@Saminakhan4000 کمینگی اور جہالت کی انتہا ھے۔اللہ تعالٰی ایسے لوگوں کو ڈھیل دیتے ھیں۔جب پکڑ ھوتی ھے تو ہے سخت۔
اللہ تعالٰی اس بہن کے لیے آسانیاں فرمائیں اور ان کے والدین کو صبر عطا فرمائیں آمین
🌹السَلامُ و علیکم وَ رَحْمَةُ اَللهِ وَ بَرَكاتُهُ🌹
🇵🇰 صبح بخیر ہم سب کا پیارا پاکستان 🇵🇰
🌴 *بے شکّ رب کریم بڑا غفور الرحیم ہے اور توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے*
بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے کسی بھی قسم کی پرواہ کیے بغیر کھلے عام اسلام اور اذان سے اپنی محبت کا اظہار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اپنے نواسے کی پیدائش پر نانا پاٹیکر نے روایتی ہندو نام رسموں کے بجائے مہاراشٹر کے ایک مدرسے کے استاد کو بلا کر بچے کے کان میں اذان دلوائی۔ یہی نہیں، بلکہ انہوں نے مدرسے کے 120 سے زائد بچوں کے لیے نئے کپڑوں کا تحفہ بھیجا، ان کے لیے بہترین کھانے کا اہتمام کیا اور خود ان بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اذان کا ترجمہ سمجھا، تو ان کے دل کو عجیب سا سکون ملا، اسی لیے انہوں نے اپنے نواسے کو بھی زندگی کی شروعات میں اس پاک کلام کا تحفہ دیا۔
اس عمل پر ہندو متشدد حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی تو نانا پاٹیکر نے بغیر کسی خوف کے دبنگ انداز میں سب کا منہ بند کراتے ہوئے کہا کہ "میں اپنے دم پر کماتا اور جیتا ہوں، مجھے کسی کی پروا نہیں۔" سچی بات تو یہ ہے کہ جب کوئی انسان تعصب کی پٹی اتار کر حق اور سکون کی تلاش میں نکلتا ہے، تو دنیا کی کوئی تنقید اس کی سوچ پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔