فرمودات قائد:
بانی وقائد @AltafHussain_90 کاقول:
اقتدار کے وسائل واختیار پر قابض کوئی بھی اقلیت اپنے ہی ملک کی اکثریت پر دباؤ ڈال کر عوام کو زیادہ عرصے تک اپنے زیراثر نہیں رکھ سکتی لیکن اقتدار ووسائل کی طاقت سے مالا مال عناصر ، گنتی کے اصول (یعنی جمہوریت کے اصول) کو بھول کر اپنی ریاستی طاقت پر نہ صرف بھروسہ کرتے ہیں بلکہ تمام تر مسائل کا حل بھی طاقت کے بے دریغ استعمال میں ہی جانتے ہیں لیکن تاریخ عالم میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آواز خلق کو زیادہ عرصے تک ریاستی طاقت کے ذریعے دبایاجاسکا ہو اور خصوصاً ایسی قوموں کو جو متحرک ہوں انہیں ریاستی طاقت سے دبانے کا عمل خوش فہمی سے زیادہ اور کچھ نہیں ہوسکتا۔
لندن۔ 27، جولائی1997
تصحیح شدہ ٹوئٹ:
پاکستان کو مکمل طورپریعنی 100 فیصد ایک نئےاسلام والے واحد ملک بنانے پر پاکستان کے تمام علمائے اکرام اور رجعت پسند مسلمانوں کوبہت بہت مبارکباد پیش کرت�� ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
24 اگست 2024
سپریم کورٹ آف پاکستان نے '' مبارک ثانی کیس'' میں علمائے اکرام کے دلائل کے مطابق مسلمانوں کی ساڑھے چودہ سو سال کی تاریخ میں اپنے پرانے فیصلوں کوتبدیل کرکے جو تاریخی فیصلہ دیاہے جس کے مطابق غیرمسلم مذاہب وعقائد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بشمول'' احمدیز '' پاکستان میں اپنے اپنے مذاہب کی تدریس وتعلیم واشاعت شدہ لٹریچر بھی اپنی اپنی عبادت گاہوں میں نہ توتقسیم کرسکتے ہیں اورنہ ہی تدریس وتعلیم کاسلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے کے مطابق اب پاکستان مکمل طور پر یعنی 100 فیصد ایک نئے اسلام والا واحد ملک بن چکا ہے جس پر میں پاکستان کے تمام علمائے اکرام اور صرف رجعت پسند مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔
جوپابندیاں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفےٰ ۖ نے اپنے دور حکومت میں رہنے والے غیرمسلموں پر نہیں لگائی تھیں وہ آج پاکستان میں غیرمسلموں پرعائد کرکے سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان کو پوری اسلامی تاریخ کاپہلا اور ایک نئے اسلام والا واح�� ملک بناڈالا ہے۔
پاکستان کو ایک نئے اسلام والا واحد ملک بنانے پر میں ملک کے تمام علمائے اکرام ، رجعت پسند مسلمانوں اور سپریم کورٹ آف پاکستان کو کس قدر اور کس قسم کی مبارکباد پیش کروں ۔
واللہ عالم باالصّواب
#MubarakSaniCase
اسے قدرت کی خصوصی کرم نوازی کہئے
یا
الطاف حسین بھائی کے یقین کی معراج ؟
12اگست 2024ء کو بانی وقائد @AltafHussain_90 نے کہاتھا”لکھ لیجئے آج ایک ریٹائرڈ جنرل فیض حمید گرفتارہواہے ،اس کا کورٹ مارشل کیاجارہا ہے ،اب ایک ایک کرکے ایک کے بعد دوسرا، دوسرے کے ��عد تیسرا اور تیسرے کے بعد چوتھا ریٹائرڈ و حاضر سروس جرنیل اور دیگر افسران گرفتار ہوں گے، تمام ظالم وسفاک جرنیلوں کااسی طرح خاتمہ ہوگا، پاکستان کےعوام آزاد ہوں گےاوراس کرپٹ فوجی جنرل شاہی سے ملک کونجات مل جائے گی “
آج 15اگست 2024 کو72گھنٹے بھی نہیں گزرے کہ محترم الطاف حسین بھائی کا کہا قدرت نے پورا کردکھایا اورآج مزید تین ریٹائرڈ فوجی افسران بریگیڈیئر غفار، بریگیڈیئر نعیم اور کرنل عاصم گرفتارکرلیے گئے۔
اس سے قبل بلوچستان میں ہیلی کاپٹر کونشانہ بناکر جنرل سرفراز کو شہید کیاجاچکاہے جبکہ کور کمانڈر لاہورسلمان کو کھڈے لائن لگایاجاچکا ہے۔
اسی لئے ہم کارکنان ،محترم الطاف حسین بھائی کو دل سے پیر ومرشد کہتے ہیں ۔
آج ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگیا کہ جواصل اورصحیح پیرومرش�� ہوتے ہیں، قدرت انکی زبان میں تاثیر پیدا کردیتی ہےاوران کی کہی ہر بات کوپورابھی کردیتی ہے۔
ثبوت ملاحظہ کیجئے 👇
@AltafHussain_90 عدالت کے حکم کے باوجود نعیم اختر بھائ کو جیل سے اسپتال منتقل نہ کرنے والوں اور ان کے پیچھے موجود لوگوں کے خل��ف قتل کا مقدمہ درج کیا جاۓ ۔۔
پاکستان اوراس کےعوام کی بھلائی کیلئے
”دستِ دوستی “آپریشن شروع کیاجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
25،جولائی 2024ء
پاکستان کےتمام جرنیلوں،کورکمانڈرزاور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر صاحب!!
آپ نےاپنے ہی لوگ��ں پر درجنوں آپریشن کرکے دیکھ لیے، اب اگر آپ ملک کی خیرخواہی،عوام کاسکون اورملک قائم ودائم دیکھناچاہتے ہیں توایک نیا آپریشن”دستِ دوستی “ شروع کریں،سب کوساتھ لیکر چلیں،ایک دوسرےکومعاف کریں اسی میں عوام اور ملک کی بھلائی ہے۔
الطاف حسین
ہمیشہ الطاف حسین کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا الطاف بھائی تمام طبقوں کو متحد کرکے ملک بچانے کا درس دیتے آرہے ہیں
ارباب اختیار الطاف بھ��ئی سے جبری پابندی ہٹائیں جاۓ
#ہفتہ_تشکر
#LiftBanOnAltafHussin
@AltafHussain_90
ریاست کی جانب سے بلوچوں کو ان کا حق دینا تو دور کی بات ہے، ان کے حق کے لئے اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
لیکن شائد انہیں اس کا ادراک نہیں کہ بلوچ اپنا حق مانگنے کے بجائے حق چھیننے کے راستے پر چل پڑے ہیں
#BalochRajaiMuchi#BalochNationalGathering
فوجی جرنیل، بانی پاکستان کے گھر پر ناجائز قبضہ ختم کرکے یہ گھر فی الفورقائداعظم کےلواحقین کےحوالےکرنے کا اعلان کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
9، مئی 2024ء
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاتھاکہ بانی پاکستان ''قوم کے باپ'' کے گھر پر PTI کے لوگوں نے حملہ کیا جو ایک ناقابل معافی جرم کے ارتکاب میں آتا ہے اور ہم ایسے لوگوں کوجنہوں نے قوم کے باپ کے گھر پر حملہ کیااور اُسے آگ لگائی ، فوج ایسے عناصر کو ہرگز ہرگز معاف نہیں کرے گی ۔
DGISPR میجرجنرل احمد شریف چوہدری !!
پاکستان کےبا��ی (قوم کے باپ)کے گھرجناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے اورآگ لگانے سے بڑا جُرم تو فوج کے جرنیلوں نے کیاتھا جب انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد بانی پاکستان (قوم کے باپ) کے گھر پر غیرقانونی قبضہ کرلیا اورآج تک بانی پاکستان کے گھر پر فوج کاناجائز قبضہ ہے اورفوج کے زیراستعمال ہے۔ لہٰذا بانی پاکستان (قوم کے باپ) کے گھر پر غیرقانونی اور قطعی اور قطعی ناجائز قبضہ کرنے کے جُرم میں تمام زندہ اوروفات پاجانے والے جرنیلوں کو سرعام پھانسی دی جائے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر!!
قائد اعظم محمد علی جناح سےعقیدت، محبت اور احترام کا تقاضا تو یہ تھا کہ بانی پاکستان کے گھرکوقومی ورثہ قراردیکر پاکستان کی سب سے بڑی یادگار بنایاجاتا جہاں تحریک پاکستان کی جدوجہد کی تاریخی ، یادگار ونایاب تصاویر ، قائداعظم کی اہم تقاریرکو فریم میں لگایاجاتا اوروہاں ایک شاندار لائبریری کا قیام بھی عمل میں لایاجاتا جہاں تحریک پاکستان سے متعلق تاریخی کتب اور قائداعظم سے متعلق لکھی جانے والی تاریخی کتابوں کو شیلفس میں رکھاجاتا مگر فوج کے قبضے کی وجہ سے ملک کا کوئی دانشور، تاریخ داں اور نامی گرامی لیڈران میں سے کوئی ایک بھی فوج کے اس ناجائز قبضے کے خلاف آواز اٹھانے کی جرات نہ کرسکا۔
یہ بات پاکستان کےبچے بچے کومعلوم ہوچکی ہےکہ پاکستانی فوج کے جرنیلوں نے بانی پاکستان(قوم کے باپ) کے گھر پر ناجائزقبضہ کررکھا ہے لہٰذا میں مطالبہ کرتا ہوں کہ فوج کے تمام جرنیل، بانی پاکستان کے گھر پر ناجائز قبضے کو ختم کرکے یہ گھر فی الفور قائداعظم کےلواحقین کے حوالے کرنے کا اعلان کریں ۔
ساتھ ساتھ میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب سے بھی پُرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ سوموٹوایکشن لیکر قائداعظم کے گھر پر فوج کے ناجائز قبضے کوختم کرائیں اور فوج کےتمام قبضہ گیر جرنیلوں کو ڈاکہ زنی اورناجائز قبضہ کرنے کےجرم میں کڑی سے کڑی تاریخی سزا دیں۔
الطاف حسین