ڈی ایچ اے فیز 13 لاہور: 15 سال گزر گئے، 11,800 خاندانوں کے پلاٹ کہاں ہیں؟ سپریم کورٹ کے 2019 کے فیصلے پر عمل کیوں نہیں ہو رہا؟
ہم چیف جسٹس سے کیس نمبر HRMA 81/2020 کی فوری سماعت کی اپیل کرتے ہیں۔
@OfficialDHALhr
@SupremeCourtPak@GovtofPunjabPK
#DHAPhase13#JusticeForDHA13
ایک چھوٹا کالم
لوٹ اور کھسوٹ ، پہلے ستیاناس پھر سوا ستیاناس :
یہ DHA والے بھی کتنے معصوم ہیں، یا سب کو معصوم (الو کا پٹھا ) سمجھتے ہیں - مل جل کر کیسے لوٹتے ہیں اور پھر بڑے پردھان بھی بنتے ہیں - لاہور میں DHA -13 کا اعلان کیا ، ہزاروں لوگوں سے کوئی 50 - 60 ارب روپے ہتھیا لئے ، 2009 میں یہ کام شروع کیا 2020 تک صرف خط (فائلیں) ہی بانٹتے رہے ، پھر کچھ افسر ریٹائر ہو گئے، کچھ الله کو پیارے ہو گئے اور ہزاروں لوگ ابھی تک اپنے پانچ اور 10 مرلے کے پلاٹس کا انتظار کر رہے ہیں - وہ اربوں بھی گئے اور لوٹنے والے بھی -
اب نئے بھائی لوگ افسر بن گئے ہیں اور بجائے اسکے کے وہ لوٹا ہوا مال ڈھونڈیں ، حکومت پنجاب سے کہ رہے ہیں آپ ہمیں اربوں دے دو ہم لوگوں کو پلاٹس دے دیں گے - کتنے سال گزر گئے اور DHA کا نام بھی ڈبو دیا - اخبار ڈان نے 2016 میں ایک خبربھی چھاپ دی تھی https://t.co/cJLhU3Gcqc ، مگر فوجی چیف کے بھائی کو کون ہاتھ ڈالتا -
مزہ یہ ہے پنجاب کی رانی کو اب ایک اور موقع مل گیا ہے ، کیونکہ فوجی بھائی مانگ رہے ہیں تو پیسے تو دینا ہی پڑینگے مگر رانی کا اپنا حصّہ بھی نکل آئے گا - چوری بھی اور سینہ زوری بھی اور موجاں ہی موجاں -
ایک خط کی نقل حاضر ہے - نتیجہ کچھ نہیں کیونکہ سب مال اپنا ہی تو ہے یا اپنے ابو کا ہے -