بابا جی قائداعظم ہم شرمندہ ہیں ، آپ کے بنائے دیس میں یہ کسر باقی تھی : ملکی تاریخ کا ایک اور بے غیرت ترین بھائی گرفتار ۔۔۔ این سی سی آئی اے نے لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ایک خاتون کی شکایت پر اسکے سگے بھائی کو گرفتار کیا ہے جو جائیداد میں بہن کا حق ہڑپ کرنے کے لیے آخری حربے کے طور اسکی نازیبا تصاویر یا ویڈیوز سے اسے بلیک۔ میل کرنے پر اتر آیا تھا ، اور جائیداد نام کرنے کے علاوہ 25 لاکھ نقد کیش کا مطالبہ کررہا تھا ، ملزم نے دھمکی دی تھی کہ بصورت دیگر وہ خاتون کو پورے ملک کے سامنے ننگا کردے گا ۔۔۔ اللہ اکبر استغفراللہ ۔۔۔ این سی سی آئی اے ملزم کی گرفتاری کے بعد ضروری کارروائی میں مصروف ہے ۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد:قتل،اقدام قتل،اغواء،ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں،کسی کےکانوں پرجوں تک نہیں رینگ رہی
آئی جی سپاہیوں کی ویلفئیر تک محدود،جواچھاکام ہےمگرتھوڑی توجہ جرائم پر بھی ہونی چاہییے
ایس ایس پی کے کمیروں کےسامنےدورے،مگرعوام سےکسی کوکوئی دلچسپی نہیں،عوام کہاں جاے؟ @ICT_Police
ایگزیکٹلی سلیم۔ ابھی رات کو ہی میں نے بھی یہ اڈیو مکمل اس کی سنی تھی تو اتنی شرمندگی ہوتی تھی کہ عورت کے نام پہ یہ مانو عرف آمنہ دھبہ ھے ۔ اس نے اتنا تین سال جھوٹ بولا ۔ اور جب اس کے موبائل کو فرانزک کیا گیا ۔ اور اس کا ڈیٹا سی ڈی آر مکمل نکلوایا گیا۔ تو اس کا گھٹیا بدکردار مکرو گندا چہرہ سامنے کے سامنے عیاں ہوا۔
اور سب سے اہم بات سلیم۔ کہ اس کے ہسبنڈ کا بھی اس میں بہت بڑا قصور ۔ ایک تو اس نے بیوی پہ پتہ نہیں کتنی کر سختی کر رکھی تھی جو وہ تین بچوں کے ہوتے ہوئے بھی اک خود سے چھ سال چھوٹے 23 سالہ رائیڈر، ڈلیوری بوائے رئیس سے شادی کا پلان بنا رہی تھی ۔ اور اسے باقاعدہ پوچھ رہی تھی کہ میرے تین بچوں کو بھی ساتھ رکھنا ھے شادی کر کے۔۔ مطلب اپ کی بیوی کیوں کسی سے شادی کا کہے اور سکیورٹی مانگے ۔ کیا آپ فرخان جو آمنہ کا شوہر تھا اس نے اپنی بیوی کو اعتماد میں نہیں تھا لیا ہوا
اور دوسری اہم ترین بات۔۔۔ آمنہ کے شوہر نے بغیر تحقیق کئے کہ اس کی بیوی بے قصور ھے یا واقعہ ہی زانیہ ھے ۔ اس نے اپنی بیوی کو کلین چٹ دے دی اور اس لڑکے کو گھر بلا کر ۔ بیوی کی ملی بھگت سے ۔ نہ صرف اس کے ہاتھ پاوں باندھے بلکہ اس پہ تشدد کیا ۔ اس سے جھوٹا بیان لیا کہ کہو میں اس گھر میں ڈکیتی کرنے آیا تھا ۔ اور پھر اسے اتنا تشدد کیا ڈنڈے مارے ۔ کہ وہ آدھ موا ہو گیا پھر اسے اپنی بد کردار بیوی کے ساتھ مل کے گاڑی میں ڈالا اور مانگا منڈی کے اک ویران پلاٹ میں پھینکا اور پھر باقاعدہ پیٹرول ڈال کے آگ لگا دی۔۔ اور استغفراللہ، بجائے یہ دیکھتا کہ اس معاملے کو قانونی طریقے سے حل کیا جائے۔ بیوی کو بد کردار ثابت ہونے پہ طلاق دیتا اور اس لڑکا جو عاشق تھا اس کی بیوی کا اس کے خلاف evidence اکٹھے کرتا اور سیدھا پولیس سٹیشن جاتا ۔ مگر اس نے
اتنا ظالمانہ طریقہ اپنایا اور اتنا شدید غصہ نکالا ۔ تو روح کانپ گئی۔۔
مرد حضرات کو ادھر سے سبق لینا چاھیے کہ کسی غیر کی بہن بیٹی سے زیادتی زنا کرنے کی بجائے ایسی آفر پہ shut up کال دینی چاھیے 💔
میں اس کیس کو بہت ٹائم سے دیکھ رہی تھی مجھے یقین تھا کہ یہ آمنہ بے حیا عورت کملی جاہل ھے اور اس بے تین گھر اجاڑ دئیے۔۔ بد کردار فاسق عورت کا علاج پھانسی ھے
لاہور، ڈیفنس
تیز رفتار گاڑی کی سے ایک نوجوان عامر حمزہ جاں بحق اسکا دوسرا بھائی سلیم زخمی، کار ڈرائیور رضا الہی گرفتار، حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے پیش ایا۔ کم عمر ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا جو گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔
گڑیا آپ کہاں سے ہیں ؟؟؟ اگر ناراض ہیں تو میں نمبر ڈیلیٹ کردیتا ہوں
فیصل آباد ٹریفک وارڈن کا انوکھا کارنامہ ایک فیملی جو کہ رکشے میں جارہی تھی مبینہ طور پہ ٹریفک اہلکار نے روک لیا جب دیکھا کہ
ایک خاتون مناسب شکل و صورت کی بیٹھی ہوئی ہے تو پہلے رکشہ سائیڈ پہ لگوائے رکھا
اب سواریاں ساری منتیں کرنی لگیں اس کے بعد اہلکار نے خاتون سے نمبر مانگ لیا
اس کے بعد رکشہ کو چھوڑ دیا جب خاتون گھر پہنچیں تو ان کو وٹس ایپ پہ ایس ایم ایس آنے لگے کہ
گڑیا آپ کہاں سے ہیں ؟؟؟ میں وہی ہوں جس نے صبح رکشہ روک کر تمہارا نمبر لیا تھا
اگر ناراض ہو تو میں نمبر ڈیلیٹ کردیتا ہوں جب فری ہوں تو مجھ سے رابطہ کرنا آپ آپ سے بات کرنی ہے ۔
اس واقعہ کے بعد جس خاتون کے ساتھ یہ سارا معاملہ ہوا وہ سوشل میڈیا پہ آگئیں
اور آر پی او فیصل آباد سے درخواست کرنے لگیں کہ اس اہلکار کے خلاف ایکشن لیا جائے ویڈیو پہلے کومنٹ میں ہے کیا ایک اہلکار کا ایسا کرنا درست ہے ؟؟؟؟
سبق آموز واقعات : قصہ کراچی کے اس کچرا چننے والے نوجوان کا جس نے اپنے مستقبل کی قربانی دیکر بہن کو لیڈی ڈاکٹر بنا ڈالا ۔۔۔۔ لیاری کے 9 سالہ شاہد کا قد اتنا چھوٹا کہ کچرے کے ڈرم میں جھانکنے کے لیے بھی اینٹ پر کھڑا ہونا پڑتا تھا۔ باپ نشا لت سے فوت ہو چکا تھا، ماں لوگوں کے گھروں میں برتن مانجھتی تھی۔گھر میں صرف ایک ہی خواب تھا، 17 سالہ بڑی بہن سدرہ ڈاکٹر بنے۔ سدرہ نے بارہویں جماعت میں پوزیشن حاصل کی تھی۔ دماغ کمپیوٹر جیسا، مگر فیس کے پیسے نہیں تھے۔صبح 5 بجے شاہد بوری اٹھا کر نکلتا۔ کچرا کنڈیاں، گلیاں، دکانیں۔ پلاسٹک، لوہا، کاغذ چنتا۔ شام کو کباڑی کو بیچ کر 80 سے 100 روپے ملتے تھے۔سدرہ کا میڈیکل میں داخلہ ہو گیا۔ سالانہ فیس 2 لاکھ روپے تھی ماں رو پڑی: "بیٹی، مجھے معاف کر دینا، ہم غریب ہیں۔"شاہد نے ماں کی گود میں سر رکھا: "امی، آپ نہ روئیں۔ باجی ڈاکٹر بنے گی، میں ہوں نا!"اگلے دن سے شاہد نے دو شفٹیں لگا دیں۔ صبح 4 سے 8 بجے تک کچرا، پھر اسکول۔ پھر شام 4 سے رات 10 بجے تک کچرا چننا۔ رات کو اسٹریٹ لائٹ کے نیچے بیٹھ کر خود بھی پڑھتا تھا۔سدرہ روتی تھی: "بھائی، تم پڑھو، میں کام کر لوں گی۔"شاہد ہنستے ہوئے کہتا: "باجی، دو دماغ خراب کرنے سے بہتر ہے کہ ایک ڈاکٹر پکا بن جائے۔ آپ بس پڑھیں۔"سردیوں کی رات تھی۔ شاہد کو 104 بخار تھا، مگر وہ بوری اٹھا کر نکل پڑا۔ کباڑی نے کہا: "مر جاؤ گے پاگل!"شاہد نے جواب دیا: "چاچا، جب میری باجی کے ہاتھ میں اسٹیٹھوسکوپ ہوگا، تب ہی میرا بخار اترے گا۔"محلے والے طعنے دیتے تھے: "کچرا چننے والا، بہن کو ڈاکٹر بنائے گا؟ خواب دیکھنا چھوڑ دو!"شاہد کوئی جواب نہ دیتا۔ بس ہر شام سدرہ کی فیس کے پیسے گنتا اور شکر ادا کرتا۔8 سال گزر گئے۔ شاہد اب 17 سال کا ہو چکا تھا۔ خود میٹرک میں پوزیشن لی، مگر کالج نہ گیا۔ "باجی کا فائنل ایئر ہے۔"نتیجہ آیا۔ سدرہ نے ایم بی بی ایس نمایاں نمبرو ں کے ساتھ پاس کیا ۔ پورے کراچی میں نام ہو گیا۔ اخبار میں تصویر آئی: "کچرا چننے والے کی بہن ڈاکٹر بن گئی"۔سول اسپتال میں پہلی نوکری ملی۔ پہلی تنخواہ 85 ہزار روپے۔ سدرہ نے وہ لفافہ شاہد کے ہاتھ پر رکھا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔"یہ تمہاری کچرے کی کمائی ہے، بھائی! میرے ہاتھ میں جو اسٹیٹھوسکوپ ہے، اس کی ڈوری تمہاری بوری سے بندھی ہوئی ہے۔"آج ڈاکٹر سدرہ لیاری میں "شاہد کلینک" چلا رہی ہے، جہاں غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔اور شاہد؟ اس نے کچرا چننا نہیں چھوڑا، مگر اب اس کی اپنی کباڑ کی دکان ہے۔ 20 بچے اس کے پاس کام کرتے ہیں، مگر ایک شرط ہے:"دن میں 2 گھنٹے میری دکان پر پڑھو گے، فیس میں بھر دوں گا۔"دیوار پر ایک فریم لگا ہے۔ ایک طرف سدرہ کی ڈگری، دوسری طرف شاہد کی پھٹی ہوئی بوری۔نیچے لکھا ہے:"کچرے سے کامیابی تک کا سفر۔ محبت ہو تو منزل مل ہی جاتی ہے۔"شاہد کہتا ہے:"لوگ کہتے ہیں میں نے بہن کو ڈاکٹر بنایا، مگر سچ یہ ہے کہ باجی کے خواب نے مجھے انسان بنا دیا۔"
خاتون بمشکل بچ نکلی۔
13 14 سال کے درمیان 2 بچوں نے 150 کی رفتار سے گاڑی چلا کر موٹر سائیکل پر سوار ایک غریب ڈی ایچ اے ورکر کو ہلاک کر دیا اور دوسرے بائیکر کو زخمی کر دیا جو ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کے ساتھ ICU میں ہے DHA فیز 3 XX میں زندگی بھر کے لیے مفلوج ہونے کا امکان ہے۔ پیکجز 👇🏽
اس لڑکے کا سر رکشہ کے ٹائر کے نیچے آیا ھے تو یقیناً بیچارہ رکشے والا ہی گنہگار سمجھا جائے گا۔۔ پتہ نہیں انہیں کب عقل آئے گی۔ خود تو مرتے ہی ہیں۔۔ پیچھے ساری عمر کے لئے اپنے ماں باپ کو روتا چھوڑ جاتے ہیں۔۔
رینالہ خود اوکاڑہ سے ایک دوست نے یہ میسج کیا ہے 👇
رینالہ سہولت بازار کا سکینڈل۔ حکومت پنجاب نے رینالہ خورد میں جو سہولت بازار بنایا ہے، اس کی جگہ حاصل کرنے کے لیے 17 دکانیں گرائی گئیں۔ ان دکانداروں سے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد نے یہ وعدہ کیا کہ جب سہولت بازار کی دکانیں بنائی جائیں گی تو سب سے پہلے آپ کو دکانیں ملیں گی، اس کے بعد دوسری دکانوں کی تقسیم کی جائے گی. چھ مہینے سے ایک سال وہ دکاندار دوسری دکانوں میں گئے، اپنی جیب سے کرایہ ادا کرتے رہے اور انتظار کرتے رہے کہ سہولت بازار رینالہ خورد کا افتتاح ہوگا تو ان کو دکانیں دی جائیں گی۔ جب سہولت بازار رینالہ خورد کا افتتاح ہونا تھا، اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد نے ایک لسٹ جاری کی جس میں پہلی 17 دکانوں پہ ان 17 دکانداروں کے نام لکھے ہوئے تھے اور یہ اناؤنس کیا کہ یہ دکانیں ان کو دی جائیں گی، باقی دکانیں تقسیم کر دی جائیں گی۔ اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کا تبادلہ ہو جاتا ہے اور سہولت بازار کی تمام دکانوں کی بندر بانٹ کر دی جاتی ہے اور وہ 17 دکاندار جن کی دکانیں گرا کے جگہ حاصل کر کے اس پر سہولت بازار بنایا گیا تھا، وہ ابھی دربدر دھक्के کھا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ نے ابھی تک کوئی ان کی شنوائی نہیں کی، نہ ان کو دکانیں دی ہیں جو سہولت بازار کی تمام دکانیں ہیں، قریباً 48 دکانیں ہیں سہولت بازار رینالہ خورد میں جن کی بندر بانٹ مرضی سے حلقوں نے اپنی مرضی سے کر لی ہے۔ وہ 17 دکاندار ابھی دربدر گھوم رہے ہیں کہ ہم اپنی دکانیں کہاں سے لیں۔ یہ 17 دکاندار وہ دکاندار ہیں جو 1990 کی دہائی سے ماہانہ کرایہ پے کرتے ہوئے ا رہے ہیں اور ان کا بلدیہ رینالہ خورد کے ساتھ کنٹریکٹ ہوا ہوا ہے۔ لیز پر یہ دکانیں انہوں نے لی ہوئی ہیں اور ہر مہینے کرایہ جمع کرواتے ا رہے ہیں 1990 کی دہائی سے اور اس ایک سال کے دوران بھی یہ دکاندار اپنا کرایہ باقاعدگی سے جمع کرواتے رہے ہیں جبکہ ان کی دکانیں مسمار کی جا چکی تھیں۔
وزیرداخلہ اور وزیراعظم سے درخواست ھے کہ برائے مہربانی یہ مسئلہ حل کریں۔۔
👇
میرا نام کشف ہے، میں اسلام آباد کی رہائشی ہوں۔میرے شوہر اسلام آباد پولیس میں تعینات تھے۔ ستمبر 2025 میں ان کی ڈیوٹی لاء اینڈ آرڈر کے تحت کشمیر میں لگی۔
وہ ڈیوٹی پر تھے کہ شرپسندوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے انہیں مارا پیٹا۔ جب وہ اپنی جان بچاتے ہوئے وہاں سے بھاگے تو پہاڑی سے گر گئے۔ جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ پر چوٹ لگی اور ان کے پورے جسم پر جگہ جگہ چوٹیں آئیں۔
انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا اور وہاں سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پمز میں وہ تقریباً 6 سے 7 دن زیرِ علاج رہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں ریسٹ لکھ کر دیا۔ وہ اپنی تکلیف کے ساتھ بار بار ایمرجنسی میں جاتے رہے، انہیں ریسٹ دی جاتی رہی۔ تقریباً ایک مہینہ تک وہ اسی حالت میں گھر پر رہے۔
پھر ڈیوٹی لگانے والوں نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر کر رہے ہیں، ڈیوٹی نہ کرنے کے بہانے ہیں۔ انہیں دوبارہ ڈیوٹی پر بلا لیا گیا۔ وہ ٹانگ کی چوٹ کی وجہ سے اسٹک کے سہارے چلتے تھے۔ انہوں نے اس وقت کے آئی جی صاحب کو درخواست لکھ کر دی تو آئی جی نے کہا کہ ان کی اسپیشل ڈیوٹیاں نہ لگائی جائیں، بلکہ ایسی جگہ ڈیوٹی لگائی جائے جہاں وہ بیٹھ کر ڈیوٹی کر سکیں۔
وہ تقریباً 7 سے 8 مہینے اسی طرح ڈیوٹی کرتے رہے۔ کبھی طبیعت خراب ہوتی، کبھی ایمرجنسی میں جاتے۔ پھر ایک دن آفس میں ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی۔ ان کی وفات سے تقریباً 10 سے 15 دن پہلے وہ آفس ڈیوٹی پر گئے تھے۔ وہاں طبیعت بگڑی تو آفس والوں نے انہیں اٹینڈنٹ اور ایمبولینس کے ساتھ ہسپتال منتقل کیا۔ وہاں مکمل چیک اپ ہوا۔ رپورٹس آنے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ کشمیر میں لگنے والی چوٹ کی وجہ سے ان کے جسم میں بلڈ کلاٹنگ ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کا سانس پھول رہا ہے اور دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ جس دن ان کی بیماری کا پتہ چلا، اسی دن وہ فوت ہو گئے۔ وہ گھر نہیں پہنچ سکے۔ ان کی وفات کے ڈیڑھ مہینے بعد میرا بیٹا پیدا ہوا، لیکن انہی ٹینشنوں اور صدمے کی وجہ سے وہ بیٹا بھی فوت ہو گیا۔
آج میرے دو معصوم بچے ہیں، ایک 4 سال کا اور ایک 2 سال کا۔ میں تقریباً 5 مہینے سے اسلام آباد پولیس کے دفاتر کے مسلسل چکر کاٹ رہی ہوں۔ میرے رہنے کے لیے اپنا گھر نہیں ہے، میں کرائے پر رہ رہی ہوں۔ میں اکیلی عورت ہوں، میرے والدین میرے ساتھ رہ رہے ہیں۔
لیکن میری کوئی سن نہیں رہا۔ مجھے نوکری نہیں دی جا رہی، مجھے تحفظ نہیں دیا جا رہا۔ ایک شخص جس نے ملک کے لیے جان دی، اس کی فیملی آج دھکے کھا رہی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے انہیں شہید ڈیکلیئر نہیں کیا۔ اور میرے بچے کرائے کے گھر میں دھکے کھا رہے ہیں۔ کرائے پر رہنا آسان کام نہیں ہے۔
میں 5 مہینے سے آئی جی اسلام آباد کے پاس جا رہی ہوں، ڈی آئی جی صاحب کے پاس جا رہی ہوں۔ وہ میری درخواست لیتے ہیں، رکھ لیتے ہیں، لیکن اس پر کام نہیں ہو رہا۔
میں بیوہ عورت ہوں۔ میرے پاس جو جمع پونجی تھی، وہ میں لگا چکی ہوں۔ اب میں بے آسرا ہوں۔
میری حکومت پاکستان سے، حکومت پنجاب سے گزارش ہے کہ مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ دیا جائے، میرے رہنے کا انتظام کیا جائے، اسلام آباد کے کوارٹرز میں رہنے کا انتظام کیا جائے، اور مجھے نوکری دی جائے تاکہ میں عزت سے زندگی گزار سکوں اور اپنے بچے پال سکوں۔
میرا یہی قصور ہے کہ میں پاکستان کی بیٹی ہوں؟ یا میرا یہی قصور ہے کہ میں اسلام آباد پولیس والے کی بیوی ہوں؟
میرے جیسی بہت سی خواتین ہیں جن کے شوہر آن ڈیوٹی فوت ہو جاتے ہیں، شہید ہو جاتے ہیں، لیکن انہیں شہید ڈیکلیئر نہیں کیا جاتا، وہ میری طرح دھکے کھاتی ہیں۔
آپ لوگ میری آواز بنیں، اسے شیئر کریں تاکہ میری آواز اوپر تک پہنچے، مجھے اور میری فیملی کو تحفظ ملے، تاکہ میرے بچے پڑھ کر ایک اچھے شہری بن سکیں۔۔۔
#IslamabadPolice #kashmir
پتوکی میں شہری کے ساتھ مبینہ ڈکیتی کی واردات انصاف کے لیے پولیس سے رجوع کرنے والا شہری خود ہی مقدمے کی زد میں آگیا تفصیلات کے مطابق پتوکی قصور والا اڈا کے قریب چائے کا ڈھابہ بند کرکے گھر جانے والے شرافت نامی شہری کو مبینہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا نامعلوم ڈاکو 45 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے متاثرہ شہری کے مطابق اس نے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی تاہم ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے مبینہ طور پر اسی کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا شہری شرافت نے اے ایس آئی لیاقت پر ناروا سلوک جھوٹے مقدمے اور دھمکیاں دینے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں متاثرہ شہری نے آئی جی پنجاب سے واقعے کا فوری نوٹس لینے شفاف انکوائری کرانے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے شہری نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اور ڈکیتی کے اصل ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اور موبائل فون برآمد کروایا جائے
🚨 DRAMA AT THE TOSS 🚨
- The coin landed on HEADS, but the presenter and referee said TAILS. Then Abdul Samad said it's heads. What is happening in Pak vs Ind? 👀 https://t.co/PyiwHmFDic