نئے صوبوں کی خواہش آخر کس کی ہے؟ وزیرِ داخلہ کس کے نمائندے ہیں؟ آج کی پریس کانفرنس میں، وزیرِ داخلہ کی تقریر پر ردِعمل نہ دینے کے اعلان کے باوجود، نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دیا۔
آخر یہ سسٹم چلا کون رہا ہے؟ ہر ادارے میں کس ادارے کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ افسران موجود ہیں؟ اس کے باوجود ہر ناکامی کی ذمہ داری سیاسی شخصیات پر ڈال دی جاتی ہے۔
عوام کو دھوکہ نہ دیا جائے۔ سرکار بھی آپ ہیں، سسٹم بھی آپ ہی ہیں۔ اگر کل کوئی "کاکروچ" نکلتے ہیں تو ان کا نشانہ بھی آپ ہی ہوں گے، کیونکہ سب جانتے ہیں کہ یہ سسٹم کس کا ہے اور کس کے مرہونِ منت چل رہا ہے۔
اس سسٹم میں شامل تمام حکومتوں سے، خواہ وہ وفاقی ہوں یا صوبائی، یہی گزارش ہے کہ اس نظام سے خود کو الگ کریں۔ آپ کو ویسے بھی صرف برائے نام اختیارات دیے گئے ہیں۔ جن کا یہ سسٹم ہے، وہی اس کی کامیابی اور ناکامی کی ذمہ داری بھی قبول کریں اور اسی کا کریڈٹ بھی لیں۔
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی آف پشاور کے سابق عہدیدار اور شعبہ فارمیسی کے طالب علم بابر عدیل خٹک (صابر آباد، ضلع کرک) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد آج شہید ہو گئے۔
ہم اس بزدلانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں عیسوڑی بوئی خیل میں کچھ دیر قبل ایک دینی مدرسے پر پاکستانی کواد کاپٹر سے بم گرایا گیا، جس کے نتیجے میں دو بچے موقع پر ہی جاں بحق، اور تقریباً 16 سے 17 معصوم بچے شدید زخمی ہوگئے
#StopStateTerrorism
میرعلی موسکی میں کل رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے ظہیر خان کو اس کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ ہماری زمین مسلسل ریاستی جنگی پالیسیوں کے تباہ کن اثرات کا شکار ہے
#StopStateTerrorism#MirAli#NorthWaziristan
آج شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں خدی میں دہشت گردوں نے فوج کے ایک کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ کیا۔
فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔
گاؤں خدی، عیسوڑی اور زیرکی میں فوجی کی جانب سے ہیلی کاپٹروں اور مارٹر گولوں سے عام آبادی، اسکولوں اور بازاروں پر شیلنگ جاری ہے۔
#SaveMirAli