لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، اور ادھر ہمارے صاحبِ بہادر کو "چار شادیاں، چار شادیاں" سوجھ رہی ہیں!
مولانا صاحب نے ویڈیو میں بڑے مزے کی اور پتے کی بات کہی ہے کہ مسلمانوں (خصوصاً آج کے شوقین مزاج لوگوں) کو جیسے ہی دین کی کوئی ایسی اجازت ملتی ہے، وہ فوراً اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ حالانکہ قرآن نے چار شادیوں کی اجازت کو ایسے ہی کھلا نہیں چھوڑ دیا، بلکہ اس کے ساتھ عدل کی بھاری شرط لگا دی ہے۔
مگر ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ خواہشات کی تسکین کے لیے تو فوراً شریعت کا یہ نکتہ یاد آ جاتا ہے۔ ہمارے 60 سالہ بابے جوانی کا بھوت سوار کیے 18 سالہ دوشیزہ سے شادی کھڑکا رہے ہوتے ہیں! اب ذرا عقل کے ناخن لے کر خود ہی سوچیں کہ جس شخص کی اپنی عمر ہڈیوں کا ڈھانچہ بننے والا ہو، وہ ایک طرف دودھ جیسی گوری نئی نویلی دلہن اور دوسری طرف گھر کی پرانی ماسی، یعنی برسوں ساتھ نبھانے والی پہلی بیوی کے درمیان خاک عدل کرے گا؟
مولانا نے تو اپنے اتنے سال کے تجربے کی بنیاد پر صاف کہہ دیا کہ جس نے بھی دوسری شادی کی، اس نے پہلی والی کی دنیا تباہ کر کے رکھ دی!
تو بھائی، اپنے حالات پر غور کریں، فرمائشیں کم کریں اور ایک ہی پر شکر کریں، کیونکہ عدل والا پہاڑ نما بوجھ اٹھانا ہر کسی کے بس کا روگ نہیں ہے!
عمران خان جب وزیراعظم بنے تو حلف اٹھانے کے مہینے ڈیڈھ بعد میری ملاقات تھی۔ عاشورہ تھا، چھٹی تھی۔ جمعہ کا دن تھا اس لیے ملاقات وزیراعظم سیکریٹریٹ کے بجائے بنی گالا انکے گھرپر ہوئی۔ تاریخ 21 ستمبر 2018 تھی۔ خان سےملاقات کوہم سعادت سمجھتے اس لیے تقریبا سب کچھ یاد ہوتاہے۔ معاملہ بلوچستان میں ایک اہم تعیناتی کا تھا لیکن وہ موضوع کسی اور وقت کےلیے۔ اس سے زیادہ اہم باتیں ہوئی۔ ان باتوں سے آپ خان صاحب کی سوچ کی گہرائی اور انکے نزدیک مسائل کے حل کو سمجھ سکتے ہیں۔ انکی ترجیحات کو سمجھ سکتے ہیں۔ وہ پاکستان کےلیے یا امت مسلمہ کےلئے کیا سوچتے ہیں کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں اس معاملے کو سمجھ سکتے ہیں۔ خان گفتگو میں انگریزی کےالفاظ زیادہ استعمال کرتے میں یہاں اردو میں لکھونگا تاکہ سب کو پیغام سمجھ آئے۔ خان نے کہا سالار مجھے ایسا بندہ چاہیے جس کے اقدار اچھے ہوں۔ انہوں نے Value System کا لفظ استعمال کیا تھا۔ آج آپ دوست خان کے خاندان کو دیکھ رہے ہونگے انکے جو اقدار ہیں وہ سب کےلیے حیران کن ہیں۔ جو شعور، استقامت، بہادری، عاجزی اور توکل ان میں نظر آتا ہے وہ حامی و مخالف سب کو حیران کیے ہوئے ہے۔ خان نے کہا مجھے سب کہتے ہیں ملک کی معیشت ٹھیک کرو، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بناو۔ جی ڈی پی بڑھاو۔ پر کیپٹا انکم بڑھاو۔ میں انکو کہتا ہوں آپ قوم بناو یہ ساری چیزیں خود ٹھیک ہو جائینگی۔ جب قوم صحیح راستے پر گامزن ہوگی پھر نا چوری ہوگی نا کرپشن ہوگی نا لوگ ایک دوسرے کا حق کھائینگے۔ پھر دیکھنا نا غربت ہوگی نا بےروزگاری ہوگی۔ اور آپکے برآمدات کو دنیا بھر میں عزت ملے گی۔ دیکھو سالار بنی اسرائیل پر آسمان سے کھانا اترا، لیکن قوم نے پھر بھی بچھڑے کے پیچھے سب کچھ ضائع کیا۔ جتنا بھی پیسہ آجائے جب تک ہمارا value system ٹھیک نہیں ہوگا صرف کرپشن میں اضافہ ہوگا ہم بطور قوم کبھی ترقی نہیں کرسکینگے۔ امریکہ کتنا پیسہ پھینک رہا ہے افغانستان میں۔۔۔لیکن وہ سارا پیسہ warlords کی جیبوں میں جا رہا ہے، عام افغان آج بھی دو وقت کی روٹی کو پریشان ہے۔ ہم نے کوشش کرنی ہے اچھے value system والے لوگ لائیں۔ جتنی کوشش ہم کرسکیں۔ تم دس بندوں میں ایک ایماندار آدمی گھسا دو اگر باقی نو چور بھی ہوں تو وہ آرام سے چوری نا کرسکیں گے۔ باقی باتیں ہم نے مختلف اشخاص سے متعلق کی جو اس پوزیشن کےلیے مناسب ہوسکتے تھے۔
خان کی بہت کوشش تھی کہ پرائمری سے یونیورسٹی تک کے نصاف میں اقبالیات کو شامل کریں۔ وہ کہتے لوگوں نے اقبال کے ایک ایک شعر پر پوری کتابیں لکھی ہیں۔ ایران، ازبکستان اقبال لاہوری سے مستفید ہورہے۔ جب کہ وہ ہمارا بندہ ہے۔ ہمارا شاعر ہے۔ میری قوم کیوں اس سے مستفید نا ہو۔ انکا ایک ایک شعر درجنوں کتابوں سے زیادہ طاقتور ہے۔ اور بڑے لوگوں کی دہائیوں کی زندگیوں کے تجربے سے زیادہ گہری باتیں ہیں اس میں۔ اقبال نے جو کام قرآنی تعلیمات، اسلاف اسلام اور انصاف کے نظام پر کیا ہے کسی اور نے اسکا ایک فیصد نہیں کیا۔ میں اپنی قوم کو اقبال پڑھاونگا۔ انہوں نے قوم کو ارتغرل غازی کی طرف متوجہ کیا۔ ہم لوگ جو سٹار پلس اور لوکل ڈراموں کے ساس بہو کے پھڈوں، جوڑوں کے افئیرز، گھروں سے بھاگنا، خودکشی وغیرہ کے موضوعات پر وقت برباد اور دماغ خراب کرتے تھے، انہوں نے ہمیں ارتغرل دکھا کر اسلام، اتحاد، قربانی، اجتمادی اہداف اور قوم کی فلاح کا سبق دیا۔
خان کی تمام تقاریر بشمول مندرجہ بالہ اقدامات اس سوچ کی عکاس ہیں کہ اہداف حاصل کرنے سے پہلے آپکو اقدار پر کام کرنا ہوگا۔ زہن سازی انکے نزدیک اہم ترین کام تھا ناکہ معیشت یا منرلز یا موٹرویز۔ ایران نے زہن سازی پرکام کیاتھااورآج کی تاریخ تک وہ سوپرپاورکوٹھڈوں پررکھےہوئےہیں۔ قوم سےپہلےہمیں پارٹی میں اقدارپرکام کرناہوگاتبھی ہم کامیاب ہونگے۔ عمران خان کی پارٹی میں اگرہم value system شریفوں اورزرداریوں والا رکھینگےتوہم کبھی کامیاب ناہونگے۔ جھوٹ، کزب، منافقت، چاپلوسی اور نظریہ ضرورت شریفوں اورزرداریوں کی گھٹی میں پڑاہے۔ ان رستوں پرہم انسےمقابلہ کرینگےتووہ ہمیشہ ہمیں شکست دینگے۔ خان کارستہ اچھےاقدارسےہوکرکامیاب اہداف تک جاتاہے۔ وہ رستہ بہت مشکل ہےلیکن آپ ہر محفل، ہر منصب میں 9فنکاروں میں ایک سیدھےبندےکوگھساکرآزمائیں تو۔ شاید باقی 9 میں سے وہ چارمزیدکوسٹارپلس سےارتغرل غازی کےراستے پر لےآئے۔
"اے اللہ تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں"۔
عمران خان صاحب کی صحت سیاست سے ہٹ کر ایک انسانی معاملہ ہے۔ عمران خان بطور قومی ہیرو پاکستانی قوم کے دلوں میں بستے ہیں۔عمران خان صاحب کے بلڈ پریشر کا 192 تک جانا انتہائی خطرناک ہے۔ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ خان صاحب کی صحت کیلئے آواز بلند کریں۔ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر فی الفور عمل کیا جائے۔ ان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دی جائے اور انکے تمام ٹیسٹ ایسی لیبارٹری سے کروائے جائیں جس پر خان صاحب اور ان کے خاندان کو اعتبار ہو۔
بڑا نقصان ، سی سی ڈی راولپنڈی کا دلیر جوان اپنے گاؤں میں زمینی تنازعہ پر بھائی سمیت قتل ۔۔۔۔۔۔بتایا جارہا ہے کہ سی سی ڈی راولپنڈی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ بھائی سمیت چھانگلہ گلی میں فائیرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ فائیرنگ کا یہ واقعہ سرکاری افسران پٹواری اور علاقہ معززین کی موجودگی میں پیش آٰیا جب دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور دوسرے فریق نے فائر کھول دیا ،
زد میں آکر ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ موقع پر جاں بحق، بھائی خضر شاہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اطلاعات ہیں کہ یہ جھگڑا کزنوں کے درمیان تھا اور فائرنگ ۔ل کرنے والے ملزم منظور شاہ کو متعلقہ پولیس نے تھوڑی ہی دیر میں جائے وقوعہ سے ہی گرفتار کرلیا ، مق۔تولین بھائیوں کی لا۔شیں پوسٹ۔مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ مزید کارروائی جاری ہے ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کیس سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے گا
پاکستان میں ہمیں پاکستانی اور انسان ہی تسلیم نہیں کیا جاتا پچھلے سال گندم میں بائیس سو ارب کا نقصان ہوا ہے سیاست کی گئی اُس پر کہ ہمیں روٹی سستی دینی ہے کاشتکار کا معاشی قتل کر کے روٹی سستی دی ۔ محسن نقوی کو سامنے بٹھا کر آئینہ دیکھا دیا
تیریاں ریساں کون کرے
علی وزیر کے سامنے امیدوار کھڑا نہیں کیا کہ پشتون قوم پرستوں کو آئسولیٹ کرنے کی بجائے قومی دھارے میں لایا جائے۔ ثمر بلور کے ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑا نہیں کیا کہ اسکا شوہر دہشتگردی کا شکار ہوا ہے۔ اختر مینگل نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے 400 لاپتہ بلوچ افراد بازیاب کروائے۔ گلالئی اسماعیل کے والد کو باہر جانے کے لیے مدد دی گلالئی کا شکریے والا ٹویٹ آج بھی بطور ثبوت موجود ہے۔
ہر جماعت نے عمران خان کے خلاف بار بار لانگ مارچ نکالے، کسی لانگ مارچ پر کریک ڈاون نہیں ہوا کہیں تشدد نہیں ہوا ، کبھی ورکرز کے گھر نہیں توڑے۔ نواز شریف نے بیمار ہونے کی ایکٹنگ کی تو ترس آگیا اور نواز شریف فیصل واڈا کے کتے کے خون کا سیمپل دے کر باہر چلا گیا۔ مطیع اللہ جان کو فوج نے اٹھایا تو فوری بازیاب کروایا۔
غلطیاں کمیاں کمزوریاں کوتاہیاں بھی رہیں لیکن ایسی مثالیں آپ کو پاکستان کی اسی سالہ تاریخ میں کہیں نہیں ملیں گی۔ المیہ یہ رہا کہ شاید ہی ان میں سے کوئی ایسا ہو جس نے بعد میں عمران خان کو ڈسا نہ ہو۔
عجیب زندگی پائی ہے اس شخص نے میں نے جب سے اسے دیکھا ہے، ایک ہی اصول پر کھڑا پایا ہے،بھلا ہو عاصمہ شیرازی صاحبہ کا، جنہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ شخص تو مقبول بیانیے کے پیچھے کھڑا ہے
عجیب سرپھرا شخص ہے، راحیل شریف کو برا بھلا کہتا تھا، ظہیرالاسلام کو کوستا تھا، فیض حمید اور جنرل باجوہ پر سوال اٹھاتا تھا،جمیل فاروقی، ابراہیم سمیع، اوریا مقبول جان اور ہارون الرشید کی صحافت پر برستا تھا، ہمیں اس کی یہ باتیں بہت بری لگتی تھی ،ہم بھی تب عاصمہ شیرازی صاحبہ کی طرح اس کے مقبول بیانیے سے نفرت کرتے تھے، ہمیں بھی غیر مقبول بیانیہ بہت پسند تھا، فرق صرف اتنا تھا کہ اس وقت عاصمہ شیرازی صاحبہ شریف خاندان کے قدموں پر قدم رکھتے ہوئے اسی مقبول بیانیے سے عشق فرما رہی تھیں
پھر وقت بدلا، حالات بدلے، اقتدار کے چہرے بدلے اور بیانیوں کے رخ بھی بدل گئے، عاصمہ شیرازی صاحبہ نے بھی حالات کی نزاکت کو سمجھا اور عوام میں مقبول بیانیے کو چھوڑ کر اس بیانیے کا انتخاب کر لیا جس میں جرنیلوں پر تنقید گناہ اور ان کے سامنے سر جھکانا دانش مندی قرار پایا، ایسا بیانیہ جس سے چینل پر بیس تیس لاکھ کی نوکری بھی محفوظ رہتی ہے اور شریف خاندان کی نظروں میں وفاداری کا بھرم بھی قائم رہتا ہے
لیکن یہ سرپھرا آج بھی وہیں کھڑا ہے جہاں کل کھڑا تھا
آج بھی اسی بیانیے کا پرچار کرتا ہے جس سے طاقتور جرنیل ناراض ہوتے ہیں، جس کی قیمت حوالات کی صورت میں چکانی پڑ سکتی ہے، جس کے لیے چینل کی لاکھوں روپے کی نوکری قربان کرنا پڑتی ہے اور ملک کے سب سے طاقتور مافیا سے ٹکر مول لینی پڑتی ہے
اس ضدی شخص کو کوئی سمجھائے کہ اصول بھی کوئی چیز ہوتے ہیں جنہیں حالات، اقتدار اور شریف خاندان کی سیاسی ضرورتوں کے مطابق بدلنا پڑتا ہے
اسے کوئی بتائے کہ مشرف کی آمریت کو برا کہنا ہے لیکن عاصم منیر کے آمرانہ طرزِ عمل کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنا ہے اسے کوئی سمجھائے کہ جنرل باجوہ اگر 2022 تک برا تھا تو اس کے بعد شریف خاندان نے بیانیے کی سمت بدل کر اسے اچھا قرار دے دیا، اب ہم کون ہوتے ہیں اسے برا کہنے والے؟
آخر کس جرنیل کو آمر کہنا ہے، کس کی آمریت کو وقت کی ضرورت قرار دینا ہے کس کے خلاف آواز اٹھانی ہے اور کس کے سامنے خاموشی اختیار کرنی ہے، یہ فیصلہ ہمارے اصول نہیں بلکہ شریف خاندان کی سیاسی ضرورتیں کریں گی
لیکن یہ سرپھرا شخص ہے کہ سمجھنے کو تیار ہی نہیں، کل بھی آمریت کے خلاف تھا، آج بھی آمریت کے خلاف ہے کل بھی طاقتوروں سے سوال کرتا تھا، آج بھی طاقتوروں سے سوال کرتا ہے
اسے کوئی سمجھائے کہ ہمارے ہاں اصولوں پر قائم رہنے والے کو صحافی نہیں، مقبول بیانیے کا پیروکار کہا جاتا ہے اور شریف خاندان کی خواہشوں کے ساتھ اصول بدلنے والے کو غیر جانب دار صحافت کا علمبردار
کیونکہ یہاں مسئلہ آمریت سے نہیں، مسئلہ صرف یہ ہے کہ شریف خاندان آمر کے خلاف کھڑا ہے یا حق میں
قاسم خان کا BBC پر انکشاف 🚨
ہمیں دو بار خبر ملی تھی کہ آپ کے والد جیل میں وفات پا چکے ہیں، اس وقت میرے والد کی زندگی کو خطرہ ہے اور ہم اس سے بہت پریشان ہیں
#FreeImranKhanAndFamily
میرے پیارے بیٹے حسان خان خان نیازی!
الحمدللہ، ہر گزرتے دن کے ساتھ تم مجھے فخر اور امید کی نئی وجہ دیتے ہو۔ تمہارا ایمان مزید پختہ، تمہارا عزم مزید مضبوط، اور تمہارا صبر اللہ پر تمہارے گہرے بھروسے کا آئینہ دار ہے۔ علم سے تمہاری لگن، تمہارا وقار اور تمہاری بڑھتی ہوئی حکمت ایک بامقصد زندگی، بامعنی خدمت اور عمل سے قیادت کی مضبوط بنیاد رکھ رہی ہے۔
میرے پیارے بیٹے، سچی عزت دیانت، علم اور کردار سے جنم لیتی ہے۔ یہ قران اور سنت سے کے بتائے سچائی کے اصولوں پر استوار ہے جن پر تم چلنے قائم رہنے کے لئیے کوشاں ہو۔ اور دلجمعی سے ل تم اپنے ساتھی قیدیوں تک پہنچاتے ہو، اور اس اخلاص سے جس سے تم انے والے دنوں میں مخلوق خدا کی خدمت کرنی ہے۔ ہمارے پیارے نبی ﷺ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ سے تمہاری وابستگی تم میں شفقت، حسنِ تدبیر اور پختگی کو پروان چڑھا رہی ہے جو یقینا" تمہیں اعلیٰ مقاصد کی جانب لے جائے گی۔
جیل کے ان اڑتیس (38) مہینوں میں تم نے اپنے لئیے جو راستہ چنا ہے وہ علم و روحانیت کا ایک شاندار باب ہے جو اپ نے رقم کرنا ہے۔ خشوع و خضوع کے ساتھ نماز، دین میں غور و فکر اور کتاب سے اپکے گہرے تعلق اور مسلسل مطالعے کے ذریعے اپ نے ہر دن کو اپنی شخصیت کی تعمیر میں سرمایہ بنایا ہے۔ علم سے تمہاری محبت نے تمہاری فکر میں گہرائی، تمہارے مقصد میں وضاحت، اور زندگی کے بارے میں تمہاری سمجھ بوجھ میں جو وسعت پیدا کی ہے، اس کا تصور جیل سے باہر ہرگز ممکن نہ تھا۔
جیل سے پہلے جو بوجہ تمہارا مزاج اور لاپرواہی، بے اعتنائی اور غیر منظم زندگی جس برح تمہاری خُو اور عادت بن گئی تھی، میں شرطیہ کہتا ہوں جہاں اج اپ کھڑے ہو یہاں تک تمہارا پہنچنا ناممکن تھا
سچ بتاو کیا جیل کے باہر یہ ممکن تھا؟ کہ آپ تفہیم القرآن کی چھ جلدیں پڑھ پاتے، تین سال تو درکنار تیس سال میں بھی دلجمعی کے ساتھ نہ پڑھ پاتے؟ کیا یہ ممکن تھا کہ پورا تیسواں پارہ، سورہ مزمل، سورہ یسین، سورہ ملک اور کئی رکوع حفظ کر پاتے؟، درجنوں موضوعات پر بیسوں کتابیں پڑھ لیں جو مطالعہ جیل کے اندر کیا ہے وہ جیل سے باہر ہرگز " ممکن نہ تھا
میں سوچتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری زندگی کو مکمل طور پر ضائع ہونے سے بچانے کے لیے، تمہاری دینی و دنیاوی تعلیم اور تربیت کے لیے تمہیں آج ایک مشکل وقت میں ڈالا ہے جو بظاہر ایک ڈراؤنا خواب ہے، مگر ان شاء اللہ یہی وقت تمہاری باقی کی انشاءاللہ لمبی زندگی کا ایک سہانا، پرلطف اور بامقصد سفر بنے گا اور ضرور بنے گا۔اسی بنیاد پر اپنے کردار اور افکار کی تعمیر جاری رکھو۔
میرے پیارے بیٹے! تمہارا ایمان تمہاری امنگوں کو جِلا بخشے، تمہارا علم تمہارے عمل کی رہنمائی کرے، اور تمہاری شفقت تمہاری کامیابیوں کو بامقصد بنائے۔ اللہ تمہاری کاوشوں میں برکت دے، ہر گزرتا دن تمہیں بہترین صحت سے نوازے، ہر گزرتا دن تمہاری حکمت میں اضافہ اور پختگی عطا فرمائے، اور تمہیں دوسروں کے لیے خیر اور دین و دنیا میں بھلائی کا سرچشمہ بنائے۔
میرے آسودگی کے لئیے یہی کافی ہے کہ تمہاری جیل کے اندر صحیح سمت میں پروان چڑھتی یہ نشوونما ہے جو میرے دل کو مسرت سے بھر دیتی ہے۔ میں پوری امید اور اعتماد کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں تمہارے اس کردار کا منتظر ہوں جو ان شاء اللہ تم سرانجام دو گے۔ اور آنے والے دنوں میں بھی نہ تو ذاتی مفادات کی خاطر اصولوں پر سمجھوتہ کرو گے اور نہ ہی ڈرو گے اور دبو گے۔ ان شاء اللہ مستقبل تمہارا ہے۔
آج جو سیاستدان، جج اور جرنیل تمہارے ساتھ زیادتی میں ملوث ہیں، وہ چند سالوں بعد یا شاید اس سے بھی پہلے، میرے ہمراہ قبروں میں ہوں گے، اور اللہ کے حضور جب ہم سب پہنچیں گے ان کا گریبان ہوگا اور میرا ہاتھ ہوگا، اور اللہ تعالی سب بڑا منصف اور انصاف اور حق پر فیصلہ دینے والا ہے۔
چھبیس گھنٹے میرے گھر پر حملے ہوتے رہے 💔
نہ کچھ بھولے ہیں، نہ بھولنے دیں گے! ہر ظلم، ہر جبر، ہر فسطائیت، ہر تشدد، ہر گرفتاری اور ہر مظلوم کے قتل کا وقت کے یزیدیوں سے حساب لیا جائے گا، ان شاء اللہ۔
لوگ یہ کہہ رہے ہیں CCD نے 2 بندوں کو مارا ہے جو رضا ڈار ہے اسحاق ڈار کا نواسہ جو غیر ملکی خواتین کے ریپ کے کیس میں ملوث تھا اس کے ساتھ CCD نے وہ سلوک کیوں نہیں کیا جج محمد آصف کے بیٹے نے 2 معصوم بچیوں کو کچل دیا اس جج کے بیٹے کے ساتھ توقیر نذیر والا سلوک کیوں نہیں ہوا یہاں جو بھی اشرافیہ کے ساتھ منسلک ہوگا اس کو عدالتوں میں پیش کیا جائے گا ماوراۓ عدالت قتل والے معاملے میں بھی ہمارے موجودہ نظام کا دوہرا معیار ہے
صدیق جان
بڑا سے بڑا مجرم بھی ہو تو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے یہاں صوبے کا وزیراعلی پچھلے دس دن سے اغواء ہے اور ہماری عدلیہ کیس کو لٹکا رہے ہیں!!
خیبر پختونخواہ کے گورنر راج کی حکومت نے اس وقت بھی آئینی طور پر فعال صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کو سرکاری گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا، ڈپٹی سپیکر نے بیدخلی کی نوٹس کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ رٹ درخواست میں ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی ثریا بی بی کی سرکاری رہائش گاہ پر محکمہ ہاؤسنگ کے عملے اور پولیس کا ریڈ اور گھر کو تالہ لگانے کا انکشاف۔ اس سے پہلے بھی ڈپٹی سپیکر کے پی کے اسمبلی کیخلاف سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ زیادہ سنگین بات صوبائی اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی کا اغوا اور لاپتہ ہونا ہے جس پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے محض جواب طلب کرتے ہوئے دس دن بعد کی تاریخ رکھ دی ہے۔
اب بھی کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کیا؟
مالک صاحب ایک پرانے گھاگ صحافی ہیں۔ ابھی کل سیاست میں آئی خاتون کو ایسے اکیلا بٹھا کر موقع دینا پوری کہانی بیان کر رہا ہے۔ ہم نے ماضی میں کبھی فیصل واڈا کو بھی بغیر دوسرے مہمانوں کے اکیلا نہیں بٹھایا تھا۔ میں الیکٹرانک میڈیا کی اس فیلڈ میں 20 سال سے ہوں۔ یہ سب اتفاقیہ نہیں آن ڈیمانڈ ہے۔