freelancer, getting paid globally shouldn’t be complicated.
I use Wise to receive international payments quickly, securely, and with transparent exchange rates — no hidden fees.
If you work with overseas clients, this tool can save you both time and money. https://t.co/gppisAZPpz
ایسا نہ کریں…"
سعودی عرب میں مقیم ایک پرانے دوست سے بات ہوئی۔ باتوں ہی باتوں میں اس کی آواز سسکیوں میں بدل گئی۔ بڑی مشکل سے اسے چپ کروایا اور وجہ پوچھی تو اس نے دل ہلا دینے والی کہانی سنائی اور کہا:
"آپ لکھتے رہتے ہیں… اس پر بھی کچھ لکھ دیں، شاید کسی کو احساس ہو جائے۔"
میں سارا دن اسی سوچ میں رہا کہ کیسے لکھوں تاکہ پردیس میں بسنے والوں کا درد وطن تک پہنچ سکے…
سعودی عرب کی جھلستی دوپہروں میں جب درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھوتا ہے، تو اس نوجوان کے قدموں تلے صرف سڑک نہیں، اس کی ہمت بھی پگھل رہی ہوتی ہے۔
سات سال… صرف ایک عدد نہیں، بلکہ 2555 دن ہیں—جو اس نے اپنے گھر والوں کی خوشیوں کے بدلے اپنی جوانی میں سے کاٹ کر دیے ہیں۔
اس نے اپنی خواہشیں قربان کر دیں…
تاکہ بھائی کے ہاتھ میں مہنگا موبائل ہو…
بہن کے کمرے میں تیز انٹرنیٹ ہو…
گھر میں سہولتیں ہوں…
اس کا اپنا فون ٹوٹا ہوا ہے، اسکرین دراڑوں سے بھری ہوئی…
لیکن اس نے کبھی نہیں بدلا—صرف اس لیے کہ کہیں گھر کی خوشیوں میں کمی نہ آ جائے۔
دن بھر کی مشقت کے بعد جب وہ ایک چھوٹے سے لیبر کیمپ کے کمرے میں آ کر گرتا ہے، تو اس کا دل صرف ایک چیز چاہتا ہے…
وہ دیکھنا چاہتا ہے…
ماں کو صحن میں نماز پڑھتے ہوئے…
اپنے بھائی کو بڑا ہوتے ہوئے…
گھر کی نئی دیواریں، رنگ، درخت…
اپنا گاؤں… اپنی مسجد…
وہ واٹس ایپ کھولتا ہے…
سب "آن لائن" ہوتے ہیں…
پروفائل تصویریں بدلتی رہتی ہیں…
لیکن اس کا ان باکس خالی ہوتا ہے…
وہ ہمت کر کے لکھتا ہے:
"چھوٹے! صحن کی ایک ویڈیو بنا کر بھیج دو… دل اداس ہے۔"
جواب آتا ہے:
"بھائی ابھی مصروف ہوں… بعد میں!"
یا پھر میسج صرف "Seen" ہو کر مر جاتا ہے…
آئینے میں دیکھتا ہے تو خود کو پہچان نہیں پاتا…
آنکھوں کے نیچے حلقے، بالوں میں سفیدی…
دکھ بڑھاپے کا نہیں…
دکھ اس بات کا ہے کہ جن کی زندگی میں رنگ بھرنے کے لیے اس نے خود کو مٹا دیا…
ان کے پاس اس کے لیے ایک تصویر کا وقت بھی نہیں…
وہی انٹرنیٹ جو اس نے لگوایا…
آج اسی نے اسے اپنے ہی گھر سے دور کر دیا…
وہ اب انسان نہیں رہا…
صرف ایک "منی ٹرانسفر مشین" بن چکا ہے…
رات کے آخری پہر…
جب سب سو جاتے ہیں…
وہ اپنے ٹوٹے فون کو سینے سے لگا کر لیٹ جاتا ہے…
اور تصور میں اپنے گاؤں کی گلیوں میں گھومتا ہے…
وہ پردیس میں مر نہیں رہا…
وہ ہر روز تھوڑا تھوڑا ختم ہو رہا ہے…
---
ایک پردیسی کا خط…
میرے پیارے بہن بھائیو!
امید ہے تم سب خیریت سے ہو گے… اور وہ سب سہولتیں میسر ہوں گی جن کے لیے میں نے اپنی جوانی قربان کر دی۔
یاد ہے… جب میں ایئرپورٹ پر تم سے رخصت ہو رہا تھا؟
میں نے وعدہ کیا تھا کہ تمہاری ہر خواہش پوری کروں گا…
الحمدللہ… میں نے اپنا وعدہ نبھایا…
لیکن کیا تم نے کبھی سوچا…
اس سب کی قیمت کیا تھی؟
میں نے صرف دن نہیں بیچے…
میں نے اپنی زندگی بیچی ہے…
مجھے تم سے پیسے نہیں چاہیے…
کوئی تحفہ نہیں چاہیے…
بس… تھوڑی سی توجہ چاہیے تھی…
میں صرف یہ چاہتا تھا کہ تم مجھے اپنے گھر کی ایک جھلک دکھا دو…
ایک تصویر… ایک ویڈیو…
لیکن تمہارے پاس دنیا کے لیے وقت ہے…
اپنے اس بھائی کے لیے نہیں…
جب تم "آن لائن" ہوتے ہو… اور جواب نہیں دیتے…
تو دل ٹوٹ جاتا ہے…
ایسا لگتا ہے…
میں تمہارے لیے بھائی نہیں…
صرف ایک "بینک" ہوں…
کبھی دل چاہتا ہے واپس آ جاؤں…
لیکن ڈر لگتا ہے…
کہ تمہاری سہولتیں چھن نہ جائیں…
لیکن یاد رکھو…
سہولتوں کا کیا فائدہ…
اگر دل ہی پتھر ہو جائیں؟
ہمیں تمہارے پیسوں کی ضرورت نہیں…
ہمیں صرف یہ احساس چاہیے…
کہ کوئی ہمیں یاد بھی کرتا ہے…
خدا کے لیے…
کبھی ہمیں بھی اپنا سمجھ لیا کرو…
تمہارا ایک کلک…
ہمارے لیے جینے کا سہارا ہوتا ہے…
تمہارا دکھی بھائی 📷
ایسی ہزاروں کہانیاں عرب کے صحراؤں میں روز جنم لیتی ہیں… اور خاموشی سے دم توڑ دیتی ہیں۔
خدارا… اپنے پردیسی بھائیوں، بیٹوں اور دوستوں کو صرف "کمائی کا ذریعہ" نہ سمجھیں…
ان کے لیے وقت نکالیں…
عید مبارک! 🌙✨
اللہ کرے آپ کا دل خوشیوں سے بھرا رہے، آپ کا گھر مسرتوں سے آباد رہے اور آپ کی زندگی بے شمار نعمتوں سے بھر جائے۔ 🤍
اللہ آپ کی دعاؤں کو قبول فرمائے، آپ کے گناہوں کو معاف کرے، آپ کو اچھی صحت، بے شمار کامیابی اور آپ کی زندگی کو امن و خوشحالی سے بھر دے۔ آمین۔ 🤲
Eid Mubarak! 🌙✨
May your heart be filled with joy, your home with happiness, and your life with countless blessings. 🤍
May Allah accept your prayers, forgive your sins, grant you good health, endless success, and fill your life with peace and prosperity. Ameen. 🤲
عید مبارک!
عمران خان کا افغانستان کے بھائیوں اور بہنوں کے نام پیغام!!
حکومت نے جس طرح جلدی میں آپ لوگوں کو پاکستان سے نکالنے کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا میں اس پر آپ سب کے سامنے شرمندہ ہوں۔
My cousins Shahrez & Shershah have been abducted, while Hassan Niazi has been convicted in a military court. This is blatant state repression, punishing family members because the Supreme Court tried granting Imran Khan bail.
Such tactics will not break us - they only expose the injustice further. Targeting innocent family members is cruel, unlawful, and must end.
اہم ڈویلپمنٹ 🛑
علیمہ خان ماریو نوافل کے ساتھ انٹرویو میں پوری دنیا کو بتا رہی ہے, ہمارے گھر سادہ کپڑوں میں لوگ آئے اور میرے بیٹے کو اغواء کیا۔
اسکو پھیلائیں 🛑
علیمہ خان کی گفتگو پوائنٹ ٹو پواینٹ بتارہی ہے💥
آئی پی پیز معاہدے 1994, 2002 اور 2015 میں ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں میں کیےگئے، کروڑوں عوام کی کمائی کپیسٹی پیمنٹ کےنام پر 40 خاندانوں کو دی جارہی ہے 4 آئی پی پیز کو بغیر بجلی پیدا کیےہی ہر ماہ 10 ارب روپے دیے جارہے ہیں، شیر و تیر کےکمالات۔
#مینڈیٹ_چوروں_کی_سرکار
"میں پیسے لے کر ن لیگ حکومت کی تعریف کرنے پر اپنے فینز سے معافی مانگتی ہوں۔
اگر وہ پیسے واپس مانگتے ہیں تو میں وہ پیسے حکومت کو واپس دینے کیلئے بھی تیار ہوں۔ میں نے وہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے"
یہ لیجئے۔ یہ تھی مریم صاحبہ کی تشہیری مہم کی حقیقت۔ 😂😂
اڈیالہ جیل سے بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام
(5 جولائی 2024)
۱-
میں لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کا ماننے والا ہوں۔ حقیقی آزادی کی جنگ سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ایک سال ہونے والا ہے مجھے چکی میں ٹھہرایا ہوا ہے،سخت گرمی کے باوجود میں شکایت نہیں کروں گا۔میں وقت کے یزید کی کبھی غلامی نہیں کروں گا۔ جیل میں مرنے کیلئے تیار ہوں ،جب تک زندہ ہوں میں یہ جنگ لڑوں گا۔
۲-
آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت کیسز کی سماعت کے دوران پسند نا پسند نہیں ہونی چاہئے۔ قاضی فائز عیسٰی کا تعصب کھل کر سامنے آچکا ہے۔ جسٹس گلزار کے 5 رُکنی بینچ کے مطابق بھی قاضی فائز عیسیٰ ہمارے کیس نہیں سُن سکتے، جبکہ ہمارے وکلاء بھی بارہا اس امر پر اپنے اعتراضات اٹھا چکے ہیں۔ اس کے باوجود ہمارے مقدمات کے ہر بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت نا صرف ہمارے آئینی و قانونی حق کے عین منافی ہے بلکہ انصاف کی روح کے بھی برخلاف ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اگر مستعفی نہیں ہوتے تو بنچز سے علیحدگی اختیار کرلیں۔
۳-
اگر اس فراڈ الیکشن کی تحقیقات ہو جاتی ہیں تو چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگ جائے گا۔پورا مُلک جانتا ہے کہ ۲۰۲۴ کا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ تھا لیکن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ الیکشن کمیشن کی تعریف کررہے ہیں، جس الیکشن کمیشن نے ملک کا سب سے فراڈ الیکشن کرایا ہمیں انصاف کیلئے اُسی کے پاس بھیجا جا رہا ہے۔میں ایک نئے غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے نیچے پھر سے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتا ہوں ۔
ملک پر اس وقت جنگل کے بادشاہ کا تسلط ہے۔ ہر ادارے میں مداخلت نے ملک کا نظام درہم برہم کر رکھا ہے۔ پہلے پاکستان میں ہائبرڈ نظام تھا اب آمریت نافذ ہے۔ یہ لوگ تعصب اور انتقام کی آگ میں پاگل ہو چکے ہیں۔ پورے پاکستان کی طرح اڈیالہ جیل پر بھی ان کے ہرکاروں کا قبضہ ہے۔ سپرٹینڈنٹ جیل ایجنسیز کی نوکری کر رہا ہے۔ ملک میں دہشتگردی عروج پر ہے جبکہ ان کے کرنل اور میجر یہاں جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔کل جیل میں بیٹھے کرنل کی ایما پر سپرٹینڈنٹ جیل نے ۳ گھنٹے انتظار کے باوجود میری ٹیم کو مجھ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ اگر ملاقات ہوتی تو میں ان کے اختلافات ختم کروا دیتا۔ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی چھوٹی حرکتوں سے میری پارٹی کمزور ہوگی۔ جس پارٹی کو عوام کی حمایت حاصل ہو اسے کوئی جابرانہ ہتھکنڈہ کمزور نہیں کر سکتا۔
بھوک ہڑتال کے حوالے سے مشاورت کر رہا ہوں۔ اگر اسٹیبلشمنٹ اڈیالہ جیل کے معاملات اور میرے کیسز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرتی تو بھوک ہڑتال کروں گا۔
پارٹی رہنماؤں کو میری ہدایات ہیں کہ اپنے اختلافات عوام میں لے کر نہ جائیں۔ اگر آپ اختلافات عوام میں لیکر جائیں گے تو آپ اپنے اصل مقصد سے ہٹ جائیں گے۔
۴-
مذاکرات تب ہوتے ہیں جب کسی مسئلے کا حل نکلے، ہم شہباز شریف سے مذاکرات کریں گے تو جعلی فارم ۴۷ کے سہارے کھڑی اُن کی حکومت تاش کے پتوں کی طرح بکھر جائے گی۔ طاقتور طبقہ چاہتا تھا کہ میں گارنٹی دوں کہ اقتدار میں آکر ان پر ہاتھ نہیں ڈالوں گا۔
عاصم منیر نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا جنازہ نکال دیا ہے، بجٹ کے بعد ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ ان کے ساتھ وہ ہو گیا ہے جو دشمن کے ساتھ بھی نہیں ہونا چاہئے۔
۵-
اب ساری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے۔ یہ کانگریس اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مداخلت کا بیانیہ بناتے ہیں جبکہ خود افغانستان پر حملے کی احمقانہ دھمکیاں دیتے ہیں۔
امن و امان قومی معاملہ ہے، ملک کی خاطر تحریک انصاف اے پی سی میں شرکت کرے گی اور جعلی حکومت کا مؤقف سنے گی۔ عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا۔
جب تک افغان حکومت ساتھ نہ دے طویل بارڈر پر یہ جنگ جیتنا ممکن نہیں، ہمارے دور میں این ڈی ایس اور غنی حکومت آپس میں ملے تھے، میں اس کے باوجود افغانستان گیا اور بات چیت کی۔آپ طالبان کے خلاف آپریشن کریں گے وہ بھاگ کر افغانستان کے اندر چلے جائیں گے، جب تک آپ کو افغانستان سے تعاون نہیں ملے گا آپ اس آپریشن میں کامیاب نہیں ہو سکتے- بلاول بھٹو اور موجودہ وزیر خارجہ افغانستان کیوں نہیں گئے؟ افغانستان سے تعلقات کی بحالی ہماری فوری ضرورت ہے ۔
1/2