کہ ساری دنیا ڈیجیٹل ہوچکی ہے آپ کا انگوٹھا آپ کی شناخت بن چکا ہے ایک چھوٹی سی ڈیوائس جس پر آپ کا نگوٹھا رکھا جاتا ہے اور آپ کا سارا کچا چٹھا سامنے آچکا ہوتا ہے موبائل کی سم سے لے کر بینک اکاؤنٹ شناختی کارڈ پاسپورٹ ویزہ ہر چیز پر آپ کا ڈیجیٹل تھمب امپریشن استعمال ہوتا ہے تو بھائی یہ لمبے چوڑے خرچے انتخابی فہرستیں ٹھپے اور ٹھپوں میں دھاندلیوں کی نت نئی داستانیں آج کی جدید ترین دنیا میں اس کی گنجائش کہاں رہ گئی ہے یہ اس ملک کی کرپٹ اور دو نمبر سیاسی اشرافیہ ہے جو اس فرسودہ اور بدبودار نظام کو صرف مفادات کے حصول کے لیے برقرار رکھنا چاہتی ہے کیونکہ انتخابی عمل میں جدت ان کی سیاسی موت ہے اس لیے یہ یہ کام کبھی نہیں ہونے دیتے میرا ذاتی خیال ہے محب وطن جماعتوں کو ایک مشترکہ جدوجہد اس ملک کے انتخابی ڈھانچہ کو بدلنے کیلئے شروع کرنی چاہیے ملک کے مسائل اور پسماندگی کا ایک بہت بڑا سبب نام نہاد الیکٹیبلز بھی ہیں جو اپنے بے مہار پیسے اور برسوں میں اکٹھی کی گئی وحشیانہ طاقت کے بل پر جبرا الیکشن جیتتے ہیں اور پھر اپنے مفادات کے حصول کیلئے حکومتوں کو بلیک میل کرکے انہیں ملک و قوم کیلئے درست فیصلوں سے روکتے ہیں ان کے سدباب کیلئے ایک رائے یہ ہے کہ ملک میں انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہوں عوام افراد کے بجائے جماعتوں کو ان کے منشور کو ووٹ دیں اور جو جماعت جس تناسب سے ووٹ لے اسے پارلیمنٹ میں اس تناسب سے نمائندگی دے دی جائے اس سے جماعتوں کیلئے اہل اور باصلاحیت لوگوں کو پارلیمنٹ میں لانا آسان ہوجائے گا اور یہی اس ملک کے سارے مسائل کا حل ہے کہ اہل اور باصلاحیت افراد آگے آئیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ سب ہونے کون دے گا یہ ایک ملین ڈالر کا سوال ہے اور اس کا جواب یہی ہے کہ روکنے والے روکنے کی کوشش کریں گے لیکن ملک و قوم کے خیرخواہوں کو جدوجہد کرنی پڑے گی قربانیاں دینی پڑیں گی تاکہ یہ ملک اور یہ قوم دنیا میں وہ مقام حاصل کرسکے جس کے یہ حقدار ہیں
فیصل ندیم