Bureau Chief DNN News / Etla E Aam News Balochistan
Social Media Activist
Ex presidant balochistan wushu kungFu Association/International Gold Medalist
پاکستان سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مکہ مکرمہ میں ھونے والا دفاعی معاہدہ پوری مسلم دنیا کے لئے نہایت خوشی کی خبر ھے تینوں حکومتیں اس تاریخ ساز معاھدے پر جو بیت اللہ کے بالکل قریب ھوا مبارکباد کی مستحق ہیں اللہ تعالی اسکو امت مسلمہ کے اتحاد کا ذریعہ بنائیں آمین
اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے دور رہنا کسی سیاسی جماعت یا سیاستدان کی خواہش نہیں ،بلکہ آئین کا تقاضا ہے۔
جو سیاستدان اس آئینی اصول کی بات کرتے ہیں ، ان پر تنقید کرنا ملک ، قوم ، جمہوریت ، اور آئین کی خدمت نہیں ،
شہداءِ اگست کی یاد میں عوامی نیشنل پارٹی چمن کے زیرِ اہتمام شہداءِ اگست کی یاد میں عظیم الشان جلسۂ عام جاری،
شہداءِ اگست کی قربانیاں ہماری جدوجہد کا سرمایہ ہیں، اور ان کا پیغام آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے، اصغر خان اچکزئی
🔴 بلوچستان کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کا اہم مشاورتی اجلاس جاری
♦️ خان ہاؤس، کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی زیرِ صدارت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک اہم آل پارٹیز مشاورتی اجلاس جاری ہے۔
♦️ اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ امن و امان کی صورتحال، صوبے کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، عوام کو درپیش مسائل، بین الجماعتی مشاورت اور آئندہ کے مشترکہ لائحۂ عمل پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔
♦️ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، کبیر محمد شی، اسلم بلوچ، جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، آغا محمد شاہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر حسین لانگو، چیئرمین واحد بلوچ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سید قادر آغا، فقیر خوشحال کاسی، عیسیٰ روشان، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے احمد جان خان، ایمل خان ناصر، عنایت شاہ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل، داؤد جان اور جماعت اسلامی کے زاہد اختر جمیل مشوانی شریک ہیں۔
♦️ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر داؤد خان ایڈووکیٹ، صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عبید اللہ عابد، مرکزی ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری جاوید کاکڑ، مرکزی سیکرٹری رشید خان ناصر، صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا اور ضلع کوئٹہ کے صدر ثناء اللہ کاکڑ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
♦️ اجلاس میں بلوچستان میں قیامِ امن، سیاسی استحکام، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر مشاورت جاری ہے۔
#AsgharKhanAchakzai | #AwamiNationalParty | #AllPartiesMeeting | #Quetta | #ANP
مولانا راشد سومرو صاحب کے ساتھ آج دن کا کھانا طے تھا، رات کو بات ہوئی کہنے لگے اگر تھوڑا لیٹ کر سکیں تو رات کو ایسا کھانا کھلاؤں گا جو یاد رہے گا۔ تو یہ ہے رات کے کھانے سے پہلے اور بعد کے مناظر 😍❤️
محسن نقوی کے بیان پر ترجمان جےیوآئی کا ردعمل
ہائبرڈ نظام کی ناکامی کا اعتراف اس کا خالق خود کر رہا ہے۔ ترجمان جےیوآئی
مولانا فضل الرحمن پچھلے دو سال سے اس نظام کی ناکامی کا بار بار کہہ رہے ہیں۔ اسلم غوری
سسٹم کی خرابی اور کمزوری کا تو بچے بچے کو علم ہے ۔ترجمان جے یو آئی
وفاقی وزیر کی اپنی ہی حکومت کیخلاف چارج شیٹ لمحہ فکریہ ہے۔ اسلم غوری
طے یہ کرنا ہے کہ اس سسٹم کے خالق کون اور اسکی خرابی کے ذمہ دار کون ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
ہائبرڈ نظام کے خالق اور اس کا حصہ بننے والے دونوں ملک کو اس مقام پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں ۔اسلم غوری
ہائبرڈ نظام نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
محسن نقوی کا بیان اعتراف جرم کے زمرے میں آتا ہے۔اسلم غوری
نظام عدل کا کنٹرول، شعائر اسلام کی توہین ، اسمبلیوں کی خرید وفروخت ، دھاندلی زدہ انتخابات، آئین پاکستان میں غیر آئینی ترامیم اس نظام کے سیاہ کارنامے ہیں ۔اسلم غوری
آئین سے ماوراء ہر قدم ملک اور نظام کو تباہی کیطرف دھکیل رہا ہے ۔ترجمان جےیوآئی
جے یو آئی کے خلاف پروپیگنڈہ ہمیں آئین کے تحفظ کی سزا دی جارہی ہے ۔اسلم غوری
قیادت کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کئے جاتے ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر صداقت خان نے صوبائی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے اراکین مولانا مجیب ساحل، ارباب کاشف، حسین احمد شیر اور مولانا عبداللہ حقیار کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں مرکزی ڈیجیٹل میڈیا ممبر محمد آیاز خان بھی موجود۔
اس موقع پر قائدِجمعیت نے ڈیجیٹل میڈیا ایکٹیویسٹ اور کارکنان جمعیت کی سوشل میڈیا پر شب و روز محنت، فکری وابستگی اور مؤثر کردار کو سراہتے ہوئے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ باشعور، بااخلاق اور منظم ڈیجیٹل میڈیا ٹیم تنظیم کے مؤقف کو مدلل انداز میں عوام تک پہنچانے اور منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
#JUIDigitalMediaKP #TeamJUIKP
جب جابر بادشاہ یا حکمران کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں یا اقتدار اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں،تو وہاں فساد برپا کرتے ہیں،امن وامان کو تباہ کرتے ہیں، اور اس بستی یا سرزمین کے معزز، باعزت، لوگوں کو ذلیل ورسوا کر دیتے ہیں۔یہی ان کا طرز حکمرانی اور روش ہوتی ہے۔(قرآن)
مخصوص اسلامی بنکوں کا خواتین سٹاف کے لئے عبایا لازمی قرار دینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے
مذکورہ فیصلے کے خلاف سٹینڈنگ کمیٹی کی سٹیٹ بنک سے وضاحت قابل مذمت ہے
قرآن وسنت کے منافی قوانین آئین کی خلاف ورزی ہیں
لباس کے انتخاب میں اسلامی تشخص اور مشرقی اقدار کا احترام لازمی ہے
شعائر اسلام کے خلاف مخصوص طبقہ ہمیشہ سے سرگرم عمل رہتا ہے اور اس پر تنقید کرتا ہے
پردہ کروڑوں پاکستانی خواتین کا مذہبی فریضہ اور شعوری انتخاب ہے
مشرقی اقدار اور اسلامی روایات کا تحفظ آئین کا تقاضا ہے
شریعت کے مطابق مالی نظام پیش کرنے کے ساتھ معاشرت اور لباس میں اسلامی اقدار کی جھلک اسلامی بنکوں کی ذمہ داری ہے
جے یو آئی زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کے کردارکو سراہتی ہے
جے یو آئی خواتین عبایا اور پردے میں صوبائی و قومی اسمبلیوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں
دنیا معترف ہے کہ پردہ کی حالت میں ان خواتین کی کارکردگی دیگر خواتین سے بدرجہا بہتر اور قابل ستائش ہے
پردہ کبھی ترقی اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں رکاوٹ نہیں بنا
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
جب حکمرانوں کو لگنے لگے کہ پارلیمنٹ ، میڈیا ، عدلیہ ، اکثر سیاسی پارٹیاں ، شخصیات اور ہر مؤثر ادارہ ان کے قابو میں ہیں ، تو سمجھ لو کہ تاریخ ایک نئی چنگاری تیاری کر رہی ہے۔
کشمیری عوام پر فائرنگ اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
طاقت کے نشے میں مدہوش قوتوں کی اپنی ہی نہتی عوام پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے ۔مولانا فضل الرحمان
آج کشمیر کاز کو دفن کیا جا رہا ہے۔حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج عوام کا آئینی حق ہے۔ مولانا فضل الرحمان
کیا عوام کو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی بھی اجازت نہیں ؟ مولانا فضل الرحمان
ہم نے کوشش کی کہ معاملہ یہاں تک نہ پہنچے لیکن ریاستی اداروں نے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان
آج کشمیری عوام نے دھاندلی زدہ انتخابات مسترد کردیئے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
حقوق مانگنے والوں کو کب تک غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا جاتا رہے گا ۔مولانا فضل الرحمان
ریاست فوری طور پر ظلم بند کرے ،عوام کو جائز احتجاج کا حق دیا جائے ۔مولانا فضل الرحمان
اس ظلم وبربریت کے خلاف اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعاگوہیں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
🔴 کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر منعقدہ مشترکہ مشاورتی اجلاس سے اظہارِ خیال کررہے ہیں،
اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، انجمنِ تاجران کے نمائندگان اور سانحۂ زیارت کے شہداء کے لواحقین کی شرکت سے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر مشترکہ مشاورت جاری ہے۔
محترم @BBhuttoZardari !
جب آپ کو اتنا پختہ یقین ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ اور پاکستان کے وزیراعظم اپنی کارکردگی یا عوام کے ووٹوں سے نہیں، بلکہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کیے گئے ہیں، تو کیا آپ قوم کو یہ بتانے کی بھی جرات کریں گے کہ آپ کی جماعت @PPP_Org پنجاب، بلوچستان اور وفاق میں انہی کے ساتھ آخر کس ظاہری یا باطنی قوت، دباؤ، مجبوری یا مصلحت کے تحت اتحادی بن کر حکومت کا حصہ ہے؟
پشتو کهاوت کا ترجمه
چوروں کی یاری بڑی شیریں تھی،
لیکن جب لوٹے ہوئے مال کی بندربانٹ کا مرحلہ آیا،
تو چور دوست ایک دوسرے کے دشمن بن گئے۔
اگست مشاورت کا نہیں، فیصلہ کن جدوجہد کی تیاری کا مہینہ ہوگا۔ چاروں صوبوں سے اٹھنے والی آواز اسلام آباد تک پہنچے گی۔ مہنگائی، بدامنی، آئین شکنی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا ہر محاذ پر سیاسی محاسبہ ہوگا۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ
#عوام_مولانا_کے_سنگ
#حق_کی_آواز_جمعیت
#نکے_دا_پروپیگنڈا
#شہدابہانہ_خزانہ_نشانہ
#ذخائر_کے_چور
مولانا فضل الرحمان کے خلاف حکومت، بعض وزرا، سیاسی مخالفین اور بعض مذہبی شخصیات کی جانب سے تنقید اور منفی پراپیگنڈا جاری ہے، دوسری جانب آج مولانا فضل الرحمان نے اپنے آبائی حلقے میں عوام کے درمیان وقت گزارا۔
مولانا صاحب نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں اپنے خادم عتیق الرحمان کے سپر ایشیا اسٹور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وہ اپنے کارکنوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں موجود رہے، ملاقاتیں کیں اور عوامی رابطے کو برقرار رکھا۔
آج کی اس خوبصورت اور یادگار تصویر میں مولانا فضل الرحمان اپنے حلقے کے لوگوں کے درمیان
پُرسکون اور خوشگوار انداز میں نظر آ رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مولانا عتیق الرحمن کے کاروبار میں برکت عطاء فرمائے آمین ثم آمین
#عوام_مولانا_کے_سنگ
#حق_کی_آواز_جمعیت
#نکے_دا_پروپیگنڈا
#شہدابہانہ_خزانہ_نشانہ
#ذخائر_کے_چور