دن گزر گئے، مگر انتظار ابھی باقی ہے۔
17 مئی 2026 کو کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے سعید احمد میمن کو اغوا کر لیا گیا۔ ایک ماہ گزر چکا ہے، لیکن ان کا خاندان آج بھی ان کی محفوظ واپسی کا منتظر ہے۔
ہر گزرتا دن درد، بے چینی اور اضطراب میں اضافہ کر رہا ہے۔ انسانیت کے نام پر اپیل ہے کہ سعید احمد میمن کو بحفاظت رہا کر کے ان کے بچوں اور اہلِ خانہ سے ملا دیا جائے۔
سعید احمد میمن کو گھر واپس لائیں۔
#RecoverSaeedMemon #BringSaeedBack
#Balochistan #بلوچستان
@WusatUllahKhan@_Qasim_Kehar@dawn_com@asmashirazi@BBhuttoZardari@BBCUrdu
زور سے ہاتھ جھٹک، یار مکمل کردے
تو میرے ہجر کو اس بار مکمل کردے
ان دنوں آدھے ادھورے ہیں تخیل سارے
بھیج وہ درد جو اشعار مکمل کردے
روٹھ جانے کی یہ تلوار ہٹا دے سر سے
ورنہ رستے کـی یہ دیوار مکمل کـردے
کردے اعلان مسخر ھـوئی کومل جوئیہ
جیتنے والے مِیری ہار مکمل کر دے
کومل جوئیہ
اِس سے پہلے کے جُدائی کی طرف لے جائیں
، تعلق کو رسائی کی طرف لے جائیں
یہ بھی ممکن ھے میرے چاہنے والے مجھ کو
تھپتھپاتے ھوئے کھائی کی طرف لے جائیں
نثار محمود تاثیر
حسد ایک ایسی آگ ہے جو پہلے حسد کرنے والے کے دل کو جلاتی ہے۔ ابتدا دل کی تنگی سے ہوتی ہے، پھر دوسروں کو کمتر سمجھنے اور آخرکار انہیں نقصان پہنچانے تک پہنچ جاتی ہے۔ اسی لیے حسد سے بچنا اور دوسروں کی کامیابی پر خوش ہونا بہترین صفت ہے۔ 🌿