پاکستان کو پالنے والے شہر کراچی کی غلط مردم شماری کو MQMP ثبوت اور شواہد کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے....
ایم کیو ایم کے سینئیر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کی آبادی کو کم شمار کرنے کے خوفناک نتائج سے متنبہ کردیا....
#MardumShumariHumariRedline@KamalMQM
وفاقی وزیرِ صحت جناب سید مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ پروگرام کے حوالے سے دوسرا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پروگرام کی پیش رفت اور تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ملک بھر میں جاری اسکریننگ سرگرمیوں، اب تک اسکرین کیے گئے افراد کی تعداد، مثبت کیسز کی نشاندہی، علاج کی فراہمی اور پروگرام کے اہداف کے حصول کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے درپیش چیلنجز، ڈیٹا مینجمنٹ، عوامی آگاہی اور خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ وفاقی وزیرِ صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی ہدف کے حصول کے لیے اسکریننگ اور علاج کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے، بین الادارہ جاتی تعاون کو فروغ دیا جائے اور پروگرام کی مسلسل نگرانی کے ذریعے مطلوبہ نتائج یقینی بنائے جائ
#MustafaKamal #HealthMinister #HepatitisCElimination #DiseasePrevention #PublicHealth #Pakistan
@WHO@UNICEF@Gavi@GatesFoundation@GovtofPakistan
ڈاکٹر نادیہ نورین نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو ’’نیشنل پی ایم پروگرام برائے روک تھام و کنٹرولِ ذیابیطس‘‘ (PSDP) پر جامع بریفنگ دی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط بھی شریک ہوئے، جو عالمی سطح پر ممتاز سائنسدانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بریفنگ کے دوران ملک میں ذیابیطس کے بڑھتے بوجھ، بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور عوامی آگاہی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ڈاکٹر نادیہ نورین نے پروگرام کے اہداف، حکمتِ عملی اور متوقع نتائج بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف بیماری کی روک تھام بلکہ مریضوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔ وزیر صحت نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مؤثر اور پائیدار نظام کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔
#MustafaKamal #HealthMinister #DiabetesPrevention #HealthcarePakistan #ChronicDiseaseControl #HealthAwareness #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
سینئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال اور انیس احمد قائمخانی اور فرقان اطیب اور دیگر مرکزی رہنمناؤں کی عید کے تیسرے روز بہادرآباد آمد، جہاں انہوں نے کارکنان اور ذمہ داران سے عید ملی۔
#MustafaKamal#MQMPakistan#EidMubarak#Karachi#Pakistan
عید کے تیسرے روز بہادرآباد میں قائم عارضی مرکز پر سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال، سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی اور رکن مرکزی کمیٹی و انچارج سی او سی فرقان اطیب، مرکزی رہنما شاکر علی، شمشاد صدیقی، ڈاکٹر یاسر، سی او سی جوائنٹ انچارجز ابوالظہر (چاند بھائی) عبداللہ شیخ، آغا ذاکر، اراکین قومی اسمبلی سید حفیظ الدین، حسان صابر، اقبال محسود، آسیہ اسحاق، ایڈوکیٹ صوفیہ سعید، اراکین سندھ اسمبلی، فہیم پٹنی، نجم مرزا، شارق جمال، فرحان انصاری، سید عثمان، ڈاکٹر فوزیہ حمید کی آمد، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی، جبکہ کارکنان اور ذمہ داران کی جانب سے محبت بھرے انداز میں مٹھائی پیش کی گئی۔
دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران اور بڑی تعداد میں کارکنان بھی موجود ۔
#MustafaKamal #AnisKaimkhani #MQMPakistan #EidMubarak #Karachi #Pakistan
3 مارچ ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے جس نے ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کی بنیاد رکھی۔
صحت مند قوم ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے۔ حکومت عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
#23march#PakistanDay#mustafakamal
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایئرپورٹ کراچی میں واقع نیو آئیسولیشن ہسپتال (قرنطینہ بلاک) کا دورہ کیا۔ انہوں نے آئیسولیشن وارڈ کی سروسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
#MustafaKamal#HealthMinister#HealthServices #HealthcareLeadership #PublicHealth #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایئرپورٹ کراچی میں واقع نیو آئیسولیشن ہسپتال (قرنطینہ بلاک) کا دورہ کیا۔ انہوں نے آئیسولیشن وارڈ کی سروسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
#MustafaKamal#HealthMinister#HealthServices #HealthcareLeadership #PublicHealth #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان گورننس فورم 2026 میں شرکت کی۔ انہوں نے احسن اقبال کو فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کے چیلنجز سے عوام کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت کا اصل تصور علاج نہیں بلکہ احتیاط اور بیماری سے بچاؤ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی، ماں اور بچے کی صحت، فیملی پلاننگ اور تعلیمی چیلنجز جیسے اہم قومی معاملات پر سنجیدہ مکالمہ ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق حکومت دن رات عوامی فلاح، احتیاطی تدابیر کے فروغ اور ایک صحت مند و متوازن پاکستان کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔
#MustafaKamal #HealthMinister #PreventiveHealthcare #FamilyPlanning #HealthyPakistan #PublicHealth #Pakistan
@WHO@UNICEF@Gavi@GatesFoundation@GovtofPakistan
او آئی سی ویکسین مینوفیکچررز گروپ کا چوتھا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار جامع ویکسین پالیسی تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسکن کیئر سے ہیلتھ کیئر کی طرف پہلا اور سب سے مضبوط قدم ویکسین ہے۔ پاکستان اس وقت ویکسینز پر اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے، جن میں سے نصف لاگت بین الاقوامی ادارے ادا کرتے ہیں، مگر 2030 کے بعد یہ بوجھ مکمل طور پر پاکستان کو اٹھانا ہوگا۔ اسی تناظر میں مقامی سطح پر ویکسین تیاری کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ قومی سلامتی، صحت مند قوم اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
#MustafaKamal #HealthMinister #OICCooperation #VaccinePolicy #VaccineManufacturing #PublicHealth #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan
ڈاکٹر اینڈریاس شنائیڈر کے ہمراہ ڈاکٹر مسومہ زیدی (سینئر سیکٹر اسپیشلسٹ) اور جرمن سفارت خانے کے اعلیٰ حکام جن میں سباسٹین جیکوبی، ڈائریکٹر KfW اسلام آباد شامل تھے، نے وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔
اس اہم اجلاس میں صحت کے شعبے میں سماجی تحفظ (سوشل پروٹیکشن اِن ہیلتھ)، خواتین ہیلتھ ورکرز کے کردار اور صلاحیتوں میں اضافہ، ریجنل بلڈ سینٹرز کے قیام و بہتری اور صحت سے متعلق مختلف ادارہ جاتی شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
#MustafaKamal #HealthMinister #PakistanGermanyCooperation #WomenHealthWorkers #HealthcareDevelopment #Pakistan
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن (NHSR&C) کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری (AS)، ڈی جی ڈی اور دیگر معزز اراکین نے شرکت کی اور وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں قائمہ کمیٹی سے متعلق امور، محکمانہ کارکردگی، پالیسی پیش رفت اور صحت کے شعبے کے اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ سینیٹ کمیٹی میں مؤثر انداز میں مؤقف پیش کیا جا سکے۔
#MustafaKamal #HealthMinister #SenateCommittee #NationalHealthServices #HealthcareGovernance #PublicHealth #Pakistan
@WHO@UNISEF @GaviAlliance @GatesFoundation@KamalMQM@GovtOfPakistan
🚨🚨 وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات!
ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تفتیش کے دوران اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ان کے گھر سے ’را‘ کے چیف کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے منٹس ملے۔ اس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو تفتیش میں شامل کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ آپ بھارت سے پیسے لے کر برطانیہ کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں۔ اور تین دن تک اعترافی بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ سنیے مکمل گفتگو
@KamalMQM
وفاقی وزارت صحت کے کمیٹی روم میں پی ایس ڈی پی (PSDP) منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری (ڈیولپمنٹ)، ڈائریکٹر جنرل (ڈیولپمنٹ)، ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ان کی رفتار، فنڈز کے استعمال، اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
#MustafaKamal #HealthMinister #PSDPProjects #PublicHealth #HealthForAll #Pakistan
@WHO@UNISEF@Gavi@GatesFoundation@GovtOfPakistan