14 مئی یوم نکبہ(عظیم تباہی کادن) ہے ۔۔۔،جب ناجائز ریاست اسرائیل کا وجود فلسطین کے سرزمین پر قائم کیا گیا،فلسطینیوں کیلئے مئی 1948 سے مئی 2026 تک نکبہ چل رہا ہے۔
یہ عالم اسلام کیلئے شرم کا مقاہے،اسرائیلی ناپاک وجود کو تسلیم نہیں کرتے،پاکستان بورڈ آف پیس سے نکل آئے،فلسطین کیساتھ تازندگی کھڑے رہیں گے۔
انشاءاللہ۔
نہر سے بحر تک فلسطین آزاد ہوگا اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہوگا۔
حج پرمٹ حاصل کرنے کی شرط کی خلاف ورزی کرنے والے مقیم افراد کو (20,000) بیس ہزار ریال جرمانہ، ملک بدری، اور (10) دس سال کے لیے مملکت میں داخلے پر پابندی کی سزا دی جائے گی۔
#پرمٹ_کے_بغیر_حج_نہیں
جےیوآئی کے مرکزی رہنما مولانا صلاح الدین ایوبی کی اہم پریس کانفرنس
افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمسایہ ملک ہندوستان میں، جہاں ایک انتہا پسند ہندو حکمران ہے، وہاں مدارس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ وہاں بھی مدارس میں یہی نصاب پڑھایا جاتا ہے اور وہی نظام رائج ہے جو پاکستان میں مدارس کا ہے۔
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے اور ہمیں سراہتے کہ ہم نے پاکستان میں پانچ، دس یا پندرہ فیصد غریب اور نادار بچوں کو دینی تعلیم دی اور انہیں سہارا فراہم کیا، وہ بھی پاکستان کے بجٹ سے ایک ر��پیہ خرچ کیے بغیر۔
ہم حکومتِ وقت سے پوچھتے ہیں کہ پاکستان کے بجٹ کی ایک بڑی خطیر رقم جو تعلیمی اداروں پر خرچ ہو رہی ہے، ان اداروں میں ہمارے بچوں کے عقائد اور اخلاق محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ یہاں تک کہ اکثر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نشے کی عادت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ان اداروں کی اصلاح کی جائے، کیونکہ یہی ادارے ہمارے مستقبل ہیں۔ یہی سے انجینئر، پائلٹ، سیاستدان اور سائنسدان بنتے ہیں۔ تو پھر یہ ادارے کس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں؟
مزید یہ کہ بلوچستان میں اس وقت نہ امن و امان ہے، نہ معیشت مستحکم ہے۔ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معیشت اور امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ بلوچستان میں تو حکومت کی عملداری بھی نظر نہیں آتی۔
جمعیت علمائے اسلام نے ہر موقع پر اپ سے تعاون کیا، مگر اس کا صلہ یہ ملا کہ ہمارے مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہم دلیل، آئین اور قانون کی بات کرنے والے لوگ ہیں۔ ہم پاکستان کے آئین اور قانون کی مخالفت نہیں کرتے۔ لیکن اگر حکومت خود آئین کو نہیں مانتی اور آئینی دائرے سے باہر جا کر مدارس کو بند کرنے کی کوشش کرتی ہے، تو پھر اس کے نتائج بھی حکومت کو ہی بھگتنا ہوں گے۔
اگر اس ملک میں بدامنی، انتشار یا تباہی آتی ہے تو اس کی ذمہ داری مدارس یا علما پر نہیں، بلکہ موجودہ حکمرانوں پر ہوگی۔
آج پاکستان میں تقریباً تیس فیصد بچے ایسے ہیں جو نہ دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، نہ عصری تعلیم، اور نہ ہی کسی روزگار سے وابستہ ہیں۔ وہ سڑکوں پر بے مقصد پھر رہے ہیں۔ کیا حکومت نے ان کے مستقبل کے بارے میں کوئی سوچا ہے؟
یہ ملک پاکستان مدارس کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ جب ہندوستان میں انگریزوں کا تسلط بڑھا اور مسلمان کمزور ہو گئے، تو دارالعلوم دیوبند کی بنیاد رکھی گئی، جس نے مسلمانوں کو سنبھالا اور ان کی اکثریت کو منظم کیا۔ اسی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان و��ود میں آیا۔
آج افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہی پاکستان اپنے مدارس کو بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ہم ذمہ داران اور وزیر اعلی سے کہتے ہیں کہ ہم نے ہر موقع پر آپ کا ساتھ دیا ہے۔ اگر آپ خود انصاف کریں گے تو بہتر ہے، ورنہ میدان کھلا ہے۔ فیصلے ایوانوں میں نہ ہوئے تو میدانوں میں ہوں گے۔
وفاق المدارس بلوچستان کی طرف ��ے ہدایت ہے کہ امیرِ بلوچستان مولانا عبدالواسع صاحب کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کی کال میں بھرپور شرکت کریں۔ تمام مدارس، طلبہ اور علما اس میں حصہ لیں، اور آئندہ بھی جو ہدایات صوبائی قیادت یا جمعیت کی طرف سے آئیں، ان پر لبیک کہیں۔
بری امام کہ اس تباہ شدہ علاقے میں ہزاروں لوگوں کے ارمان خواب اور زندگی بھر کی کمائی دفن ہو گئی ہے ۔۔۔اشرافیہ کے ڈیڑھ سو سے 200 گھروں کی بات ائی تو وزیراعظم نے بھی کمیٹی بنا دی ۔۔نیشنل میڈیا تڑپ اٹھا ۔۔اگر ریاست ماں ہے تو اس کا اشرافیہ اور عوام کے ساتھ الگ الگ سلوک کیوں ؟؟
ازرائیلی دہشت گرد فورسز کی قید سے رہائی کے بعد لاہور کے سعد ریاض بھائی @hafizsaadriaz کے گھر پر چادرچاور چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے ان کو گھر سے اغواء کرنے، تشدد کرنے اور غائب کرنے اور ایک جھوٹا فراڈ ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سے پتہ چلا، یہ بہت افسوسناک ہے ،سعد کے مظلوم خاندان کیساتھ اس ظالمانہ حکومتی سلوک پر شدید دکھ ہوا، اور میں اس کی شدید الفاظ میں حکومتی/ریاستی دہشتگرد�� کی مذمت کرتا ہوں۔
سعد ریاض اور ان کے خاندان کو میں طویل عرصے سے جانتا ہو، وہ ایک اسلام پسند، محب وطن باصلاحیت سکالر، ریسرچر، یوٹیوبر ہے، سعد ریاض اور ان کے مظلوم خاندان کیساتھ کھڑا ہوں،
یہ بدترین حکومتی دہشتگردی ہے، اغواء کاری ہے، پاکستان کو ان لوگوں نے اوپن ائیر پرزن بنایا ہے،حکومت پنجاب @GovtofPunjabPK وفاقی حکومت @GovtofPakistan اور ان کے سرپرست جواب دیں،
سعد ریاض کو فوری طور پر رہا کریں اور اس اغواء کاری اور دہشتگردی پر معافی مانگیں ۔
@CMShehbaz
@MohsinnaqviC42
@MaryamNSharif
@OfficialDPRPP
#releasesaad