ہم اکثر یہ سمجھتے ہیں
جنہیں ہم پیار کرتے ہیں
انہیں ہم بھول بیٹھیں ہیں
مگر ایسا نہیں ہوتا
محبت داٸمی سچ ہے
محبت ٹھہر جاتی ہے
ہماری بات کے اندر
محبت بیٹھ جاتی ہے
ہماری زات کے اندر
بظاہر ایسا لگتا ہے
انہیں ہم بھول بیٹھیں ہیں
مگر ایسا نہیں ہوتا
محبت ٹھہر جاتی ہے۔۔۔۔
جب بےبسی کے باعث۔۔!!
تمہاری آواز کی ٹون بدل
یا
تم بول نہ پاؤ
کیونکہ
تمہارا گلا
ان آنسوؤں سے رندھا ہوتا
جنہیں تم
آنکھوں کی بجاۓ حلق میں اتار لیتے ہو۔
غصے میں
جذباتی ہو کر وہ کھو دو
جو تمہارا حق تھا۔
ناحق بےعزتی کو
خاموشی سے سہہ جاؤ۔
تو
یہی وہ سنہرا وقت ہوتا
جو تمہیں مضبوط بناتا۔
میں بچپن میں سمجھتا تھا۔۔!!
دوست مخلص ہوتے ہیں۔
محبت کا مطلب
کاغذ پہ بنا سرخ دل
اور
اس کے پار ہوتا تیر ہے۔
اصل درد ٹیکہ
یا
پاؤں پہ ٹھوکر لگنے سے ہوتی ہے۔
عینک والا جن ڈرامہ نہیں حقیقت ہے۔
ہر کہانی کے اختتام میں
سب ہنسی خوشی رہتے ہیں۔
مگر
بڑا ہوا تو علم ہوا
ایسا تو کچھ بھی نہیں۔
وہ سب گھر روشن ہیں۔۔!!
جن میں ماں ہے۔
کیونکہ
جب زمین پر سارا گھر سو رہا
اور
آسمان پر سورج
ابھی انگڑائی لینے کی تیاری میں ہوتا
ماں کی بیداری کی آہٹیں
گھر میں زندگی
اور
نور
بکھیر بھی چکی ہوتی ہیں۔
اور
ہر وہ گھر تاریک ہے
چاہے
ہر وقت مصنوعی روشنیوں سے نہایا رہے
جس میں ماں نہیں رہی۔
نہ تو یہ شرمندگی ہے نہ غلط۔۔!!
کہ
کسی جگہ وہی کپڑے دوبارہ پہن کر جانا
پرانا موبائل استعمال کرنا
عمر کا بڑھنا
اپنا گھر چلانے کے لیے ہر ناممکن کوشش
اور
ہر طرح کا کام کرنا۔
باعثِ شرم یہ ہے
کہ
تم کسی کی مدد کرنے سے انکار کرو
اور
غلط یہ ہے
کہ
اوروں کو متاثر کرنے کو بناوٹ اختیار کرو۔
ہم بچوں کو سمجھاتے رہتے ہیں۔۔!!
کبھی کبھار
انکو سمجھ بھی لینا چاہیے۔
انہیں پاس بٹھانے کی بجاۓ
انکے پاس بیٹھ کر
انکی سن لینی چاہیے۔
انکے اعتراضات
شکوے
اور
خواہشا�� جان لیا کرو۔
انہیں عاجزی و فرمانبرداری سکھاؤ
مگر
تابعداری نہیں۔
اور
سب سے بڑی چیز
انہیں زندگی میں "نہ" کرنا سکھا دو۔
مرنا بہت آسان ہے۔۔!!
جب
اپنے پرسکون گھر میں گھر والوں
یا
ڈرائنگ روم میں دوستوں کے ساتھ
بڑے سے ٹی وی پر
موت کو
ایک خبر کے طور پر دیکھو۔
کچھ دیر افسو�� کرو
تبصرہ کرو
چینل بدلو
اور
کوئی تفریحی پروگرام دیکھنے لگو۔
مرنا بہت خوفناک ہے۔
اگر
تم اس خبر کے اندر موجود
اور
وہ موت تمہاری ہو۔
فاصلہ رکھو۔۔!!
کچھ لوگ اچھے لگتے ہیں۔
وہ اچھے ہوتے بھی ہیں۔
تو
اب وہ کوئی جگہ
رشتہ دار
کسی دوست کا دوست
یا
رستے میں اتفاقاً ٹکرا جانے والا
خوش اخلاق فرد ہو
چاہتے ہوئے بھی اس سے دور رہو۔
ہماری زمین
خوبصورت اور روشن
سورج کی وجہ سے ہے۔
مگر
محفوظ اس لیے ہے
کہ
یہ سورج سے دوری پر ہے۔