"اے ایمان والو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کی یاد سے غافل نہ کر دیں، اور جو لوگ ایسا کریں گے وہی خسارہ اٹھانے والے ہیں۔"
﴿سورۃ المنافقون، آیت ۹﴾
کیا وہ نہیں جانتے کہ جب قبروں میں جو کچھ ہے، اسے نکال باہر کیا جائے گا؟ اور جو کچھ سینوں میں چھپا ہوا ہے، اسے ظاہر کر دیا جائے گا۔ بے شک اُن کا رب اُس دن اُن کے حال سے پوری طرح باخبر ہوگا۔
﴿سورۃ العادیات، آیات ۹ تا ۱۱﴾
اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، اور آپس میں جھگڑا نہ کرو، ورنہ تم کمزور پڑجاؤ گے، اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی، اور صبر سے کام لو۔ یقین رکھو کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
(سورة الأنفال ، ٤٦)
“Indeed, this Qur'an guides to what is most upright, and gives glad tidings to the believers who do righteous deeds that they will have a great reward.”
— Surah Al-Isra (17:9)
اور بیشک تمہارے لئے مویشیوں میں بھی سوچنے سمجھنے کا بڑا سامان ہے۔ اُن کے پیٹ میں جو گوبر اور خون ہے، اُس کے بیچ میں سے ہم تمہیں ایسا صاف ستھرا دُودھ پینے کو دیتے ہیں جو پینے والوں کے لئے خوشگوار ہوتا ہے۔
﴿سورۃ النحل، ۶۶﴾
@imissRukh تو وہ تین طلاقیں ایک ہی محفل میں ایک ہی بار دی جائیں تو طلاق بائن ہو گئی یا ایک محفل میں چاہے آپ ہزار بار کہہ لیں طلاق ایک ہی شمار ہوگی، کوئی اسکو کلیئر کر سکتا یہاں۔۔۔۔۔
یہی اللہ تمہارا رب ہے! اس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے، لہٰذا تم صرف اسی کی عبادت کرو، اور وہ ہر چیز کا نگہبان اور کارساز ہے۔
﴿سورۃ الانعام، آیت ۱۰۲﴾
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
اور اللہ نے جو کچھ تمہیں عطا کیا ہے، اس کے ذریعے آخرت کا گھر تلاش کرو، اور دنیا میں سے اپنا حصہ بھی نہ بھولو۔ اور دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو، جیسے اللہ نے تمہارے ساتھ بھلائی کی ہے، اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش نہ کرو۔ بے شک اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
﴿سورۃ القصص